Bayan e Naseer

Bayan e Naseer چراغ گولڑہ وارث علوم مہر علی شاعر ہفت زبان شعلہ بیان قاری القرآن پیر سید نصیرالدین نصیر شاہ جیلانی رحمتہ اللہ علیہ گولڑہ شریف

16/06/2026

جس نام کے صدقے سے دُعاؤں میں اثر ہے
وہ نامِ عمرؓ، نامِ عمرؓ، نامِ عمرؓ ہے

مہتاب کے حلقے میں ستارے ہیں صف آرا
یوں حُسن شبِ ماہ کا، ہمرنگِ سحر ہے

وہ صحنِ حرم اور وہ اِک اینٹ کا تکیہ
کیا تربیتِ سرورِؐ عالَم کا اثر ہے

فقر ایسا کہ دیں قیصر و کسرٰی بھی سلامی
حُکم ایسا کہ دریا بھی جُھکائے ہوئے سَر ہے

عدل ایسا، پکڑ سکتے ہیں کمزور بھی دامن
رُعب ایسا کہ خود ظلم کا دِل زیر و زبر ہے

کترا کے گُزر جاتا ہے اُس دن سے ہر اِک غم
جس دن سے مِرے وردِ زباں، نامِ عُمرؓ ہے

کعبے میں نماز آج ادا ہو کے رہے گی
خطّاب کے بیٹے کی یہ آمد کا اثر ہے

دِل سے جو پُکارو گے عُمرؓ کو، تو دمِ رزم
یہ نام ہی شمشیر، یہی نام سِپَر ہے

”ہوتا جو نبی کوئی مِرے بعد، تو فاروقؓ“
اُس کا ہے یہ فرمان کہ جو خیرِ بشر ہے

قرآن کی آیات یہ دیتی ہیں گواہی
تقوٰی جسے کہتے ہیں، وہ کردار عمرؓ ہے

جو صاف دماغوں ہی کو رکھتا ہے معطَّر
اسلام کے گُلشن کا عمرؓ، وہ گُلِ تر ہے

ہے جن کی غلامی بھی اِک اعزاز، وہ لاریب
بُوبکرؓ ہے، عثمانؓ ہے، حیدرؑ ہے، عمرؓ ہے

وارد ہے تِری شان میں لَوکانَ نبّیࣨ
بن مانے تِرے کوئی مَفَر ہے، مَقَر ہے

ہر سلسلۂ فیض میں چمکےتِرے موتی
کوئی ہے مُجدّدؒ، تو کوئی گنجِ شکرؒ ہے

پھر آج ضروت ہے تِری، نوحِ بشر کو
اِس عہد کا مظلوم، تِرا راہ نِگر ہے

وہ دور نہ پا کر بھی یہ نسبت، کہ نصِیرؔ آج
بیعت تِرے افکار کی، بر دستِ عمرؓ کی۔

16/06/2026

امام احمد رضا فاضل بریلوی کے لیئے مفتی صاحب نے ۔۔کرم اللہ وجھہ کے کلمات خاص استعمال کیئے ۔۔کئی دنوں سے یہ وڈیو سامنے لائی جا چکی ہے ۔۔اس پر کسی مفکر نے لب کشائی نہیں کی ۔۔نہ یہاں فتوے بانٹے گئے ۔۔نہ واویلے ہوئے ۔۔نہ یہ مطالبے ہوئے کہ امت نے جو لقب جس کے لیئے خاص کر دیئے ہیں اسی کے لیئے استعمال کرو ۔۔تو کیا کرم اللہ وجھہ کے کلمات مولی علی کے ساتھ خاص نہیں ہیں ؟؟
پھر یہاں وہ شور و غل کیوں نہیں جو ایک سید زادے کے لیئے کیا گیا ۔؟؟

یہ کلام حضرت پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی کا ہے، جس میں حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی شان میں :تائیدِ خدا، گواہِ...
15/06/2026

یہ کلام حضرت پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی کا ہے، جس میں حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی شان میں :
تائیدِ خدا، گواہِ شانِ عمرؓ است(خدا کی تائید و نصرت، عمرؓ کی شان کی گواہ ہے)انوارِ نبیؐ در دل و جانِ عمرؓ است(نبی کریم ﷺ کے نورانی جلوے عمرؓ کے دل اور ان کی جان میں بسے ہوئے ہیں)ابلیسِ جبِلتہاں گریز ند از من(بدفطرت ابلیس مجھ سے (اس لیے) دور بھاگتا ہے)ز آں دم کہ سرم بر آستاں عمرؓ است(کیونکہ اس لمحے سے میرا سر عمرؓ کی چوکھٹ پر جھکا ہوا ہے)

وہ دور نہ پا کر بھی یہ نسبت کہ نصیربیعت تیرے افکار  کی  بر دستِ عمر ہےیومِ شہادت :حضرت عــــــــــمـــــــــــــــــــر ...
15/06/2026

وہ دور نہ پا کر بھی یہ نسبت کہ نصیر
بیعت تیرے افکار کی بر دستِ عمر ہے

یومِ شہادت :حضرت عــــــــــمـــــــــــــــــــر بن خطابؓ

14/06/2026

سبحان اللہ العظیم۔💗🙏
۔۔ـــ👇
حـــسب و نســـــب اتنا عظیم کہ،
مخالفیــن اس دور میں بھی یہ حقیقت تسلیم کر گئے ہیں،"
۔۔👇
کہ گولڑہ شـــریف مرکزِ اہلِ حق ہے۔"❤️
کیا ہی اچھا ہوتا کہ پہلے ہی ادب کے دائرے میں رہے ہوتے یہ جناب،
لیکن بہرحال اب ڈاکٹر اشرف آصف جلالی(آف لاہور)نے اپنے شرارتی،گستاخ اور زبان دراز ٹولے کو درگاہِ عالیہ مقدسہ گولڑہ شـــریف کے سادات کی ذاتِ مبارکہ پہ طعن کرنے سے سختی سے منع کر دیاـــــ۔"💯

12/06/2026
آستانہ عالیہ گولڑہ شریف سےسجادہ نشین حضور امیر ملت عالمی مبلغ اسلام حضور مہرالملت الحاج الحافظ پیر سید منور حسین شاہ صاح...
11/06/2026

آستانہ عالیہ گولڑہ شریف سے

سجادہ نشین حضور امیر ملت عالمی مبلغ اسلام حضور مہرالملت الحاج الحافظ پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی دامت برکاتہم العالیہ کی آستانہ عالیہ گولڑہ شریف تشریف آوری
قبلہ پیر صاحب نے پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید غلام نظام الدین جامی گیلانی صاحب(سجادہ نشین آستانہ عالیہ گولڑہ شریف )سے ملاقات کی اور پیر سید مہر فریدالحق مہر گیلانی شاہ صاحب و انکی دادی محترمہ کے وصال پر جامی صاحب سے تعزیت کی اور انکے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا فرمائی
پیر سید محمد سعید شاہ صاحب گجراتی ، پیر سید غلام محی الدین شاہ صاحب(سجادہ نشین خواجہ دائم الحضوری ) ، پیر سید عبدالحق شاہ صاحب ضیائی، مفتی محمد حنیف قریشی صاحب ، علامہ پیر سید امتیاز حسین شاہ صاحب، محترم غلام رسول عرفانی صاحب اور خواجہ محمد واجد صاحب بھی قبلہ پیر صاحب کے ہمراہ ہیں

11/06/2026

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bayan e Naseer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share