AK productions club AIMC

AK productions club AIMC Welcome to my page folks..! My page is for photography,vines,short movies and many more different challenges..! So stay tuned because it is for you people!

20/01/2019

Presenting you Navid Rasool as IMRAN KHAN with some punches and class politics !!
Anchor; Asifa Saleem!

20/01/2019

Shadow dance 2k19 by fourth year
Starring;Abid umar khattak and Hassan Saeed
Choreography by; Awais Khan AK

That look in her green eyes has more innocence than most of us!😍😍
08/05/2018

That look in her green eyes has more innocence than most of us!😍😍

06/09/2017

6 ستمبر 1965ءکے معجزے

لاہور کا ایک مست جو کبھی نہیں بولا تھا ۔ اور جسے لوگ چپ شاہ کہتے تھے، گلی کوچوں میں گھوم کر چلانے لگا ، لوگو! دیکھو اللہ تعالیٰ کیا کیا معجزے دکھاتے ہیں۔ ڈرو نہیں فتح ہماری ہوگی۔

سیالکوٹ سے آنے والے لوگوں نے بتایا کہ ہم نے سینکڑوں سفید گھڑ سوار دیکھے جو سفید وردیاں پہنے ہوئے تھے ،ہاتھوں میں تلواریں تھیں ۔ کہتے تھے کہ ہم محاذ پر جا رہے ہیں۔

روزنامہ جنگ کو مدینہ منورہ سے خط موصول ہوا ۔ لکھا تھا ،جس روز لاہور پر حملہ ہوا۔ اسی رات مدینہ منورہ میں مقیم دو افراد نے خواب میں دیکھا کہ حضور اعلیٰ ﷺ گھوڑے پر سوار ہو کر جا رہے ہیں ۔ پوچھا حضور ﷺ اتنی جلدی میں کہاں جا رہے ہیں ، فرمایا ، پاکستان میں جہاد کے لئے جا رہے ہیں۔

معروف حکیم نیر واسطی ان دنوں مدینہ منورہ میں مقیم تھے ۔ وطن واپس آ کر انہوں نے ایک نشریے میں کہا کہ لاہور کی ایک خاتون جو اٹھارہ سال سے مدینہ منورہ میں مقیم ہے اور روز روضہ مبارک کی جالی کے پاس بیٹھی رہتی ہے ۔ اس نے 6 ستمبر کو بتایا ، میں نے حضور ﷺ سرور کائنات کو دیکھا سخت گھبراہٹ اور عجلت میں باہر نکلے ۔ لٹیں کھلی تھیں، گیسو پریشان تھے ۔ میں نے کبھی ان کو ایسی عجلت اور پریشانی کے عالم میں نہیں دیکھا تھا۔

نیر واسطی صاحب نے کہا کہ ایک بزرگ جو روز روضہ مبارک میں ان سے روز ملا کرتے تھے ۔6 ستمبر کو غائب ہو گئے ان کے ایک مرید نے بتایا کہ وہ پاکستان جہاد پر گئے ہیں۔

ایک اور بزرگ نے نیر واسطی کو بتایا کہ تمام شہداء ، شہداء بدر کی معیت میں گھوڑوں پر سوار ہو کر پاکستان گئے ہیں۔

وقار النساء کالج کی پرنسپل کے بھائی نے جو پی اے ایف پشاور میں ملازم تھا، بتایا کہ بم پٹرول کے ٹینک میں گرا اور حیرت کی بات ہے کہ بجھ گیا۔

سیالکوٹ پر حملہ کرنے والی بھارتی فوجی محاذ کو خالی دیکھ کر خودبخود رک گئی۔ انہوں نے سمجھا کہ محاذ کا خالی ہونا پاک فوج کی چال ہے۔ مقصد بھارتی فوج کو گھیرے میں لینا ہے۔

برق صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ سرگودھا پر بہت سے بم گرائے گئے۔ صرف دو بم بھٹے جو ٹارگٹ سے دور پھٹے۔ حالاںکہ سرگودھا کے اڈے پر سارے ہوائی جہاز باہر تھے۔

جنگ کے دوران عکسی اور میں دونوں قاضی صاحب سے ملے۔ ان کا ڈیرا ہمارے گھر کے قریب ہی تھا۔

ہم نے قاضی صاحب سے عرض کی کہ پاکستان کے لیے دعا کریں ۔ قاضی صاحب بولے ، مفتی صاحب میں آپ کے لئے دعا کر سکتا ہوں ۔ دوسروں کے لئے دعا کر سکتا ہوں پاکستان کی لئے دعا کرنے کی میری کوئی حیثیت نہیں ہے ۔ پاکستان کے لئے بڑے بڑے بزرگ کام کر رہے ہیں ۔ میں تو ایک چھوٹا آدمی ہوں ۔ بڑے کام بڑوں کے لئے مخصوص ہوتے ہیں ۔

بڑے بزرگ میدان جنگ میں پاکستان کی حفاظت کر رہے ہیں ورنہ یہ کیسے ہوتا کہ پنڈی میں 21 بم گرائے جائیں اور ان میں سے صرف پانچ پھٹیں۔

ہمیں کیا پتہ پے کہ ہمارے پانچ سو نوجوان محاذ پر بھارتیوں کو پانچ ہزار دکھائی دیتے ہیں یا پانچ لاکھ ۔ البتہ میں اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ فتح ہماری ہوگی۔

بھارتی قیدیوں کے بیانات حیران کن تھے۔
انہوں نے کہا کہ تلواروں والی فوج نے ہمیں بڑا نقصان پہنچایا۔ ان کی تلواروں سے بجلی نکلتی تھی۔

سیالکوٹ میں پکڑے جانے والے قیدیوں نے پوچھا کہ پاک فوج میں دو سفید وردیوں والے کون تھے۔ کھیم کرن کے قیدی نے کہا ، سرخ وردیوں کے گھڑ سواروں نے بھارتی فوج کو زچ کر دیا۔

ایک بھارتی پائیلٹ قیدی نے کہا ملتان میں تین بوڑھے بھارتی بم کیچ کر کے پرے پھینک دیتے تھے۔

بھارت کے ایکس ای این کا پائیلٹ بیٹا ، جو بیل آؤٹ کر گیا تھا، پکڑا گیا تو اس نے بتایا کہ پتہ نہیں کیا ہوا۔ مجھے چاروں طرف سے آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔ بیل آؤٹ بیل آؤٹ حالانکہ کوئی پاکستانی جہاز میرا پیچھا نہیں کر رہا تھا۔ میں اس قدر کنفیوز ہو گیا تھا کہ بیل آؤٹ کر دیا۔

بھارتی جرنیل کری آپا کا بیٹا جو پائیلٹ تھا ، پکڑا گیا تو اس نے اپنے بیان میں کہا کہ میں راوی کے پل کو تباہ کرنے کے لئے آیا تھا۔ دریا پر پہنچا تو کیا دیکھتا ہوں کہ دریا پر ایک نہیں بلکہ چھ پل ہیں۔

ایک اور پائیلٹ نے بتایا کہ ہم دوارکا پر حملہ کرنے آئے تھے۔ مطلع بلکل صاف تھا۔ حالات سازگار تھے لیکن جونہی ہم دوارکا پہنچے تو پتہ نہیں ایک گاڑھا بادل کہاں سے آگیا اور اس نے دوارکا کو چھپا لیا۔

پاکستان کے صحافی اور ادیب جو مختلف محاذوں کا دورہ کر کے آئے تھے انہوں نے بتایا کہ جہاں بھارتیوں نے ہتھیار ڈالے ، وہ محض غلط فہمی کی وجہ سے ڈالے چونکہ پاک فوجیوں کی تعداد بہت کم تھی، لیکن بھارتی فوج نے سمجھا کہ پاک فوج تعداد میں بہت زیادہ ہے۔

ممتاز مفتی، الکھ نگری، صفحہ 567 ،568 569

Madina in 1900's!
27/06/2017

Madina in 1900's!

Some random clicks😍
05/05/2017

Some random clicks
😍

im going to upload masjid e Nabvi and other sacred places in madina

Madina 😍
05/05/2017

Madina 😍

Address

ALLAMA IQBAL MEDICAL COLLEGE, LAHORE
Lahore

Telephone

03042800898

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AK productions club AIMC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AK productions club AIMC:

Share