Apna Punjar

Call Directions Contact the business

Apna Punjar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Apna Punjar, Photographer, Kahuta.

ماشاءاللہ ❤️ طیب عباسی، راجہ سراج، سردار محسن، عبداللہ ستی اور خالد ستی صاحب کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین۔ 29 کلومیٹ...
13/09/2026

ماشاءاللہ ❤️ طیب عباسی، راجہ سراج، سردار محسن، عبداللہ ستی اور خالد ستی صاحب کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین۔ 29 کلومیٹر کا سفر 9 گھنٹے میں مکمل کرنا واقعی قابلِ فخر کارنامہ ہے۔ 👏🔥
آپ پانچوں نے صرف ارادہ نہیں کیا بلکہ اسے عملی جامہ پہنا کر دکھایا۔ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ کامیاب رکھے۔ ❤️

معروف کاروباری شخصیت ساجد حسین صاحب آف پنجاڑ کے ہونہار بیٹے جنید احمد نے برطانیہ (UK) سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر کے اپنے ...
10/09/2026

معروف کاروباری شخصیت ساجد حسین صاحب آف پنجاڑ کے ہونہار بیٹے جنید احمد نے برطانیہ (UK) سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر کے اپنے والدین اور علاقے کا نام روشن کر دیا۔ 🎓🇬🇧

جنید احمد نے اپنی اس شاندار کامیابی کو بریگیڈیئر جاوید صاحب کی بہترین رہنمائی، حوصلہ افزائی اور اپنے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔ بلاشبہ والدین کی دعائیں اور بزرگوں کی رہنمائی انسان کو کامیابی کی منزل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اس عظیم کامیابی پر جنید احمد، ان کے والد محترم ساجد حسین صاحب اور پوری فیملی کو اہلِ علاقہ اور پنجاڑ کے تمام دوستوں کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد۔ 🌹

اللہ تعالیٰ جنید احمد کو زندگی کے ہر میدان میں مزید کامیابیاں، عزت اور ترقی عطا فرمائے، انہیں ہمیشہ اپنے والدین کے لیے باعثِ فخر بنائے اور پنجاڑ کا نام مزید روشن کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ 🤲

10/09/2026
30/08/2026

اہم اطلاع برائے اہلِ علاقہ یونین کونسل پنجاڑ

آج شام 5 بجے Old Abbasia Hotel، New Tikka Max میں یونین کونسل پنجاڑ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا۔

اجلاس میں برسٹر سردار تیمور اسلم صاحب خصوصی طور پر شرکت کریں گے اور اہلِ علاقہ کو یونین کونسل پنجاڑ کے نام/منتقلی کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق برسٹر سردار تیمور اسلم صاحب نے اس معاملے کے حوالے سے ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کر رکھی ہے۔

تمام اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ اجلاس میں شرکت کرکے معاملے کے بارے میں آگاہی حاصل کریں اور اپنی رائے کا اظہار کریں۔

وقت: آج شام 5 بجے
مقام: Old Abbasia Hotel، New Tikka Max
موضوع: یونین کونسل پنجاڑ کے نام/منتقلی کا معاملہ

27/08/2026

خبرِ غم

پنجاڑ (ہرلہ) والے غلام قادر، غلام حیدر المعروف قاری اور غلام دستگیر کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں۔

مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بروز جمعرات، 27 اگست 2026، دن 1:00 بجے پنجاڑ ہرلہ والے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲

انا للہ وانا الیہ راجعون

22/08/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون

سوہا والے سردار سجاد، سردار فرخ، سردار افضال، سردار تجرب اور سردار ارسلان کے والدِ محترم سردار محمد ریاض صاحب وفات پا گئے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

18/08/2026

یونین کونسل کے حوالے سے اہم اپڈیٹ

اطلاعات کے مطابق باقی دیہات کو دوسری یونین کونسلز میں ضم کر دیا گیا ہے، جبکہ بھنتی اور جیوڑہ کو دوبارہ سابقہ یونین کونسل میں شامل کر دیا گیا ہے۔

پنجاڑ کے حوالے سے اگر کسی دوست کے پاس کوئی نئی اور مستند اپڈیٹ، نوٹیفکیشن یا مکمل تفصیل موجود ہے تو براہِ کرم شیئر کر دیں، تاکہ سب لوگوں کو اصل صورتحال کا علم ہو سکے۔

   پنجاڑ کا سرکاری جانوروں کا ہسپتال کئی دنوں سے مسلسل بند ہے، جس کی وجہ سے علاقے کے مویشی پال حضرات شدید پریشانی کا شکا...
08/08/2026



پنجاڑ کا سرکاری جانوروں کا ہسپتال کئی دنوں سے مسلسل بند ہے، جس کی وجہ سے علاقے کے مویشی پال حضرات شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

روزانہ پنجاڑ اور گردونواح کے دور دراز دیہاتوں سے لوگ اپنے بیمار جانوروں کو علاج کی امید میں ہسپتال لاتے ہیں، لیکن یہاں پہنچ کر انہیں ہسپتال کے دروازے بند ملتے ہیں۔ غریب کسانوں کا وقت، کرایہ اور محنت ضائع ہونے کے ساتھ ساتھ بروقت علاج نہ ملنے کی وجہ سے بے زبان جانور بھی تکلیف اٹھا رہے ہیں۔

آخر اس ہسپتال کے بند ہونے کی وجہ کیا ہے؟ کیا ڈاکٹر کا تبادلہ ہو چکا ہے؟ کیا عملہ موجود نہیں؟ یا کوئی اور انتظامی مسئلہ ہے؟ اگر ایسا ہے تو عوام کو آگاہ کیوں نہیں کیا جا رہا؟

ہم ، ، اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، ہسپتال کو جلد از جلد فعال کیا جائے اور عوام کو اصل صورتحال سے آگاہ کیا جائے تاکہ لوگ بار بار دور دراز علاقوں سے آ کر مایوس واپس نہ جائیں۔

اگر کسی متعلقہ افسر یا ذمہ دار شخص کے پاس اس حوالے سے مستند معلومات ہوں تو براہِ کرم کمنٹس میں ضرور آگاہ کریں۔

02/08/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

اطلاع برائے وفات

انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ

جناب ذوالفقار ستی صاحب

(والدِ محترم عاطف ستی، عاصم ستی اور زوہیب ستی)

آج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔

نمازِ جنازہ

آج بروز اتوار، 2 اگست، شام 6:00 بجے
بمقام: پنجاڑ

تمام عزیز و اقارب، دوست احباب اور اہلِ علاقہ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ نمازِ جنازہ میں شرکت فرما کر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کریں اور ثوابِ دارین حاصل کریں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین

حادثہ خبرگزشتہ رات بڑاٹھیاں میں الفاروق ہوٹل کے قریب ایک ٹرک کو حادثہ پیش آیا۔ الحمدللہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہی...
01/08/2026

حادثہ خبر

گزشتہ رات بڑاٹھیاں میں الفاروق ہوٹل کے قریب ایک ٹرک کو حادثہ پیش آیا۔ الحمدللہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ٹرک کو معمولی نقصان پہنچا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ تمام افراد محفوظ رہے۔ اللہ پاک سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔

Address

Kahuta

Telephone

+923409584228

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Punjar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Apna Punjar:

Shortcuts

Share

Category