پھاگل ویلفیئر آرگنائزیشن

پھاگل ویلفیئر آرگنائزیشن Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from پھاگل ویلفیئر آرگنائزیشن, phagal, Mansehra.

اس ویلفیئر کا کام پسماندگی کا خاتمہ ،مشکل وقت میں معاشی امداد ،غریب غربا کی مدد ،ہنرز اور روزگار میرٹ پر فراہم کرنا ہے۔

مولانا سجاد صاحب ۔۔۔03455294047ایزی پیسہ
03219987136جیزکیش
رفاقت حسین الحبیب بنک اکاؤنٹ نمبر IBAN: pk.72BAHL.2011098100510101

heroes of phagal welfare organization
29/05/2026

heroes of phagal welfare organization

“پھاگل ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحیٰ کی پیشگی دلی مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ اس بابرکت عید کے ...
26/05/2026

“پھاگل ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحیٰ کی پیشگی دلی مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ اس بابرکت عید کے صدقے آپ کی زندگی میں خوشیاں، برکتیں، صحت اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ عید مبارک!” 🌙

15/05/2026
26/04/2026

پھاگل ویلفیئر آرگنائزیشن کا عزیم کارنامہ
فری میڈیکل کیمپ کا اقدام واقعی انسانیت کی خدمت کی ایک روشن مثال ہے۔ عوام ہمدرد فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد کیا جانے والا فری میڈیکل کیمپ علاقے کے ضرورت مند افراد کے لیے ایک بڑی سہولت بن کر سامنے آیا ہے۔ اس کیمپ میں پھاگل کی عوام نے بھرپور شرکت کی، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ایسے فلاحی اقدامات کی معاشرے میں کتنی اہمیت ہے۔

اس میڈیکل کیمپ کے دوران ماہر ڈاکٹرز کی جانب سے مفت معائنہ کیا جا رہا ہے، جبکہ مختلف ضروری ٹیسٹس، الٹراساؤنڈ اور ادویات بھی بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ سہولیات ان افراد کے لیے خاص طور پر قیمتی ہیں جو مالی مشکلات کے باعث مناسب علاج کروانے سے قاصر رہتے ہیں۔

بلاشبہ، اس طرح کی کاوشیں نہ صرف دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے کا ذریعہ بنتی ہیں بلکہ معاشرے میں ہمدردی، تعاون اور بھائی چارے کے جذبے کو بھی فروغ دیتی ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے فلاحی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا اور مزید لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچے گا
۔

فری میڈکل کیمپ پھاگل
26/04/2026

فری میڈکل کیمپ پھاگل

26/04/2026

فری میڈیکل کیمپ صبع 9 بجے سے بمقام پھاگل دفتر میں جاری ہے ۔تمام میڈیکل سٹاف ،پھاگل ویلفئیر آرگنائزیشن کی ٹیم اور عوام ہمدرد کی ٹیم اپنی ڈیوٹی میں مصروف ہے یہ کیمپ شام 5 بجے تک جاری رہے گا ۔

ہم پھاگل ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے عوام ہمدرد فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے پھاگل ویلفیئرارگنائزیشن  کے ز...
25/04/2026

ہم پھاگل ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے عوام ہمدرد فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے پھاگل ویلفیئرارگنائزیشن کے زیر انتظام پھاگل میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ۔

ان شاء اللہ، اس فری میڈیکل کیمپ میں عوام کو مفت طبی معائنہ کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس کے ساتھ ساتھ مفت ادویات، الٹراساؤنڈ، بلڈ ٹیسٹ، شوگر ٹیسٹ اور یورین ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔

تمام اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ اس فری میڈیکل کیمپ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔
لوکیشن : نزد جامع مسجد پھاگل

24/04/2026

عوامی آگاہی پیغام

انسانی خدمت کے جذبے کے تحت، پھاگل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ انتظام اور عوام ہمدرد فاؤنڈیشن کے تعاون سے 26 اپریل بروز اتوار، نزد جامعہ مسجد پھاگل ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس میڈیکل کیمپ میں مستحق اور ضرورت مند افراد کے لیے مکمل طور پر مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں مستند ڈاکٹروں کے ذریعے میڈیکل چیک اپ، مفت ادویات کی فراہمی اور مختلف ضروری بلڈ ٹیسٹ شامل ہیں۔

تمام اہلِ علاقہ خصوصاً مستحق افراد سے گزارش ہے کہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی صحت کا معائنہ یقینی بنائیں۔

🩺 فری میڈیکل چیک اپ
💊 مفت ادویات
🧪 فری بلڈ ٹیسٹ

آئیں، اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کا خیال رکھیں

Address

Phagal
Mansehra

Telephone

+923245063734

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پھاگل ویلفیئر آرگنائزیشن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to پھاگل ویلفیئر آرگنائزیشن:

Share