27/12/2024
شیخ ایاز کا یومِ وفات28 دسمبر، 1997ء
جانتا ہوں کہ وہ وقت آئے گا
جب مری شاعری کو اچانک کبھی
چاند آکاش گنگا میں نہلائے گا
جانتا ہوں کہ وہ وقت بھی آئے گا
جب زباں کا تعصب نہ ہوگا کہیں
میری خوشبو سے ہر اک مہک جائے گا
جانتا ہوں کہ وہ وقت بھی آئے گا
جب نگر اور ڈگر ایک ہو جائیں گے
میرا آدرش جب مجھ کو اپنائے گا
جانتا ہوں کہ وہ وقت بھی آئے گا
میری مدفون مٹی پہ روٶ گے تم
کوئی راہی مرا گیت جب گائے گا