06/08/2026
🌟 الحمدللہ! فخر کا لمحہ 🌟
الخدمت فاؤنڈیشن کوہاٹ (OFSP) کے شائننگ اسٹار محمد سدیس نے کوہاٹ بورڈ کے جماعت نہم کے سالانہ امتحان میں 600 میں سے 435 نمبر حاصل کر کے ایک شاندار کامیابی اپنے نام کی ہے۔
یہ کامیابی محمد سدیس کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور سرپرستوں کی دعاؤں کا ثمر ہے۔ ہم اس قابلِ فخر کارکردگی پر محمد سدیس کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں، علمِ نافع اور زندگی کے ہر میدان میں سربلندی عطا فرمائے۔✨