08/02/2023
قصور ...پنتالیس چھیالیس کروڑ کی خطیر رقم وصول کرنے کے باوجود ٹھیکیدار قصور تا مصطفی آباد مین فیروز پور روڈ ادھوری چھوڑ کر غائب ۔آڑتی ھوئی دھول اور ناہموار سڑک سے شہریوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا۔شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر قصور سے رحم کی اپیل کر دی ۔ قصور لاھور مین فیروز پور روڈ ایک مصروف ترین سڑک ھے جس پر روزانہ سینکڑوں ہزاروں گاڑیوں پر ہزاروں افراد سفر کرنے کے علاوہ سینکڑوں لوڈر ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالیوں میں ٹنوں کے حساب سے اشیاء ضرویہ قصور سے لآھور اورلاھور سے قصور لائی جاتی ہیں اور اس پر چلنے والی گاڑیاں سالانہ کروڑوں روپے ٹول ٹیکس کی مد میں حکومت کو ریونیو بھی دیتی ہیں مگر اس کے باوجود مہنوں سے قصورتا مصطفی آباد تک پندرہ سولہ کلو میٹر کی یہ سڑک ایک طرف بھی مکمل نہ ھو سکی ستم ظریفی یہ کہ ٹھیکیدار محکمہ ھائی وے سے پنتالیس چھیالیس کروڑ روپے کی بھاری رقم لینے کے باوجود سڑک کو مکمل کرنے کی بجائے سڑک کو ایک سائیڈ سے اکھاڑ کر ادھورا چھوڑ کر غائب ھوگیا جس سے نہ صرف سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں والے دھول پھانکتے ہیں بلکہ اس گردو وغبار سے سڑک کنارے موجود آبادیوں میں بسنے والے ہزاروں خاندان بھی اڑتی ھوئی دھول سے سانس اور آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ھو رہے ہیں بلکہ اس سے تاجروں کی زندگی اجیرن بن چکی ھے۔شہری تنظیموں اور اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل سے درد مندانہ اپیل کی ھے کہ وہ اس وقت نا کردہ گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں اس لئے وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر قصور ہم پر رحم کھائیں اور ہمیں اس گردو غبار سے جان چھڑائیں اور فوری نوٹس لیتے ھوئے اسے جلد از جلد مکمل کروائیں۔ رپورٹ مہر محمد فیاض