Shaheed Khan Akhpal kaly

Call Directions Contact the business

Shaheed Khan Akhpal kaly A voice for public issues, local news, and social awareness.

Our mission is to highlight the facts, stand up for the oppressed, and bring public issues to the attention of the relevant authorities.

19/09/2026

💔 یہ ہے گاؤں گیر کا وہ خطرناک پیدل پل، جہاں کل ایک خاتون حادثے کا شکار ہوئیں اور جان کی بازی ہار گئیں۔
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ 🤲

ذرا اس ویڈیو میں پل کی حالت دیکھیں! 😔
لکڑی کے ٹوٹے پھوٹے تختے، کمزور رسیاں، نیچے گہرا پانی اور انتہائی خطرناک راستہ۔ یہاں سے گزرنا سفر نہیں بلکہ جان ہتھیلی پر رکھ کر چلنے کے مترادف ہے۔
کل ایک قیمتی جان چلی گئی، مگر سوال یہ ہے کہ کیا مزید کسی حادثے کا انتظار کیا جائے گا۔؟

17/09/2026

💔 انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ کہنا پڑتا ہے۔
کہ آج 17/9/2026 گیر میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

ایک خاتون معمول کے مطابق پیدل پل کے راستے سے گزر رہی تھیں کہ حادثے کا شکار ہوئیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں۔

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🤲

مرحومہ طاہر اللہ کی زوجہ اور فضل غنی، فضل عظیم اور قاری نصیب اللہ کی بھابی تھی۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲💔

یہ واقعہ صرف ایک حادثہ نہیں، بلکہ گیر کے عوام کو درپیش ایک سنگین سفری اور حفاظتی مسئلے کی ایک اور دردناک یاد دہانی ہے۔

ایٹی خوڑ پر موجود پل 15 اگست 2025 کے سیلاب میں بہہ گیا تھا، اور آج 17 ستمبر 2026 گزرنے کے باوجود اہلِ علاقہ ایک محفوظ پل کے منتظر ہیں۔

اہلِ علاقہ کے مطابق گیر ایٹی خوڑ پل کی تعمیر کے لیے فنڈ اور جلد کام شروع کرنے کے اعلانات کیے گئے تھے، لیکن زمینی سطح پر کام تاحال شروع نہیں ہو سکا۔ بارش اور پانی کے دوران بزرگ، خواتین، بچے اور مریض اسی خطرناک پیدل پل کےراستے سے گزرنے پر مجبور ہیں۔

آج کا افسوسناک واقعہ ہم سب کے لیے ایک سنجیدہ سوال چھوڑ گیا ہے:

آخر مزید کتنی قیمتی جانیں ضائع ہونے کے بعد ایٹی خوڑ پر محفوظ پل تعمیر ہوگا؟

انتخابات کے دوران عوام کے درمیان پہنچنا آسان ہوتا ہے، لیکن عوامی مسائل، مشکلات اور ایسے افسوسناک حادثات کے وقت بھی عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ضروری ہے۔

اب وعدے نہیں، عملی کام چاہیے۔
محفوظ پل، محفوظ زندگی! 💔

#گیر

17/09/2026

😰 افسوسناک خبر — ایک اور قیمتی جان ضائع ہوگئی

آج ایک بار پھر گاؤں گیر میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پیدل چلنے والے پل سے ایک خاتون گر کر جان بحق ہوگئیں۔ 😢

یہ واقعہ ہم سب کے لیے انتہائی دکھ اور تشویش کا باعث ہے۔ آخر کب تک ہمارے لوگ ایسے غیر محفوظ راستوں پر اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے رہیں گے؟

اگر ایٹی خوڑ (ETTY KHWAR) پر ایک محفوظ اور مضبوط پل موجود ہوتا تو شاید آج ایک قیمتی جان ضائع نہ ہوتی۔ 💔

افسوس کے سوا ہمارے پاس آخر کیا چارہ رہ گیا ہے؟

🤲 اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

15/09/2026

🌧️☔ بارش کا خوبصورت منظر 💦🌿

آج کی بارش نے پہاڑوں کو دھند کی چادر اوڑھا دی ہے۔ 🌫️⛰️
ٹھنڈی ہوائیں، برستی بوندیں اور سبز وادی کا یہ حسین منظر دل کو سکون دے رہا ہے۔ ❤️

قدرت کے یہ حسین نظارے واقعی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہیں۔ 🤲🌧️

07/09/2026

❤️🥹 پانچ سال بعد ماں نے اپنے بچے کو دیکھا…

پانچ سال کا انتظار، بے شمار دعائیں اور دل میں چھپی ہزاروں یادیں…
جب ماں نے اپنے بچے کو پانچ سال بعد سامنے دیکھا تو شاید اسے اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہ آیا۔ 😢❤️

یہ منظر دیکھ کر آنکھیں نم اور دل بے اختیار کہہ اٹھتا ہے: ماں سے بڑھ کر اس دنیا میں کوئی محبت نہیں۔ ❤️🤲

اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے ماموں عزیز اللہ کو حادثے کے بعد صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔بونیر سے علی خان یو ٹانگ بس  لاہور...
01/09/2026

اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے ماموں عزیز اللہ کو حادثے کے بعد صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔
بونیر سے علی خان یو ٹانگ بس لاہور جاتے ہوئے کلر کہار موٹر وے پر حادثہ پیش آیا، جس کے باعث وہ اور دیگر مسافر زخمی ہوئے۔ الحمدللہ، عزیز اللہ کی صحت اب کافی بہتر ہے۔
تمام دوستوں، اور اہلِ علاقہ سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔
یا اللہ! عزیز اللہ اور تمام زخمی مسافروں کو جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرما، ان کی ہر تکلیف آسان فرما اور انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھ۔ آمین ثم آمین۔ 🤲❤️
سب سے خصوصی دعاؤں کی اپیل ہے۔

31/08/2026

پہاڑوں میں رہنے والوں کی ہمت بھی پہاڑوں جیسی ہوتی ہے؛ حالات جتنے سخت ہوں، حوصلہ اتنا ہی مضبوط ہوتا ہے۔" 🏔️💪

گیر ایٹی خوڑ کازوی کے حوالے سے عوام کو جواب دیا جائے!پہلے جاری کی گئی تصویر میں گیر ایٹی خوڑ کازوی کو “Completed” ظاہر ک...
28/08/2026

گیر ایٹی خوڑ کازوی کے حوالے سے عوام کو جواب دیا جائے!
پہلے جاری کی گئی تصویر میں گیر ایٹی خوڑ کازوی کو “Completed” ظاہر کیا گیا، جبکہ اس نئی دستاویز میں اسی اسکیم کے سامنے 0% Financial Progress، Expenditure صفر اور “Work in Progress” لکھا ہوا ہے۔
اگر کام مکمل تھا تو اب Work in Progress کیوں؟ اور اگر کام شروع ہی نہیں ہوا تو پہلے Completed کیوں دکھایا گیا؟
یہ تضاد آخر کس بات کی نشاندہی کرتا ہے؟
عوام کو دوہری پالیسی نہیں بلکہ حقیقت، شفافیت اور واضح جواب چاہیے۔
متعلقہ محکمہ اور ذمہ داران وضاحت کریں کہ گیر ایٹی خوڑ کازوی پر اصل میں کتنا کام ہوا ہے اور سرکاری ریکارڈ میں مختلف معلومات کیوں دی جا رہی ہیں؟
عوام کے حق کا سوال ہے، اس کا جواب دینا ہوگا۔
سیاسی باغی

27/08/2026
26/08/2026

📢 بہار ٹو کابل گرام روڈ کی خستہ حالی

حالیہ بارشوں کے باعث بہار ٹو کابل گرام روڈ کی حالت انتہائی خراب ہوگئی ہے۔ سڑک کے مختلف حصوں میں گڑھے پڑ گئے ہیں اور پتھر باہر نکل آئے ہیں، جس سے عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

📍 بہار ٹو کابل گرام روڈ

Address

Mingora
1015

Telephone

+923478344642

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shaheed Khan Akhpal kaly posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shaheed Khan Akhpal kaly:

Shortcuts

Share