Kallar Kahar Production's

Kallar Kahar Production's Welcome to Kallar Kahar Productions! Your one-stop destination for turning moments into memories.

We specialize in:

Photography that captures every emotion

Cinematic Videography with a storytelling touch

Drone Coverage for breathtaking aerial views

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے آج ہی اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے...
18/08/2026

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے آج ہی اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے عمران خان کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے اور انہیں سخت سکیورٹی میں اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی، جبکہ ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کو بھی ان کے ساتھ رہنے کی اجازت دی گئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے عمران خان کی صحت سے متعلق مکمل میڈیکل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے ملاقاتوں اور بچوں سے فون پر بات چیت کا ریکارڈ بھی مانگ لیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ بہنوں سے ملاقات کوئی احسان نہیں بلکہ بنیادی حق ہے، جبکہ پی ٹی آئی اور اہلِ خانہ کو عمران خان کے علاج کے معاملے کو سیاسی رنگ نہ دینے کی ہدایت کی گئی۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کو آئندہ سماعت تک شفا انٹرنیشنل اسپتال میں رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی.

18/08/2026

کلرکہار(اسرار چلہ ونہار نیوز)تحصیل کلرکہار انتظامی بنیادوں پر 15 پٹواریوں کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے
رفاقت حسین کو کلرکہار اور حطار سے تبدیل کر کے بھون-1 اور بھون-2 تعینات کر دیا گیا۔
طارق نواز کو والانہ سے تبدیل کرکے کلرکہار تعینات کر دیا گیا۔
پارس علی کو کھائی اور بھون-1 سے تبدیل کر کے کھوکھر بالا تعینات کر دیا گیا اور سیتھی کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔
صداقت حسین کو کھوکھر بالا اور بھون-2 سے تبدیل کر کے کھائی تعینات کر دیا گیا۔
حافظ عزیر کو میرا سے تبدیل کر کے نورپور تعینات کر دیا گیا۔
شاہد اکرم کو بھرپور کلاں اور رنسیال سے تبدیل کر کے کارولی اور خیرپور تعینات کر دیا گیا۔
شہزاد علی کو سرکلاں سے تبدیل کر کے حطار تعینات کر دیا گیا۔
شہزاد فاروق کو میانی سے تبدیل کر کے مکھیال تعینات کر دیا گیا جبکہ والانہ کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔
عدیل عباس کو مکھیال سے تبدیل کر کے میانی تعینات کر دیا گیا۔
جان علی کو بوچھال خورد سے تبدیل کر کے بوچھال کلاں تعینات کر دیا گیا۔
شیر افضل کو بوچھال کلاں سے تبدیل کر کے بوچھال خورد تعینات کر دیا گیا۔
کنزہ سباحت کو جھامرہ سے تبدیل کر کے منارہ تعینات کر دیا گیا۔
اطہر نعمان کو منارہ سے تبدیل کر کے جھامرہ تعینات کر دیا گیا اور سرکلاں کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
شہزیب علی کو نورپور سے تبدیل کر کے میرا تعینات کر دیا گیا۔
صہیب عباس کو کرولی اور خیرپور سے تبدیل کر کے بھرپور کلاں اور رنسیال تعینات کر دیا گیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان  کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ کا فیصلہ
18/08/2026

سابق وزیراعظم عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ کا فیصلہ

18/08/2026

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے حکم کو تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے فیصلے سے یہ احساس ہوا کہ عدالتیں ابھی زندہ ہیں۔

ان کے مطابق عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا جائے گا، جبکہ کیس کی مزید سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

18/08/2026
🚗 گاڑی رینٹ پر دستیاب ہے!شادی بیاہ، بارات،  اور دیگر تقریبات کے لیے گاڑی 24 گھنٹے مناسب رینٹ پر دستیاب ہے۔ 📞 رابطہ: ملک ...
17/08/2026

🚗 گاڑی رینٹ پر دستیاب ہے!

شادی بیاہ، بارات، اور دیگر تقریبات کے لیے گاڑی 24 گھنٹے مناسب رینٹ پر دستیاب ہے۔

📞 رابطہ: ملک بلال حیدر

📱 رابطہ نمبر: 03325503952

 #کلرکہار:  #اکبر  #نعمان  #ایسوسی  #ایٹ اینڈ  #پرائیویٹ دفتر کا شاندار  #افتتاح، اہم شخصیات اور سینکڑوں افراد کی شرکت #...
16/08/2026

#کلرکہار: #اکبر #نعمان #ایسوسی #ایٹ اینڈ #پرائیویٹ دفتر کا شاندار #افتتاح، اہم شخصیات اور سینکڑوں افراد کی شرکت
#کلرکہار (خلیل شاکر سے) اکبر نعمان ایسوسی ایٹ اینڈ پرائیویٹ دفتر کا شاندار افتتاح حلقہ کے رکن صوبائی اسمبلی ملک فلک شیر اعوان نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد شرکاء نے نئی کاروباری کاوش کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر این ایچ اے کے ملک نعمان شفقت آف کرولی نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی جانب سے رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ، کنسٹرکشن سروسز، کنسلٹنسی، سلوشنز، ویلیو کریئیشن اور دیگر متعلقہ خدمات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری و سرمایہ کار ان خدمات کے حوالے سے دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں، جہاں انہیں بہتر رہنمائی اور پیشہ ورانہ مشاورت فراہم کی جائے گی۔
افتتاحی تقریب میں, ملک طارق نیسٹ ایڈمن راولپنڈی،ملک واجد محمود ایس پی او موٹروے پولیس کامرہ، رانا سمیع الرحمان ایس پی او بیٹ سیون کلرکہار، ابرار خان پشاور، وہاں خان سرگودھا، ایڈووکیٹ عامر وہاب سرگودھا، بزرگ سیاسی شخصیت ملک زمرد فاروق آباد، رائیس اعظم ملک غلام حیدر، ملک شفقت کرولی، صدر پریس کلب ملک عثمان اعوان، ملک مختیار حیدر،ملک ثاقب بلال اونر بلال آٹوز، ملک خالد بلال، ملک عثمان کرولی، عرفان عالم گرینڈ امپیریل ہوٹل، عبدالرشید سانول، ملک عرفان شاہد، ملک رفیق انمول، ملک عرفان، ڈاکٹر انوار الحق، ایم رحمان، سید معظم عسکری، ملک ندیم چھمبی، پرنسپل کیپٹن عبدالرحمن بلوچ، ملک اللہ راضی، ملک اشفاق اعوان، ساجد چکوڑہ، ملک منیر مکہ ہارڈویئر، حسن یو بی ایل، محمد اشرف ٹی ایم اے/ کامران عباس،خرم شہزاد کھوکھر بالا، چوہدری سعید انور، ملک ارشد، ملک فیصل اور میاں مبشر ٹینٹ سروس سمیت دیگر معززین اور سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں کے اعزاز میں شاندار ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے ملک نعمان شفقت کو نئے دفتر کے افتتاح پر مبارکباد پیش کی اور ان کے کاروبار کی کامیابی، ترقی اور نیک نامی کے لیے دعا کی۔

15/08/2026

برآمدگی تابوت شہزادہ امن امام حسنؑ ابن علیؑ
2027

چودہ سو سال تو اج تائی بہو ڈھٹے ہن میت چاوندے

28صفر المظفر سالانہ مجلس عزا
امام بارگاہ قصرِ امامِ زمانہ ع🙇‍♂️
مشہدی ہاؤس بلکسر ضلع چکوال❤️
روحانی شرکت باوا سید حسن شاہ مشہدی الکاظمی🌻
🔴زیر انتظام:تنظیم آل عمران(ع)بلکسر و ماتمی دستہ کاروان ماتم شبیر (ع) بلکسر چکوال🧡🧡🙏

🌹 محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ، جشنِ آزادیِ پاکستان مبارک اور یومِ سلطانِ فقر ششم 🇵🇰💚عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ، جشنِ آزا...
15/08/2026

🌹 محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ، جشنِ آزادیِ پاکستان مبارک اور یومِ سلطانِ فقر ششم 🇵🇰💚

عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ، جشنِ آزادیِ پاکستان اور یومِ سلطانِ فقر ششم حضرت صاحبزادہ سخی سلطان محمد اصغر علی سروری قادریؒ کے سلسلے میں روحانی و بابرکت محفل کا انعقاد کیا گیا۔اور بعد از محفل حضرت صاحبزادہ سخی سلطان محمد اصغر علی قادری سرور دی نے اپنے دست مبارک سے کیک بھی کاٹا۔اور ملک پاکستان کی ترقی خوشحالی اور بہتری کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گی۔

📍 بمقام: رہائش گاہ ملک تصور عباس
تحصیل کلر کہار، ضلع چکوال
💚 جشنِ آزادی پاکستان مبارک 🇵🇰
🌹 جشنِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ مبارک
✨ یومِ سلطانِ فقر ششم مبارک

#کلرکہار #چکوال #14اگست 🇵🇰

Address

Kallar Kahar
48530

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kallar Kahar Production's posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kallar Kahar Production's:

Shortcuts

Share

Category