26/08/2026
https://youtu.be/U7SEK23HU84آج کبیر والا میں آقا و مولا، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں مرکزی جلوس جامعہ میریہ نوریہ، مدرسہ جنگ روڈ کبیر والا سے صبح 10 بجے برآمد ہوا۔
لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جلوس کے پورے روٹ پر ٹریفک پولیس کا مؤثر انتظام نظر نہیں آیا۔ جلوس کے دوران ہیوی ٹریفک، گاڑیاں، رکشے اور موٹر سائیکلیں مسلسل گزرتی رہیں، جس کے باعث شرکائے جلوس کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب مرکزی روٹ پر صفائی ستھرائی کا بھی مناسب انتظام نہیں تھا، جبکہ سیوریج کا پانی بھی راستے سے ہٹایا نہیں گیا۔ سوال یہ ہے کہ مرکزی جلوس کے روٹ کو پہلے سے کلیئر اور صاف کیوں نہیں کیا گیا؟
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارا کسی مسلک، کسی شخصیت یا کسی ادارے سے کوئی مقابلہ نہیں۔ ہم پرامن لوگ ہیں، اپنے آقا ﷺ کی ولادت کی خوشی میں شریک ہوتے ہیں۔
حکومتِ پنجاب یقیناً بہت سے شعبوں میں بہترین کام کر رہی ہے، لیکن ہمارا سوال صرف یہ ہے کہ جب عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کا وقت آتا ہے تو انتظامات میں یہ کمی کیوں نظر آتی ہے؟
یہ تنقید نہیں، ایک پرامن شہری کی آواز اور انتظامیہ سے ایک جائز سوال ہے۔