Pak Rail Actions

Directions Contact the business

Pak Rail Actions "I am a railfan, I have no affiliation with Pakistan Railways. I cannot solve any problem related to trains, but I can try to raise my voice thank you."

My job is to show good videos of trains and provide information related to trains as much as possible.

29/10/2026

یہ ہے پرانی قراقرم ایکسپریس جوکہ انشااللہ کل 30 اکتوبر سے بلکل نئی ہونے جارہی ہے

42 ڈاون قراقرم ایکسپریس GEU 40 9014 کے ساتھ جھمپیر ریلوے اسٹیشن سے گزر رہی ہے
30-ستمبر-2026

یہ تصاویر اور تفصیلات "زاویہ کڈز کنگ ڈم شیرپاو اسکول" کی درخواست پے پوسٹ کی گئی ہےآج کا دن، نئی سیکھ، نئے تجربات! آج Zav...
29/10/2026

یہ تصاویر اور تفصیلات "زاویہ کڈز کنگ ڈم شیرپاو اسکول" کی درخواست پے پوسٹ کی گئی ہے

آج کا دن، نئی سیکھ، نئے تجربات!
آج Zaviya Kids Kingdom کے طلبہ کو ایک تعلیمی دورے کے لیے لانڈھی ریلوے اسٹیشن لے جایا گیا، جہاں بچوں نے اپنی آنکھوں سے ایک نئی دنیا دیکھی اور بہت کچھ سیکھا۔
آج کے اس دلچسپ دورے کے دوران بچوں نے ریلوے اسٹیشن کے ماحول، ٹرین، پلیٹ فارم، مسافروں اور اسٹیشن کے نظام کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ بچوں نے یہ بھی سیکھا کہ ٹرین میں سفر کرتے وقت نظم و ضبط، احتیاط اور حفاظتی اصولوں پر عمل کرنا کتنا ضروری ہے۔
ہمارا مقصد صرف بچوں کو کتابی علم دینا نہیں، بلکہ انہیں حقیقی زندگی کے تجربات کے ذریعے سیکھنے، مشاہدہ کرنے، سوال پوچھنے اور اپنے علم میں اضافہ کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
یہ خوبصورت تصاویر ہمارے بچوں کی خوشیوں، تجسس اور سیکھنے کے یادگار لمحات کی عکاسی کرتی ہیں۔
💖 Zaviya Kids Kingdom — جہاں ہر دن ایک نئی سیکھ، ہر تجربہ ایک نیا سبق، اور ہر بچہ ہمارے روشن مستقبل کی امید ہے!

28/10/2026

یہ وڈیو ایک خاص پیغام کے لئے بنائی گئی ہے

ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کراچی جوکہ پورا ریلوے اسٹیشن گولائی پے بنا ہوا ہے
یہاں ڈاون ٹرین آکے رکتی ہے لوگ پلیٹ فارم کے علاوہ دوسری جانب ریلوے لائن پے بھی اترنا شروع کردیتے ہیں جوکہ بہت زیادہ خطرناک کام ہے، گولائی کی وجہ سے پتا ہی نہیں چلتا کہ دوسری جانب سے بھی ٹرین آرہی ہے
ایسی صورتحال میں دوسری جانب سے آنے والی ٹرین مسلسل ہارن دیتی رہتی ہے لیکن غلط جگہ اترنے والے مسافروں کو لگتا ہے کہ یہ وہی ٹرین ہارن دے رہی ہے جس سے وہ اترے ہیں
اسی وجہ سے اکثر چھوٹے بڑے حادثات ہوجاتے ہیں

اس وڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ 6 ڈاون گرین لائن اسٹیشن پے رکی ہوئی ہے اور لوگ غلط جگہ اترنے میں مصروف ہیں وہ بھی چھوٹے بچوں اور بہت سارے سامان کے ساتھ اور گرین لائن کے نکلتے ہی دوسری طرف سے 17 اپ ملت ایکسپریس آگئی

دوسری وڈیو میں 10 ڈاون علامہ اقبال ایکسپریس رکی ہوئی ہے اور دوسری طرف سے ایک اکیلا انجن آگیا

اور زیادہ تر ایسا ہی ہوتا ہے ڈاون ٹرین آکے رکتی ہے لوگ دوسری جانب سے کوئی نا کوئی مسافر ٹرین اسٹاپ والی یا نان اسٹاپ مال گاڑی یا کوئی اکیلا انجن کچھ بھی آسکتا ہے
کیونکہ یہ مین لائن ہے یہ 24 گھنٹے مصروف رہتی ہے

کراچی میں موجود لانڈھی ریلوے اسٹیشن بھی گولائی پے بنا ہوا ہے اور وہاں بھی یہی سلسلہ چلتا رہتا ہے
اس کے علاوہ پورے ملک میں جگہ جگہ یہی سب چلتا رہتا ہے اور ایسی غفلت کی وجہ سے ہی اکثر حادثات سننے میں آتے رہتے ہیں
تھوڑا سے وقت یا پیسے بچانے کے لئے لوگ اپنی جان گنوادیتے ہیں اور اس سے سبق پھر بھی کوئی نہیں سیکھتا

لہذہ احتیاط کیا جاسکتا ہے وہ آپ کے ہاتھ میں ہے اور پھر وہی بات کہ احتیاط افسوس سے بہتر ہے لیکن یہاں ہر بات کا الزام پاکستان پے لگاکے خود سب آزاد ہوجاتے ہیں

اللہ تعالی ہم سب کو محفوظ رکھے
ہمارے ملک پاکستان اور پاکستان ریلوے کو بہت ترقیاں عطا فرمائے
آمین

اے اے انٹرپرائیزز کی جانب سے عوام ایکسپریس کو چلانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیںافتتاح انشااللہ 2 نومبر 2026 کو ہوگا...
28/10/2026

اے اے انٹرپرائیزز کی جانب سے عوام ایکسپریس کو چلانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں

افتتاح انشااللہ 2 نومبر 2026 کو ہوگا 😍


27/10/2026

یہ گھنٹی کس لئے بجائی جاتی ہے؟

ویسے سننے میں بہت اچھی لگتی ہے خاص کر HGMU 30 کی 🔔🔔😍

26/10/2026

اب ہونے جارہا ہے عوام ایکسپریس کے نئے دور کا آغاز اے اے انٹرپرائیزز کے ساتھ 😍

انشااللہ 2 نومبر 2026 سے 🚆


26/10/2026

رنگ برنگے کنٹینرز AGE 30 کے ساتھ اچھی رفتار میں گزرتے ہوئے 😍

اپ کنٹینر اسپیشل ٹرین AGE 30 6029 کے ساتھ جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن سے گزر رہی ہے 🥰


25/10/2026

قراقرم ایکسپریس میں اے سی سلیپر کوچ دینا اچھا فیصلہ ہے
لیکن اسکی زیادہ ضرورت رحمان بابا، پاکستان ایکسپریس اور عوام ایکسپریس میں ہے

24/10/2026

9 اپ کی روانگی کے وقت 10 ڈاون کی آمد 🤔

10 ڈاون علامپ اقبال ایکسپریس AGE 30 6008 کے ساتھ ڈرگ روڈ ریلوے کراچی پہنچ رہی ہے

24/10/2026

کیا قراقرم ایکسپریس کو نواب شاہ اسٹاپ دینا صحیح فیصلہ ہے یا غلط؟

اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Rail Actions posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pak Rail Actions:

Shortcuts

Share