14/06/2026
نیپال کا سفر اجرک میں ملبوس اُس خوبصورت شخصیت کے بغیر اتنا رنگین، یادگار اور حسین نہ ہوتا۔
اُن کا نام ضمیر نیپالی ہے۔ ضمیر بھائی نے نیپال میں ہر قدم پر میرا ساتھ ایک چھوٹے بھائی کی طرح دیا۔ اُن کی محبت، خلوص، اپنائیت اور مہمان نوازی نے میرے دل پر ایسے نقوش چھوڑے ہیں جنہیں میں زندگی بھر نہیں بھلا سکوں گا۔
میں نیپال کے جس شہر، گاؤں یا مقام پر بھی گیا، وہاں ضمیر بھائی کے دوست، ساتھی اور چاہنے والے موجود تھے۔ اُن سب نے مجھے اپنے گھر کے فرد کی طرح عزت، محبت اور اپنائیت دی، گھمایا پھرایا اور ہر ممکن خیال رکھا۔ یہ سب ضمیر بھائی کی شخصیت، اخلاق اور لوگوں سے محبت کا ثمر ہے۔
ضمیر بھائی! آپ کی محبت، خلوص اور بے لوث ساتھ کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور ہماری یہ دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے۔