Kashmir IN Frames 313

Kashmir IN Frames 313 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kashmir IN Frames 313, Photography Videography, Islamabad.
(2)

Through photography and videography, we showcase the beauty of Kashmir, Pakistan, and the Subcontinent to the world—while also offering unforgettable tour and travel experiences across the region.

15/06/2026

حادثے کے آخری لمحات قید، بھارتی فضائیہ کے طیارے کی ویڈیو وائرل

ریاست کے کٹہرے میں ایک معصوم کلی کا خون، ثوبیہ کا ق-تل اور ہمارا اندھا نظامدیارِ غیر کی پرسکون اور محفوظ فضاؤں سے نکل کر...
14/06/2026

ریاست کے کٹہرے میں ایک معصوم کلی کا خون، ثوبیہ کا ق-تل اور ہمارا اندھا نظام
دیارِ غیر کی پرسکون اور محفوظ فضاؤں سے نکل کر جب کوئی اپنے وطن کی مٹی کو چومنے آتا ہے، تو اس کے دل میں اپنوں کی محبت اور ملن کی ان گنت کہانیاں مچل رہی ہوتی ہیں۔ 9 سالہ ثوبیہ شاہد بھی آسٹریلیا سے یہی خواب آنکھوں میں سجائے پاکستان آئی تھی۔ اس کے تصور میں دادا دادی کی شفقت، کزنز کے قہقہے، اور عید کی وہ روایتی خوشیاں تھیں جو پردیس کی زندگی میں کہیں کھو جاتی ہیں۔ وہ تو اپنے پیاروں سے محبت سمیٹنے اور عید کی رونقیں بانٹنے آئی تھی، مگر اسے کیا معلوم تھا کہ اس کے اپنے ہی وطن کا بوسیدہ اور بے حس نظام اس کے لیے ناحق مو-ت کا پروانہ لکھ چکا ہے۔
چکوال میں پیش آنے والا اندوہناک واقعہ، جہاں سی ٹی ڈی کی فا-ئرنگ سے اس معصوم کلی کی جان چلی گئی اور اس کے والد اور بھائی زخمی ہوئے، محض ایک حادثہ نہیں ہے۔ یہ ہماری اجتماعی بے حسی، ریاستی مشینری کی غیر ذمہ داری اور نظام کی سنگ دلی کا وہ بھیانک چہرہ ہے جس نے ایک ہنستے بستے خاندان کو خون میں نہلا دیا ہے۔ ان اندھی گو-لیوں نے صرف ثوبیہ کی سانسیں نہیں چھینیں، بلکہ ایک پورے خاندان کو عمر بھر کے لیے روحانی طور پر اپاہج کر دیا ہے۔
ایک مہذب معاشرے میں قانون کے رکھوالوں کا کام شہریوں کا تحفظ ہوتا ہے، مگر یہاں صورتحال اس کے برعکس نظر آتی ہے۔ یہ سانحہ اربابِ اختیار اور انصاف کے دعویداروں کے کٹہرے میں چند سلگتے ہوئے سوالات چھوڑ گیا ہے، جن کا جواب ہر اس شہری کو چاہیے جو اس ملک میں اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہے۔
یہ کیسا قانون اور کیسا شک ہے جس کی قیمت ایک معصوم بچی کے خون سے ادا کی گئی؟ کیا محض شک کی بنیاد پر کسی گاڑی کو چھلنی کر دینا ریاست کے کس قانون میں لکھا ہے؟
یہ کیسی پیشہ ورانہ مہارت ہے جہاں تفتیش، تصدیق اور خطرے کا درست اندازہ لگانے سے پہلے سیدھی گولیاں برسا دی جاتی ہیں؟
اور اگر یہ محض ایک 'غلطی' تھی، تو کیا اس سنگین کوتاہی کی تلافی ممکن ہے؟ کیا ریاست اور اس کے ادارے اس پھول جیسی بچی کی چھنی ہوئی مسکراہٹیں اور اس کے والدین کا سکون واپس لانے کا کوئی اختیار رکھتے ہیں؟
آج ثوبیہ تو اس ظالم دنیا سے رخصت ہو گئی ہے، مگر اب اس کی کتابیں ہمیشہ ادھوری رہیں گی۔ اس کی معصوم شرارتیں اب صرف تصویروں اور یادوں تک محدود ہو جائیں گی۔ گھر کے دسترخوان پر پڑی اس کی خالی کرسی اور عید کے ادھورے کپڑے، انصاف کے اس دعویدار نظام کے منہ پر ایک عمر بھر کا طمانچہ رہیں گے۔ یہ وہ بوجھ ہے جو کوئی بھی ماں باپ نہیں اٹھا سکتے۔
یہ واقعہ محض ایک خبر بن کر فائلوں میں دفن نہیں ہونا چاہیے۔ اگر ہم نے آج اس معصوم کے خون پر خاموشی اختیار کی، تو کل یہ اندھا نظام کسی اور گھر کا چراغ بجھا دے گا۔ وقت آ گیا ہے کہ اس فرسودہ طریقہ کار کو بدلا جائے اور ذمہ داران کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے تاکہ آئندہ کسی معصوم کلی ثوبیہ کو اپنے ہی وطن میں اندھی گول-یوں کا نشانہ نہ بننا پڑے۔
پروردگارِ عالم سے التجا ہے کہ وہ اس ننھی پری کو جنت الفردوس کے اعلیٰ ترین درجوں میں بسائے اور اس کے غمزدہ والدین کے چھلنی دلوں پر صبرِ جمیل کا مرہم رکھے۔
آمین! یا رب العالمین۔
Credit:

✍️ سید فہیم اختر شاہ۔
Syed Faheem Akhtar Shah

14/06/2026

منڈہ گچھہ شدید طغیانی کی زد میں پانی حفاظتی بندوں کو توڑتا ہوا گھروں میں داخل لاکھوں روپے کا مالی نقصان بھیڑ بکریوں سمیت کئی جانور ہلاک

تمام سیاحوں کے لیے ضروری انتباہگزشتہ سال جولائی میں پی ڈی ایم اے نے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے سفر سے گریز کی ہد...
14/06/2026

تمام سیاحوں کے لیے ضروری انتباہ

گزشتہ سال جولائی میں پی ڈی ایم اے نے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

کرتے ہوئے سفر سے گریز کی ہدایت کی تھی، مگر اس کے باوجود کاغان

ناران کے بعض ہوٹل مالکان اور چند انفلوئنسرز نے لوگوں کو گمراہ کیا اور کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے، آ جائیں۔

نتیجہ یہ نکلا کہ بہت سے سیاح مشکلات اور نقصان کا شکار ہوئے، جبکہ کچھ قیمتی جانیں بھی ضائع ہو گئیں۔

اس بار ایسے لالچی لوگوں کی باتوں پر ہرگز کان نہ دھریں۔ سفر سے پہلے

موسم کی صورتحال ضرور چیک کریں اور اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی

حفاظت کو ترجیح دیں۔ چند لوگوں کے ذاتی مفادات آپ کی جان سے زیادہ اہم نہیں۔ محفوظ سفر کریں اور ذمہ دارانہ فیصلے کریں

14/06/2026

نیلم ویلی میں اس وقت صرف مقامی پولیس اپنے فرائض کی انجام دہئ میں مصروف ہے دیگر کوئ فورسز سامنے دکھائی نہیں دے رہی انتظامیہ کے مطابق نیلم میں صرف مقامی پولیس ہی ڈیوٹی پر مامور ہے امن و عامہ کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔۔۔۔

دنیا والو گواہ رہنا 🥹ہم پُرامن تھے ، پُرامن ہیں اور پُرامن رہیں گے 🙃مگر اس کے باوجود ہمارے نوجوانوں کا خون بہایا گیا 💔
14/06/2026

دنیا والو گواہ رہنا 🥹
ہم پُرامن تھے ، پُرامن ہیں اور پُرامن رہیں گے 🙃
مگر اس کے باوجود ہمارے نوجوانوں کا خون بہایا گیا 💔

14/06/2026

شہر اقتدار مظفرآباد میں اس وقت مکمل لاک ڈاؤن ہے چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند جبکہ نظام ذندگی مفلوج ہے شہری گھروں سے باہر نکل ہی نہیں رہے سڑکیں سنسان گلیاں ویران داخلی خارجی راستے فورسز نے بڑی رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر رکھے ہیں۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
جبکہ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں بھی لاک ڈاؤن جاری ہے بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی بڑی قلت ہے سبزی پھل فروٹ ناپید ہسپتالوں میں گیس سلنڈر ختم،پٹرول پمپس سے پٹرول ناپید،جبکہ أٹے کے زخائر بھی ختم ہو رہے ہیں۔۔
۔۔
ایکشن کمیٹی کی کال پر ہونے والے پہیہ جام شٹرڈاون ہڑتال کے بعد مظفرآباد لانگ مارچ کی کال کے منتظر ہیں۔۔

13/06/2026

یا اللہ خیر! مون سون کی پہلی بارش ہے اور ناردرن ایریاز کا سیزن ابھی شروع ہوا ہے۔ اے اللہ اپنی رحمت نازل فرما ہر مسافر کی حفاظت فرما ہر سفر کو خیر و عافیت والا بنا اور اپنی امان میں رکھ آمین۔

کشمیر کے لوگ اس لیے نکلے ہیں گھروں سے ہر سہولت سے محروم کیا ہوا ہے
13/06/2026

کشمیر کے لوگ اس لیے نکلے ہیں گھروں سے ہر سہولت سے محروم کیا ہوا ہے

 یہ کسی شادی کی تقریب کا منظر نہیں، بلکہ آج 13 جون 2026 کو شدید بارش کے باوجود راولاکوٹ میں دور سے اہیں جن میں  باغ، میر...
13/06/2026



یہ کسی شادی کی تقریب کا منظر نہیں، بلکہ آج 13 جون 2026 کو شدید بارش کے باوجود راولاکوٹ میں دور سے اہیں جن میں باغ، میرپور ڈڈیال اور دیگر علاقوں سے آنے والے مہمانوں کے لیے کھانے تیار کیے جا رہے ہیں۔ راولاکوٹیوں کی مہمان نوازی پر قربان، یہ سلسلہ گزشتہ تین دنوں سے صبح و شام جاری ہے۔ راولاکوٹیوں کو سرخ سلام!

Address

Islamabad

Telephone

+923410999995

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir IN Frames 313 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kashmir IN Frames 313:

Share