Inside Karachi

Inside Karachi Broadcast Journalist / Vloger / Blogger / Socialist /

11/06/2026

تم ہمیشہ جاہل انسان کو ہی نفرت میں مبتلا پاؤ گے.
کیوں کہ
"اہل علم" اختلاف رائے ضرور رکھے گا لیکن نفرت نہیں ۔۔۔!

05/06/2026

ہیڈ محرر اور SHO کا بریانی و کھانا علاقہ والوں کی زمہ داری ہوتی ہے آج پتہ چلا جب کہ سرکار تنخواہ مراحت دیتی بھی ہے

05/06/2026

تباہ حال منگھوپیر ٹاؤن کے منتخب نمائندے ، میئر کراچی سے مسائل حل کرانے کے بجائے ، قوالی کے پروگرام میں شرکت کروا رہے ہیں ،

05/06/2026

علاقہ مکینوں کا سوشل میڈیا سے چیئرمین صاحب کو نیند سے جگانے کا مطالبہ نارتھ کراچی 11B سیوریج کے پانی میں ڈوبا ہوا۔

05/06/2026

شاہراہ فیصل پے یہ بدمعاشی ہو رہی ہے کہاں ہے وہاں کی پولیس ؟ کہاں ہیں کیمرے ؟ غلطی بھی اپنی پھر بد معاشی بھی۔

05/06/2026

بااثر صوبائی وزیر جام خان شورو اور میئر حیدرآباد کاشف شورو کے بنگلوں پر پولیس کا اچانک چھاپہ۔ ہر طرف سنسنی اور خوف کا ماحول، کیا یہ کسی بڑے سیاسی طوفان کا پیش خیمہ ہے

04/06/2026

ازدواجی تعلقات پورے نہ کرنے پر 58 سالہ خاتون زندگی کی بازی ہار گئی
ملزم خود چل کر تھانے گیا اور ساری حقیقت بتا دی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ازدواجی تنازع کے باعث ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک خاتون جان کی بازی ہار گئیں۔

پولیس کے مطابق ملزم اصغر اقبال مارکیٹ تھانے خود پہنچا اور اپنی بیوی کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔

مقتولہ کی شناخت اسمہ کے نام سے ہوئی ہے، جو چار بچوں کی ماں تھیں۔ بچوں میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو اور ازدواجی تنازع کے باعث پیش آیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کے سر پر لوہے کی راڈ سے وار کیے، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ جائے وقوعہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت گھر میں کوئی اور فرد موجود نہیں تھا۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید یہ کہ ملزم کا ایک ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے، جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے، جس میں وہ مبینہ طور پر واقعے کا اعتراف کرتا دکھائی دیتا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ویڈیو کی تصدیق اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

04/06/2026

کراچی والوں احتیاط کیجئیے گا کیوں کہ اب آپ کا ون وے پے بھی چالان ہوگا اور بھی بھاری

03/06/2026

کراچی : پنکی کے بعد ایک اور خاتون منشیات ڈیلر بیٹوں سمیت گرفتار

گلستان جوہر پولیس نے منشیات کے درجنوں مقدمات میں ملوث شیریں عرف شیرینہ کو دونوں بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا، ملزمہ سہراب گوٹھ میں بڑا اڈا چلاتی تھی کچھ عرصہ پہلے گلستان جوہر منتقل ہوگئی تھی، ملزمہ اپنے گھر کی کھڑکی سے خود ٹوکن اور دیگر منشیات سپلائی بھی کرتی تھی۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Inside Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share