19/09/2026
نظر چک نمبر 346ڈبلیو بی سے فتح پور تحصیل دنیاپور ضلع لودھراں کی داخلی سڑک کی جانب
محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ وزیر اعلی پنجاب
جیسا کہ اپ نے پنجاب بھر کی شاہراؤں اور سڑکوں کو گاؤں گاؤں شہر شہر کسانوں شہریوں دیہی زندگی سے تعلق رکھنے والے گاؤں کے لوگوں کے لیے کسانوں کے لیے زرعی اجناس کی ترسیل کے لیے منڈیوں تک رسائی تک آمدورفت میں اسانی پیدا کرنے کے لیے گاؤں گاؤں شہر شہر سڑکوں کو تعمیر اور از سر نو تعمیر کرنے میں اہم کردار ادا کیا مگر ضلع لودھراں تحصیل دنیاپور کے چک نمبر 346 ڈبلیو بی کے باسیوں کے لیے گزشتہ کئی سالوں سے داخلی سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے اور ایسے حالات میں ٹوٹی پھوٹی سڑک نوکیلے پتھروں کی پتھریلی گزرگاہ پر آمدورفت کے لیے کوئی مسافر سواری،زرعی اجناس کی خریدوفروخت کیلئے لوڈر سواری،بچوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے شہر کے سکولوں کالجوں میں سکول ٹائم سواری بھی اس چک 346ڈبلیو بی تحصیل دنیاپور میں انے کے لیے تیار نہیں یہاں کے رشتہ داری نظام ملنے ملانے والے دوست اس روڈ کی خستہ حالی ناقص صورتحال اور نوکیلے پتھروں کو دیکھ کر واپس لوٹ جاتے ہیں حالانکہ مقامی وفاقی وزیر پاوراینڈ پبلک افئیر خان عبد الرحمٰن خان کانجو کی برادری کا گڑھ بھی اسی روڈ سے گزر کر اپنے گاؤں بوہڑ میلسی ماڑی وآلہ ودیگر چکوک میں آمدورفت اختیار کرتے اپنے گھر پہنچتے ہیں اہلیانِ چک نمبر 346 ڈبلیو بی کے باسیوں کیلئے آسانی پیدا کی جائے وہ بھی ووٹ دے کر حلقہ کے اراکین اسمبلی اور حکومت کے نمائندوں کو کامیاب کراتے ہیں وہ بھی پنجاب کی حدود میں رہائش پذیر ہیں
مقامی سیاسی صوبائی و قومی اسمبلی اراکین نے بھی اس زیر تعمیر روڈ کے حوالے سے اس چک کے رہائشیوں کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے یہاں کے لوگ مایوس ہیں آئندہ الیکشن میں اس چک 346ڈبلیو سے سیاسی جماعتوں کے امیدوار کس طرح ووٹ حاصل کریں گے یہ چک 346تحصیل دنیاپور کے لوگ فیملیوں کے سربراہ بتائیں گے
اہلیانِ چک نمبر 346 ڈبلیو بی تحصیل دنیاپور ضلع لودھراں کا وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ ،کمشنر ملتان رانا عامر کریم خاں،ڈی سی او لودھراں چوہدری محمد اشرف،وفاقی وزیر پاوراینڈ پبلک افئیر خان عبد الرحمٰن خان کانجو،محترمہ شازیہ حیات ترین صاحبہ ایم پی اے،اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور محمد جنید خان سے پرزور مطالبہ ہے کہ ہمارے گاؤں کی داخلی سڑک کو فی الفور تعمیر کیاجائے تاکہ آمدورفت میں آسانی ہو اور ذلالت سے بچا جاسک