گجر منور ویلی مانسہرہ

گجر منور ویلی مانسہرہ نماز جنت کی کنجی ہے
جو بھی بنو بہترین بنو

👀👀اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🌸صبح الخیر ⭐⭐🌱اللہ آپ سب پہ اپنی رحمتوں برکتوں کا نزول فرمائے آمین ثم آمین 🌱🌱
09/01/2018

👀👀
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🌸
صبح الخیر ⭐⭐

🌱اللہ آپ سب پہ اپنی رحمتوں برکتوں کا نزول فرمائے آمین ثم آمین 🌱🌱

یہ اس قابل بھی نہیں ہیں  گندے بچے
20/06/2017

یہ اس قابل بھی نہیں ہیں گندے بچے

26/05/2017
21/05/2017

۔ لکھ پتی سے ککھ پتی

وہ جوانی میں لکھ پتی سے ککھ پتی ھوئے.. محل سے فٹ پاتھ پر آئے اور دفتر کی ہر چیز بک گئی اور نوبت فاقوں تک آگئی مگر انہوں نے پھر اٹھارہ ہزار روپے سے دوبارہ سٹارٹ لیا اور وہ ملک کے بڑے کاروباری بن گئے.. میں ان سے وہ فارمولا معلوم کرنا چاھتا تھا جس نے انہیں اٹھارہ ہزار سے 18 کروڑ اور پھر 18 ارب تک پہنچا دیا اور مجھے انہوں نے یہ کہانی سنا دی.. میں اب وہ راز جاننا چاہتا تھا مگر ان پر رقت طاری تھی.. وہ آنکھیں صاف کرتے’ ہاتھ ملتے اور لمبے لمبے سانس لیتے تھے.. وہ بڑی دیر تک اس کیفیت میں رہے اور پھر اچانک سر اٹھا کر بولے ” میں بھی دراصل اپنے برے وقت میں وہی غلطی کر رہا تھا جو دنیا کے زیادہ تر لوگ کرتے ہیں.. میں اپنے دوستوں عزیزوں’ رشتے داروں’ جاننے والوں اور مخیر حضرات کے پاس جاتا تھا’ ان سے مدد مانگتا تھا.. میرے کچھ دوستوں نے میری مدد کی بھی مگر برے وقت میں ہر مدد برائی ثابت ہوتی ہےمیرا وہ سرمایہ بھی ڈوب گیا.. یہاں تک کہ میرے جاننے والوں نے مجھ سے منہ موڑ لیا.. یہ مجھے دیکھ کر راستہ بدل لیتے تھے یا پھر مجھے پہچاننے سے انکار کر دیتے تھے.. میں ان کے رویے پر کڑھتا تھا مگر میں پھر ایک دن قدرت کے راز تک پہنچ گیا.. میں اپنا مسئلہ سمجھ گیا.. مجھے محسوس ہوا یہ مصیبت اللہ کی طرف سے بھیجی گئی ہے اور میں جب اس کے حل کے لئے لوگوں کے پاس جاتا ہوں تو اللہ تعالیٰ “مائنڈ” کر جاتا ہے..اللہ کہتا ہے کہ یہ کس قدر بے وقوف انسان ہے.. یہ آج بھی میرے پاس آنے کی بجائے’ یہ مجھ سے مدد مانگنے کی بجائے لوگوں کے دروازوں’ لوگوں کی دہلیزوں پر جا رہا ہے چناچہ اللہ تعالیٰ میری سختی میں اضافہ کر دیتا ہےمجھے معلوم ہوا میں جب تک اللہ کے سامنے نہیں گڑگڑاؤں گا’ میں جب تک اس سے مدد نہیں مانگوں گا’ میری سختی ختم نہیں ہوگی.. چناچہ میں نے وضو کیا اور اللہ تعالیٰ کے در پر ماتھا ٹیک دیا اور اللہ تعالیٰ نے میرے سر سے مصیبتوں کی دھوپ ہٹا دی.. اس نے میرے راستے کھول دیے حاجی صاحب نے لمبی آہ بھری اور بولے.. “آپ مصیبت میں جب بھی کبھی کسی انسان کی طرف دیکھتے ہیں تو اللہ “مائنڈ” کر جاتا ہے اور آپ کی مصیبت میں اضافہ ہوجاتا ہے..لہٰذا میری نصیحت پلے باندھ لو.. برے وقت میں کبھی کسی انسان کے دروازے پر دستک نہ دو.. صرف اور صرف اللہ سے رجوع کرو.. تمہاری مصیبت ختم ہو جائے گی..یہ قدرت کا بڑا راز تھا اور اللہ تعالیٰ نے مجھ پر کرم کیا اور یہ راز مجھ پر کھول دیا..!!”وہ چلے گئے لیکن جاتے جاتے مجھے بھی ارشمیدس بنا گئے

نا قابل یقین
21/05/2017

نا قابل یقین

پاکستانیوں کے انداز محبت
19/05/2017

پاکستانیوں کے انداز محبت

وہ شہر بھی تیرا تھا وہ عدالت بھی تیری تھی
09/05/2017

وہ شہر بھی تیرا تھا وہ عدالت بھی تیری تھی

لوگ تو اس کے تھے کیا خدا بھی اس کا تھا ۔۔۔۔
09/05/2017

لوگ تو اس کے تھے کیا خدا بھی اس کا تھا ۔۔۔۔

جھیل سیف الملوک ناراں مانسہرہ ھزارہ 🌹 kpk 🌹
07/05/2017

جھیل سیف الملوک ناراں مانسہرہ ھزارہ 🌹 kpk 🌹

’’قتل ‘‘ٓایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔قلم قدم اور قسم اٹھانے سے قبل ایک بار نہیں ہزار بار سوچنا چاہیے۔ کیوں ک...
04/05/2017

’’قتل ‘‘
ٓایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔قلم قدم اور قسم اٹھانے سے قبل ایک بار نہیں ہزار بار سوچنا چاہیے۔ کیوں کہ تیر کمان سے اور لفظ زبان سے نکل جائے تو واپس نہیں آتے۔ بعض فیصلے ہوش کے بجائے جو ش سے کئے جاتے ہیں ۔ جو دنیاء و آخر ت کی تباہی کا سبب بنتے ہیں۔ ایساہی ایک واقعہ تحصیل بالا کوٹ کے نواحی علا قے یونین کونسل مہانڈری ویلج کونسل منور کنڈیاں کے مقام پر پیش آیا ۔ 6بچوں کا باپ 45سالہ نور حمن اور اس بھائی محمد آصف سائیں عمر 26سال کو گھر کی دہلیز پر تاک میں چھپے ملزمان شاہ خان ممبر ویلج کونسل منور اور شاہجہان ، علی بہادر ریشم غلام حسین پسران یونس خان ساکنان کنڈیا ں منور سراج ملنگا ولد خاقان نے اندھا دھند فائر نگ کرکے قتل کردئے ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے واقع کے چشم دید گواہ ریاست سائیں اور عبدالقادر موسیٰ نے خود دیکھا والد سائیں ولد خیراللہ کی درخواست پرSHO پی ایس کاغان کیمپ مہانڈری نے ملزمان کے خلاف دفعہ 302/ppcکے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ مہانڈر ی سے جائے وقوعہ 7/8کلو میٹر کا فاصلہ ہے ۔کچی سڑک ایک گھنٹہ کی مسافت کے بعدSHOبھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے کنگ عبداللہ روانہ کیا ۔عینی شاہدوں کے مطابق واقع سوچی سمجھی سازیش کے پیچھے سیاسی کارندوں کے ہاتھوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ وجہ تنازعہ شاجہان خان سواتی کی بیٹی مسماۃ شازیہ سے نکاح بتایا گیا سائیں محمد والدخیراللہ کنڈیاں نے واقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تین سال قبل شازیہ میرے بیٹے سے نکاح کی غر ض پر میرے گھر آئی، جس کو روبر وع جرگہ شاجہان خان والد کے حوالے کرتے ہوئے نقدی ایک لاکھ روپیہ بھی دیا تاکہ اپنے خاندان میں نکاح کر سکے ۔کیوں کہ علا قہ منور ترقی کے میدان میں آج بھی بہت دور ہے لوگ قسم پسری کی زندگی بسر کرتے ہیں اور پتھر کے زمانے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔یہ وجہ ہے کہ علا قہ میں چھوٹے موٹے واقعات اگر رہنماء ہوتے ہیں۔ جرگہ سسٹم کے تحت ختم ہو جاتے ہیں ۔ منور میں آباد تمام اقوام امن بھائی چارے صدیوں سے آباد ہیں ۔ تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل مسماۃ شازیہ دختر شاہجہان خان دوبارہ میرے بیٹے ریاست سے نکاح کی غرض سے آئی اورعدالت سے رجوع کے بعد نکاح کر لیا۔خاندان والے اگر اس واقع کو سنجیدگی سے نوٹس لیتے تو کیا تین سال میں شازیہ کا نکاح اپنے خاندان یا خاندان سے باہر کسی بھی جوڑکے شخص سے کردیا جاتا تو آج حالا ت ایسے نہ ہوتے واقعہ غیر ت کانہیں سیاست کا ہے ۔سیاسی ایشو بنا کرمیر ے بے گنا ہ دو بیٹوں کو قتل کیا گیا ہے مقتول نورحمن چھ بچوں کا باپ ہے اور اپنا کارو بار کرتا تھا۔اس کا اس واقع سے کوئی تعلق نہ تھا ۔محمد آصف سعودی عرب میں بر سے روز گار تھا چھٹی پر گھر آیا قتل کردیا دراصل مجھے معاشی طور پر کمزور کرنے کی کھلی سازیش تھی غیرت کے نام پر اگر قتل کوئی ہوتا توتین سال قبل آنے والی شازیہ کو عاشق کے ساتھ قتل کردیا ہوتا پیسے لیتے وقت غیرت سو جاتی ہے۔ پورا علا قہ گواہ ہے میرا بیٹا نورحمن صوم صلاۃ کا پابند اور خوش اخلا ق شخصیت کا مالک تھا ۔سیا سی طور پر میاں ضیاء الرحمن ایم پی کے کا دلدادا تھا ۔ جس کا سیاسی یتیموں کے پیٹوں میں مروڑ اٹھ رہاتھا چھ افراد کو ہمارے خلا ف بھڑ کا کر بے گنا ہ جانیں لے لیں۔ غیر ت نہیں قومیت کا پر چار کرکے علا قہ کے امن کو تباہ کیا گیا ہے ۔ منور کے عوام اس بات سے باخوبی اگاہ ہیں کہ اس گھناؤ نے کھیل کے پیچھے کن لوگوں کے ہاتھ ہیں کس انداز میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنا یا
گیا۔ آنے والا
وقت بتائے گا ۔تاہم حصول انصاف کیلے خون کے آخر قطرے تک جنگ لڑوں گا ’’ قارئین‘‘ ہر تصویر کے دو رخ ہوتے ہیں اگر تصویر کا دوسرا رخ دیکھا جائے تو قبل ازیں بھی علا قہ منور میں اس طرح کے واقعات رہنماء ہوتے رہتے ہیں۔ مگر کوئی ایسی مثال نہیں ملتی کہ کرے کوئی اور بھر ے کوئی ۔یا کوئی جرگہ کا کارندہ اپنے پیٹ کی آگ بجھانے کی خاطر انسانی زندگیوں سے کھیلے ۔ غلطیاں انسانوں سے ہوتی ہیں 70گناہ روزانہ کی بنیاد پر اللہ تعالی اپنے بندوں کو معاف کرتا ہے ۔بذدل ہے وہ انسان جو ایک خطاء بھی معا ف نہ کرسکے اور امید کرے کہ اسے معافی ملے گی ۔ موت اٹل حقیقت ہے جس سے کوئی انسان انکار نہیں کرسکتا ہر زندہ شخص نے موت کا ذائقہ چھکنا ہے اگر کوئی انسان دنیا ء کی عدالت سے بچ بھی جائے تو آخرت کے عذاب سے نہیں بچ سکتے ۔ اللہ تعالی کے ہاں درد ناک عذاب ہوگا ۔ کسی بھی رد عمل سے قبل سوچا کہ اس جہاں کے بعد ایک جہاں اور بھی ہے ۔ نورحمن محمد آصف کے نماز جنازہ میں شرکت کیلئے جب ہم دوہاڑ پہنچے تو ایس ایچ او تھانہ کاغان ملزمان کو گرفتا ر کرکے لارہے تھے ۔ہماری ملا قات ملزمان سے ہوئی ملزمان نے سادھ الفاظ میں اعتراف جرم کرتے ہوئے کہاکہ غیرت کے نام پر قتل کئے ہیں ۔ قارئیں ‘‘ سوچنے والی بات ہے کہ محاشرتی بگاڑ میں انسان کا بڑا کردار ہے عزت نفس سب کی ایک جیسی ہوتی ہے بچوں بڑوں کا احترام اور خواتین کی عزت کا درس ہمارا مذہب دیتا ہے۔ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھنا چاہیے جس سے کسی کی عزت نفس مجروع ہو یا نوبت مرنے مارنے تک پہنچ جائے ۔ اسلام میں ایک مسلمان کی جان مال دوسرے مسلمان پر حرام ہے ۔ میری ہمدردیاں سائیں بابا اور متاثرہ خاند ان کے ساتھ ہیں۔ مگر شکوہ ضرور ہے اولا د کی تربیت میں کہیں کمی کوتاہی تو نہیں رہ گئی۔ کیوں کہ کسی کی عزت نفس کو مجروع کرنے سے قبل سوچیں ایسا ہمارے ساتھ ہو تو کیا ہوگا۔ یہ الگ باعث ہے مگر نورحمن محمد آصف بے گناہ قتل ہوئے ہیں ان کو غیر ت نہیں سیاست کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔ آج نہیں آنے والا وقت بتائے گا کہ غلطی کہاں سے ہوئی ہے کس نے کی ہے کوئی بات راز ۔ راز نہیں رہ سکتی۔ اگر قتل میں جرگہ کے افراد کو شامل تفتیش کیا جائے تو سنسنی خیز انکشافات سامنے آسکتے ہیں ۔ ریاست شازیہ زندہ ان کو قتل نہیں کیا گیا ان کو زندگہ رہنا چاہیے کیوں کہ حاکم وقت اور آئین پاکستان کے قانون کے مطابق نکاح سنت کیا ہے۔ یہ جرم نہیں اس بات کو صلح صفائی کے ساتھ ختم کردینا چاہیے تھا۔ ان معملا ت کا اچھالنے والے سزا کے مستحق ہیں ۔ اسلام میں میرے آقاء حضرت محمد ﷺ کا فرمان ہے تین کاموں میں دیر نہ کروجب نماز جنازہ تیار ہو ۔ جب نماز کا وقت ہو ۔ جب بیٹی جوان ہو نکاح کردیا جائے تاخیر نہ کی جائے ۔کیا اسلام کے ذریں اصولوں پر عمل ہوا غلطی کہاں سے ہوئے سزا کس کوملی اقدام قتل کی منصوبہ بند ی کس نے کی ایسے کئی سوال ہیں جو ہر انسان کے ذہن میں گردش کرتے ہیں۔ اس واقع سے منور کی فضاء یقینی طور پر سوگورار ہوئی کئی خاندان متاثر ہوئے بنیادی غلطی کو ختم کرنے کی کوشش کی ہوتی تو شاہد نوبت یہاں تک نہ پہنچتی ۔ نورحمن کے چھ بچوں کا مستقبل کیا ہوگا ان کی تعلیم تربیت کا ذمہ کون اٹھائے گا۔ آنے والے وقت میں ریاست اور شازیہ کی زندگی کتنی محفوظ رہ سکیں گی۔یہ تو آنے والا وقت بتائے گا ابھی تو اس کہانی کا آغاز ہوا ہے انجام خدا جانے کہاں پر ختم ہوگی میری تمام دوست احباب سے گزارش ہے کہ خدا کے لئے قوم پرستی تعصب پرستی سے اجتناب کیا جائے کیوں کہ ہم سب ایک اللہ اور رسولﷺ دین اسلام کے ماننے والے ہیں کوئی اچھوت نہیں ۔ میرے آقاء کا پورا خاندان قابل احترام اور قابل عزت سب سے بالا اور افضل ہے مگر رشتہ
برداری انہوں نے بھی اپنے سے کمزور لوگوں میں کرکے مثال قائم کی ہے۔ انسان کو ئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا اس کا کردار ہی اس کی شناخت ہوتا ہے جہالت کی رسمیں ابھی باقی ہیں ان کو ختم کرنا ہوگا۔ امن بھائی چارے سے زندگی کو بسر کرنے کا سلیقہ اپنانا ہوگا اگرچہ تھوڑا نقصان بڑے نقصان سے کے لئے نقصان نہیں سمجھا جاتا ابھی بھی وقت ہے سچے دل سے توبہ کریں خود بھی فتنہ فساد سے بچیں دوسروں کو بھی بچنے کی تلقیں کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Address

Jeddah Overseas Worker Community
Mansehra
21340

Telephone

0593785400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گجر منور ویلی مانسہرہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category