Hamara Mirpurkhas Hamari Nazar Say

Hamara Mirpurkhas Hamari Nazar Say About City Mirpurkhas Updates And Highlight The Beautyful Place

19/02/2024

بريکنگ

میرپورخاص ڈاکو راج بن گیا شہریوں کی نہ جان محفوظ نہ مال محفوظ چوریوں کی وردات کے تسلسل کے بعد ڈکیتی کی وارداتیں جاری

میرپورخاص شاہ کالونی ٹریکٹر مارکیٹ میں خان محمد خاصخیلی سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر 15لاکھ روہے چھین کر فاٸرنگ کرتے ہوۓ فرار ، مارکیٹ میں دکاندروں میں خوف و حیراس پھیل گیا ، میزان بینک سے پیسے نکال کر جیسے ہی دکان پر آیا پیچھے سے ڈکیت آگٸے اور لوٹ کر چلے گٸے متاثرہ خان محمد خاصخیلی کی ایوانِ صحافت سے بات چیت.....دوسری جانب ایوان صحافت کی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی

05/02/2024

بریکنگ

میرپورخاص. امیدوار پی ایس 46 سید ذوالفقار علی شاھ پر بائے پر حملا گولیاں لگی سید ذوالفقار علی شاھ سول اسپتال منتقل

Mirpurkhas Baldia Market ToNight 😍
04/01/2024

Mirpurkhas Baldia Market ToNight 😍

بریکنگ میرپورخاص. ابن رشد گرلر کالج روڈ، ڈاکٹر نند لال کلینک کے سامنے عمران کی بسم اللہ کنفکیشنری پر فوڈ اتھارٹی میرہورخ...
28/11/2023

بریکنگ

میرپورخاص. ابن رشد گرلر کالج روڈ، ڈاکٹر نند لال کلینک کے سامنے عمران کی بسم اللہ کنفکیشنری پر فوڈ اتھارٹی میرہورخاص کی ٹیم کا چھاپہ، فوڈ ہائزننگ کی شکایت کے بعد ایکساپئری مال بھی ملا. مقامی شخص اس کنفیکشنری سے کیک لایا تھا جسے کھانے کے بعد انکے معصوم.بچوں کو فوڈ پازننگ ہوگئی تھی. کنفیکشنری دکان کو سیل کردیا گیا ہے.میرپورٰاص شہر میں تمام ہوٹلوں دکانوں پر کھانے پینے کی اشیاء انتہائی غیر معیاری اور مضر صحت فروخت ہورہی ہے جس سے انتہائی خطرناک بیماریاں ہورہی ہے

25/11/2023

میرپورخاص میں ہلکی بارش تیز ہوائیں سردی میں اضافہ

18/11/2023

افسوس ناک خبر

میرپورخاص. سے حیدرآباد جانے والی ٹرین کی زد میں آکر خاتون جانبحق ٹرین کو ٹنڈو الہیار کے قریب روک دیا گیا. واقع ٹِنڈو الہیار کے قریب ہوا.

11/11/2023

حیدرآباد سے میرپور خاص کرایہ250روپے کلو میٹر 67
میرپور خاص سے جھڈو 550روپے کلو میٹر 70

کوئی بولنا والا نہیں ان کو

09/11/2023

میرپورخاص . منشيات جي اطلاع تي ميرپورخاص پوليس جی منشیات خلاف ٺيل اسپيشل ٽيم جا چار اھلڪارن ٽنڊو جان محمد جي مالھي پاڙي م منشيات جي موجودگي تي ڇاپو ھنيو. ڇاپي دوران مالھي برادري جي سوين مرد عورتن نوجوان پوليس ٽيم کي ٻہ ڪلاڪ تاۂين يرغمال بڻائی سخت تشدد ڪيو. پوليس تي تشدد بعد پوليس اھلڪارن کي شھرين ڇڏاۂي روانو ڪيو. مالھي برادري موجب ھو ديوالي جي تياري ڪري رھيا ھيا تہ اوچتو ٻہ سادي وردي م ٻہ وردي م اھلڪار گھر م داخل ٿيا بتميزي ڪرڻ لڳا جنھن تي جھيڙو ٿيو. مقامي پوليس موجب اسان کي ان ٽيم جو اطلاع نہ ھو ھو بغير اطلاع گھرن م ويا تہ مسۂلو ٿيو.

04/11/2023

میرپورخاص میں زہرو لوڈ شیڈنگ کے چکر میں حیسکو والوں نے زیرو بجلی دینا شروع کردی. روزانہ ترقیاتی کام کے بہانے صبح سے رات دس دس بجے تک بجلی بند ہے. خدا کے لیئے چھوڑو زیرو لوڈ شیڈنگ ماڈل سٹی کے ڈرامے کو ہمیں وہی پرانے دو گھنٹے کے بعد دو گھنٹے لائٹ دو گھروں میں پینے کا پانی نہی مساجد میں وضوع کے لیئے پانی نہی... جس کو دیکہو میرپورخاص والوں کو بیوقوف بنا رہا ہے.

02/11/2023

عبید اللہ مبیجو ایس ایچ او اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن تعینات

حیسکو میرپورخاص سب ڈویزن سیٹلاٸیٹ ٹاٶن میں ریاست کے اندر ریاست  !!  حیسکو سب ڈویزن سیٹلائٹ ٹاؤن کے افسران و اہلکاران نے ...
31/10/2023

حیسکو میرپورخاص سب ڈویزن سیٹلاٸیٹ ٹاٶن میں ریاست کے اندر ریاست !!
حیسکو سب ڈویزن سیٹلائٹ ٹاؤن کے افسران و اہلکاران نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی متعدد لائین مین کنڈہ کنکشن (ڈاٸریکٹ لاٸین) کی ماھوار منتھلی پر مقرر .
حیسکو افسران کے خاص و منظور نظر لائین مین مختلف علاقوں میں کنڈہ کنیکشن چلوانے اور لاکھوں کی منتھلی ریکور کر کے کرپٹ افسران تک پہنچانے کے گھناؤنے دھندے پر معمور ہیں .
حیسکو ایگزیکٹیو انجینئر اور روینیو آفس سے دی جانے والی بجلی سپلاٸی ناصر ٹاؤن ، بالو شاہی محلہ جہاں %80 کنڈہ کنیکشن اور %20 فیصد میٹر کے زریعے بجلی سپلاٸی دی جارہی ہے اور ڈائریکٹ کنڈہ کنیکشن سپلائی پر معمور کئے جانے والے لائین مین 1 غلام حسین خاصخیلی نے علاقہ مکینوں کے جمع ہونے اور میٹر کے زریعے بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی واپڈا سروس جو LT سے میٹر میں آتی ہے اس سروس وائر میں سے 8 سے 10 ڈائریکٹ کنڈہ کنیکشن لگانے اور وائر پر زیادہ لوڈ پڑنے سے جلنے والی وائر تبدیل کرنے والے لائین مین نے بھانڈا پھوڑ دیا جو آپ ویڈیو میں دیکھ اور سن سکتے ہیں .
جو واضع لفظوں میں کہہ رہا ہے کے میں اس علاقے کی ریکوری پر تعینات کیا گیا ہوں اور واپڈا کا ملازم ہوں اور اگر کسی بھی محلے والے کو کسی بھی قسم کا کوئی اعتراض ہے تو وہ میرے SDO (لائین سپریڈنٹ ریاض مئیو) یا ایکسئین کو کمپلین کرسکتا ہے جس کی اس بات سے واضع ہے کہ ریاست کے اندر ریاست قائم کر کے حیسکو کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے میں اس معمولی حیسکو ملازم ( لائین مین ) کا ہی نہیں بلکہ کرپٹ افسران کا بھی اہم کردار ہے جس کا زندہ ثبوت یہ ہے کہ بدنام زمانہ لائین سپریڈنٹ جسے SDO کا اضافی چارج ملا ہوا ہے سے جب اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو موصوف اس سے بھی 2 ہاتھ آگے نکلے اور اپنے لائین مین سے بات کرنے کے بعد اس کی صفاٸی پیش کرتے ہوۓ کہا کہ میری نالج میں ہے اور جب یہ کنیکشن کرنے کے لئے پول پر چڑھے گا تو میں فیڈر بند کرواؤں گا اور یہ کنڈہ نہیں لگا رہا جس پر SDO کو کہا گیا کہ آپ موقع پر آئیں تاکہ آپ کو کنڈے دکھاۓ جائیں تو کال کاٹ دی گئی اور نہ فیڈر بند ہوا اور کنیکشن بھی لگ گیا تو آدھا گھنٹا انتظار کرنے کے بعد ہم نے اپنے نمبر 03332969715 سے انکے نمبر 03041929725 پر میسج کیا کہ آپ آرہے ہیں یا ہم بھی جائیں تو کوئی جواب موصول نہ ہوا جس سے بھی صاف ظاہر ہوتا ہے کہ موصوف کی آشیرباد سے ہی حیسکو ایگزیکٹیو انجینئر کی آفس سے ملحقہ علاقے اسکیم نمبر2، سیٹلائٹ ٹاؤن، بالوشاہی پاڑہ ، میر شیر محمّد گوٹھ ، علی تالپور ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن ، شمع گراؤنڈ بلوچ پاڑہ ، نوری آباد ، محمودآباد ودیگر علاقوں میں کنڈہ سسٹم ان کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے ہی چل رہا ہے . اہل علاقہ کے مزید بتانے پر جب صرف بالوشاہی محلہ وزٹ کیا گیا تو کُل 46 گھروں میں بجلی چل رہی تھی جن میں صرف 17 گھروں کے میٹر تھے باقی تمام گھر ہزار سے 15سو روپے فی گھر کنڈے کے حساب سے چل رہے تھے اور اس طرح اگر 46 میں سے 17 گھر نکال کر 29 گھروں سے 12 سو روپے فی تقریباً گھر کے حساب سے 35 ہزار روپے کی ریکوری لائین مین کرتا ہے تو سب ڈویزن سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہزاروں کنڈہ کنیکشنوں کے لاکھوں روپے ریکوری کرکے بندر بانٹ کرنے والی مافیا جو نہ صرف عوام کے لئے عذاب بنے ہوۓ ہیں بلکہ حیسکو کی تباہی کا باعث بھی یہی کرپٹ مافیا ہے ۔ اور ایسی کرپشن منظرِعام پر آنے کے باوجود ان کالی بھیڑوں کے خلاف ریاستی اداروں کی خاموشی بھی سوالیہ نشان ہے جس کا حیسکو چیف ، وزیر پانی و بجلی ، ڈائریکٹر FIA ، چیٸرمین نیب کو فوری نوٹس لے کر حیسکو کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والی کرپٹ مافیا کی منی ٹریل اور بناٸی گٸی زرعی زمینوں کے خلاف انکوائری اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لانی چاہٸے۔

رپورٹ : فاروق آراٸیں .

حیسکو میرپورخاص ڈویژن کے ریونیو آفیس کے اہم کردار محمد دانش کو مس کنڈکٹ اور بجلی چوری میں معاونت کرنے کے الزام میں معطل ...
31/10/2023

حیسکو میرپورخاص ڈویژن کے ریونیو آفیس کے اہم کردار محمد دانش کو مس کنڈکٹ اور بجلی چوری میں معاونت کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ۔
واپڈا کمرشل مینول کے تحت صارفین کی اضافی بلنگ کی جائز شکایات کو دور کرنے کے لیے کمرشل پروسیجر نمبر 52 , یا CP-52 یا جسے Bill adjustment note بھی کہتے ہیں کا استعمال کیا جاتا ھے ۔ لیکن حیسکو میں یہ اربوں کمانے کا کاروبار بن چکا ھے ۔ اس دھندے میں حیسکو کے اندر نیچے سے اوپر تک کے تمام افسران ملوث ہیں ۔ آر او آفیس میرپورخاص کے کمرشل اسسٹینٹ دانش یامین اس کے اہم کارندے تھے ۔ نعمان شاہ ان کے اسسٹینٹ کے فرائض ادا کرتا تھا ۔ SE آفیس کے ذرائع کے مطابق CO مظفر شیخ کے حکم پر میٹر ریڈر احمد سعید کے 16ویں بیچ کے تمام کنکشن چیک کیئے گئے تو ایک بڑی تعداد بوگس میٹرز کی نکل آئی ۔ یاد رہے انہوں نے میٹررنگ کے لیے جنید نامی 15 رکھا ہوا ھے ۔ جس نے لوگوں سے PC بنوانے کے نام پر بھی لاکھوں روپیہ پکڑ رکھا ھے ۔
لیکن حیسکو میں افرادی قوت کی اتنی زیادہ کمی ہو گئی ھے کہ ریونیو آفیس میں جہاں 42 افراد ہونے چاہیں ، وہاں صرف 13 افراد سے کام چلایا جا رہا ھے ۔ SE آفیس میں کام کرنے کے لیے اسٹاف XEN آفیس سے بلایا گیا ھے جس کے بعد وہاں کا کام متاثر ہو گیا ھے ۔ یہ ایک اور دلچسپ حقیقت ھے کہ ایکسی این آفیس میں بنایا گیا کسٹمر سینٹر ابھی تک مکمل طور سے فنکشنل نہیں ہو پایا ھے ۔ میرپورخاص کے صارفین کے لیے بنائی گئی ایب بھی ، اجرک ہال میں ہونے والی افتتاحی تقریب کے بعد کسی موبائل میں چلی نہیں ۔

Address

Mirpur Khas

Telephone

+923023209362

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamara Mirpurkhas Hamari Nazar Say posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share