Explore Talagang

Explore Talagang Traveling discovery

25/09/2025

Neelam tours rati Gali 👩🏽‍🦯‍➡️👩🏽‍🦯‍➡️👩🏽‍🦯‍➡️👩🏽‍🦯‍➡️👩🏽‍🦯‍➡️👩🏽‍🦯‍➡️👩🏽‍🦯‍➡️

19/05/2025

Talagang Eid 6day Hunza bike 🏍️ tours

23/04/2025

Talagang Dodial # # exploreTalagang💐💐🌷🌞🌺🌟

13/04/2025
12/03/2025

خوشخبری
عمرہ زائرین پولیو سرٹیفکیٹ کیلۓ آن لائن رجسٹریشن اب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس
تلہ گنگ میں کراوسکتے ہیں

ان امپورٹڈ کھادوں کے 2 سپرے آپ کو حیران کر دیں گے گندم کی فصل کی حالت کمزور ہے پیلی ہے تو یہ مکسچر سپرے کریں اور 8 دن بع...
05/01/2025

ان امپورٹڈ کھادوں کے 2 سپرے آپ کو حیران کر دیں گے
گندم کی فصل کی حالت کمزور ہے پیلی ہے تو یہ مکسچر سپرے کریں اور 8 دن بعد دوبارہ کریں ۔ گندم کی فصل ہو یا کوئی بھی فصل ہو سبزیات ہوں یا باغات ۔۔۔یہ مکسچر خوراکی کمی کو دور کرتا ہے اور پودوں کی بڑھوتری کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ پھل کے سائز اور معیار میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔
کاشتکار دوستوں کے لئے یہ نئی چیز ہو سکتی ہے لیکن ہم ہر سال استعمال کرتے ہں۔
گندم کی فصل پر ‘30 ‘40’ 50’ 60’ 70’ 80 دن کی عمر پر اسپرے کر سکتے ہیں ۔ اس مکسچر کی خاص بات ان کی کوالٹی ہے ۔ رزلٹ کی 100 فیصد گارنٹی کے ساتھ ۔۔۔

گندم کے شگوفوں کی تعداد میں اضافے کے لئے اور کمزور شگوفوں پر سٹا لگوانے کے لئے اسپرے کریں ۔
60 سے 70 من فی ایکڑ پیداوار کا ہدف اس سپرے کے بغیر ممکن نہیں ۔

فارمولا کی مقدار (ایک ایکڑکے لیے)
بوران 200 گرام
زنک 250 گرام
میگنیشیم 300 گرام
پوٹاشیئم نائٹریٹ 250 گرام
آئرن 150 گرام
مینگا نیز 250 گرام
سلفر 100 گرام
یہ سب آپس میں مکس ہو جاتی ہیں ۔ ان سب کو مکس کریں 100 لئٹر پانی میں اور ایک ایکڑ پر سپرے کر دیں ۔
ان سب کی ٹوٹل قیمت 800 روپے
اہل علم بتائیں اس کا رزلٹ ؟

نیلم ویلی جانے کیلے متبادل راستہ۔ویسے تو نیلم ویلی جانے کیلے ایک ہی راستہ ہے جسے نیلم ویلی روڈ کہتے ہیں مظفرآباد سے شروع...
22/10/2024

نیلم ویلی جانے کیلے متبادل راستہ۔
ویسے تو نیلم ویلی جانے کیلے ایک ہی راستہ ہے جسے نیلم ویلی روڈ کہتے ہیں مظفرآباد سے شروع ہوکر تاوبٹ تک جاتی ہے لیکن آج میں اپکو ایک متبادل راستے کی سیر کرواتا ہوں
مظفرآباد سے جب آپ نیلم کی جانب سفر شروع کرتے ہیں تو دیولیاں کے مقام سے ایک پکی روڈ بائیں جانب مڑ جاتی ہے جس پر مچھیارہ نیشنل پارک کا بورڈ بھی لگا ہوا یہ روڈ دراصل دفاعی روڈ ہے اور فائرنگ کے دوران متبادل راستے کے طور پر استعمال کی جاتی ہے پہلے اس روڈ کی حالت کافی خراب تھی اور سفر کرنے کے قابل نہیں تھی لیکن اب یہ روڈ مکمل تعمیر ہوچکی ہے اور کارپٹٹڈ روڈ ہے ۔ تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔ جب آپ اس روڈ پر سفر شروع کرتے ہیں تو کچھ ہی دیر میں آپ کو محسوس ہونے لگتا ہیکہ آپ ایک دوسری جنت میں داخل ہوچکے ہیں ۔
اس روڈ پر خوبصورت وادیاں ، گھنے جنگلات ، ٹھنڈے چشمے ، آبشاریں بلند چوٹیاں اور ایک جھیل بھی واقع ہے جسے سر کہتے ہیں ۔
جب آپ ٹاپ پر پہنچتے ہیں تو سامنے چنچ پہاڑی ہے اور گھنا جنگل ہے جہاں تمام قسم کی جنگلی حیات دانگیر جنگلی مرغ ،مرغ زریں ریچھ اور اس طرح کی ساری جنگلی حیات موجود ہیں ۔ اوپر ٹاپ پر پہنچنے کے بعد دوسری جانب سے نیچے اترنے سے پہلے گلی اتی ہے جس سے پیر پنجال کی بیشتر چوٹیوں کا نظارا کیا جاسکتا ہے ۔
گوگل دھوپ نامی چوٹی جس کی بلندی 11 ہزار فٹ سے زیادہ یے اس روڈ پر ہے اور چوٹی پر جانے کیلے جیپ کا راستہ بھی ہے ۔
ڈبراں گاوں ایسا ہی ایک گاوں ہے جیسے اڑنگ کیل
جب آپ ڈبراں سے نیچے اترتے ہیں تو لیسواہ کٹھیاں گاوں اتا ہے جو اپنی خوبصورتی کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے بل کھاتی روڈ گھروں کے درمیان سے گزرتی ہے۔
اس کے بعد لیسوا گاوں اتا ہے جہاں بازار ہے اور ضرورت زندگی کی چیزیں دستیاب ہیں۔ لیسواہ گاوں میں دو بڑی آبشاریں ہیں جس کے لیے اپکو جیپ پر اور کچھ پیدل سفر کرنا پڑتا ہے ان کا نام ۔پجا آبشار اور بیکڑی آبشار ہے ۔لیسواہ گاوں کے اوپر ایک چوٹی ہے جسے کھوئی کی مالی کہتے ہیں اس کو بھی آپ وزٹ کر سکتے ہیں جس کی بلندی فلوقت نامعلوم ہے اسی طرح اس 52 کلومیٹر کے روٹ پر آپ بے شمار سیاحتی مقامات کو وزٹ کر سکتے ہیں ۔
52 کلومیٹر کے بعد یہ روڈ دوبارہ مین روڈ سے مل جاتی ہے جس مقام کو زیرو پوائنٹ کہتے ہیں ۔
تحریر شیخ عمر نزیر
فوٹوگرافی۔ Explore Talagang

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Explore Talagang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Explore Talagang:

Share

Category