Gilgit Baltistan

Gilgit Baltistan Gilgit-Baltistan is located between the mighty mountain ranges of the Karakoram, Himalayas, Hindukush, and Pamir.

It is an expected province of Pakistan, having gained independence after 60 years of oppressive rule under the Kashmiri Dogra regime.

آج ایک عجیب ناانصافی کا سامنا ہوا۔ اپنی ذاتی گاڑی میں اپنا سامان لے جا رہا تھا کہ ٹریفک وارڈنز نے “اوور لوڈنگ” کے نام پر...
20/05/2026

آج ایک عجیب ناانصافی کا سامنا ہوا۔ اپنی ذاتی گاڑی میں اپنا سامان لے جا رہا تھا کہ ٹریفک وارڈنز نے “اوور لوڈنگ” کے نام پر 5000 روپے کا چالان کر دیا۔

حالانکہ نہ سامان گاڑی کی چھت پر تھا، نہ باہر نکلا ہوا تھا، نہ کسی کے لیے کوئی خطرہ تھا۔ میں سیٹ بیلٹ لگا کر، قانون کے مطابق گاڑی چلا رہا تھا۔

افسوس اس بات کا ہے کہ ہمارے ملک میں قانون اکثر وہاں نافذ ہوتا ہے جہاں ایک عام آدمی کمزور ہو۔ بااثر لوگ، سفارش والے، اور بڑے خاندانوں کے لوگ اکثر بچ نکلتے ہیں، جبکہ ایک عام شہری دن بھر محنت کے بعد بھی ذلت اور جرمانوں کا سامنا کرتا ہے۔

آخر ایک عام بندہ کرے تو کیا کرے؟ اگر اپنی ذاتی گاڑی میں اپنا سامان لے جا کر کاروبار بھی نہیں کر سکتا، تو پھر ایسی سواری رکھنے کا فائدہ ہی کیا رہ جاتا ہے؟

شاید اسی لیے آج لوگ اس ملک کو چھوڑنے کا سوچتے ہیں، کیونکہ جہاں انصاف برابر نہ ہو وہاں دل بھی آہستہ آہستہ ٹوٹ جاتا ہے۔
Copy

Bashoo valley Skardu
18/05/2026

Bashoo valley
Skardu

مستنصر حسین تارڑ سکردو میں۔۔۔آج کچھ ایسے کردار بھی ملے جو تین دہائی قبل تارڑ صاحب کی سنو لیک و کے ٹو مہمات کا براہ راست ...
16/05/2026

مستنصر حسین تارڑ سکردو میں۔۔۔
آج کچھ ایسے کردار بھی ملے جو تین دہائی قبل تارڑ صاحب کی سنو لیک و کے ٹو مہمات کا براہ راست یا بالواسطہ حصہ رہے۔۔۔تارڑ صاحب بالکونی میں بیٹھے ہوئے برفیلی بلندیوں کو گھورتے رہتے ہیں۔۔انکو دیکھ کر رینہولڈ میسنر یاد آ گئے ان کی عمر نوے کے قریب ہے۔۔وہ بھی جب پاکستان آتے ہیں تو یونہی بالکونی میں بیٹھ کر بلندیوں کو گھورتے رہتے ہیں۔۔مجھے دونوں میں یہی قدر مشترک نظر آتی ہے کہ دونوں کی آنکھوں میں کوہ پیماؤں اور ٹریکرز والی وحشت اور تجسّس سلامت ہے۔۔۔

Thaly Baltistan 💜💚❤️
08/05/2026

Thaly Baltistan 💜💚❤️

Ghulakh muli Ghizer valleyGilgit Baltistan
08/05/2026

Ghulakh muli
Ghizer valley

Gilgit Baltistan

باپ نے جب پگڑی اپنے قدموں میں رکھ دی… تو بیٹی کی آنکھوں میں سب کچھ واضح ہو گیا یہ واپسی زندگی کی نہیں، موت کی دہلیز تھی ...
07/05/2026

باپ نے جب پگڑی اپنے قدموں میں رکھ دی… تو بیٹی کی آنکھوں میں سب کچھ واضح ہو گیا یہ واپسی زندگی کی نہیں، موت کی دہلیز تھی 😓

وہ لڑکی جو گولیوں کی بوچھاڑ سے بچ کر، کانٹوں میں الجھ کر، اپنے جسم کو زخمی کر کے تھانے تک پہنچی تھی… صرف اس لیے کہ باپ کی عزت پر کوئی آنچ نہ آئے… وہی بیٹی پھر اسی عزت کے نام پر قربان کر دی گئی۔

چہرے پر ایک عجیب ٹھہراؤ تھا، جیسے سب کچھ جانتی ہو۔ اپنے زخمی بازو اور لہو سے تر ٹانگیں دکھا کر دھیمی آواز میں بولی:
"سانس تو سب کو عزیز ہوتی ہے نا… گولیاں چلیں تو بھاگ آئی… اب دارالامان میں ہوں"

مگر عدالت میں ایک لمحہ ایسا آیا، جہاں انصاف بھی خاموش ہو گیا… اور رشتے بھی۔
باپ نے چالاکی سے پگڑی زمین پر رکھ دی—ایک ایسا بوجھ جو بیٹی کے دل پر پہاڑ بن کر گرا۔

وہ جو موت سے لڑ کر آئی تھی… ایک دم ٹوٹ گئی۔
آنکھیں بند کیں، اور باپ کے ساتھ چل پڑی۔

لبوں پر آخری سچ تھا:
"مجھے معلوم ہے وہ مجھے مار دیں گے… مگر میں اپنے باپ کی عزت بچانے جا رہی ہوں"

اور پھر وہی ہوا جس کا خوف تھا…
باپ نے دشمنوں سے ہاتھ ملا لیا۔
جو بیٹی گولیوں سے بچ نکلی تھی… وہ اپنے ہی باپ کے ہاتھوں مٹا دی گئی۔

وہ باپ کے دکھ کو کم کرنے نکلی تھی… اور خود ہمیشہ کے لیے درد بن گئی۔
مگر افسوس… باپ کو نہ احساس ہوا، نہ پچھتاوا 😭

آخر کب تک یہ جھوٹی "غیرت" بیٹیوں کے لہو سے اپنی پیاس بجھاتی رہے گی؟
کب تک محبت کے رشتے، رسم و رواج کے نام پر قتل ہوتے رہیں گے؟

اب بھی اگر ہم خاموش رہے… تو یہ خاموشی بھی ایک دن ہمارے دامن پر خون کے دھبے بن کر ابھرے گی۔
آواز اٹھاؤ… کیونکہ اب خاموش رہنا صرف کمزوری نہیں، جرم ہے۔

Copied
Shakir Bukhari

Indus River Skardu 🏔️😍🇵🇰By  photography
06/05/2026

Indus River Skardu 🏔️😍🇵🇰

By photography

، برفیلے پہاڑوں کے درمیان بسی خاموش جنت” �بیچ میں سرسبز کھیت،اور خاموشی میں بسی ایک خوبصورت سی دنیا…ایسے لگتا ہے جیسے جن...
06/05/2026

، برفیلے پہاڑوں کے درمیان بسی خاموش جنت” �

بیچ میں سرسبز کھیت،
اور خاموشی میں بسی ایک خوبصورت سی دنیا…
ایسے لگتا ہے جیسے جنت زمین پر اُتر آئی ہو۔ 🏔️❄️�

balti

05/05/2026

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون ایک ویڈیو کے ذریعے پیغام دے رہی ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانیوں کے ساتھ کس طرح کا سلوک کیا جاتا ہے اور پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو کن سخت اور مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایسے مہمانوں کی کوئی ضرورت نہیں ہمیں، برائے مہربانی اپنا گند اپنے گھر تک محدود رکھیں۔۔۔ سکردو ویو پوائنٹ کا حال۔۔۔۔
03/05/2026

ایسے مہمانوں کی کوئی ضرورت نہیں ہمیں، برائے مہربانی اپنا گند اپنے گھر تک محدود رکھیں۔۔۔ سکردو ویو پوائنٹ کا حال۔۔۔۔

Address

Pakistan
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share