05/06/2026
بہت سے لوگ جب سوشل میڈیا پر یانگو انڈرائیو ویلوگس دیکھتے ہیں تو انہیں صرف ایک سادہ سی ویڈیو نظر آتی ہے، لیکن اس ویڈیو کے پیچھے چھپی محنت اور ذمہ داری شاید کم ہی لوگوں کو نظر آتی ہے۔
یونگو (Yango) اور اِن ڈرائیو (InDrive) پر کام کرتے ہوئے ایک ڈرائیور کے لیے سب سے بڑا چیلنج صرف گاڑی چلانا نہیں ہوتا۔ ایک طرف سڑک پر مکمل توجہ رکھنی ہوتی ہے، دوسری طرف مسافروں کو محفوظ اور آرام دہ سفر فراہم کرنا ہوتا ہے۔ اسی دوران اگر کوئی ڈرائیور اپنے روزمرہ سفر کو ویڈیو کی شکل میں محفوظ کرنا چاہے تو یہ کام مزید مشکل ہو جاتا ہے۔
گرمی، سردی، بارش، کچھ مسافروں کا خراب رویہ بھی ڈرائیور کو تھکا دیتا ہے
کئی بار خوبصورت مناظر، دلچسپ لمحات یا روزگار کی حقیقت دکھانے کے لیے کیمرہ نکال کر ویڈیو کلپس بنانی پڑتی ہیں۔ لیکن ساتھ ہی یہ خیال بھی رکھنا ہوتا ہے کہ مسافر کی پرائیویسی اور آرام متاثر نہ ہو۔ ہر لمحہ ذمہ داری کا احساس ساتھ رہتا ہے۔
ایک ڈرائیور کی زندگی میں ایسے کئی لمحات آتے ہیں جب وہ تھکا ہوا ہوتا ہے، موسم سخت ہوتا ہے، ٹریفک کا دباؤ ہوتا ہے، لیکن پھر بھی چہرے پر مسکراہٹ رکھ کر مسافر کا استقبال کرتا ہے۔ کیونکہ یہی اس کا پیشہ ہے اور یہی اس کی عزتِ محنت۔
ہر ویڈیو کلپ کے پیچھے صرف چند سیکنڈ کی ریکارڈنگ نہیں بلکہ گھنٹوں کی محنت، صبر اور ذمہ داری چھپی ہوتی ہے۔ اس لیے جب بھی آپ کسی رائیڈ شیئرنگ ڈرائیور کی ویڈیو دیکھیں، تو یاد رکھیں کہ اس کے پیچھے ایک ایسا انسان ہے جو روزی کمانے کے ساتھ ساتھ اپنی کہانی بھی دنیا تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔
"سڑک پر چلتی گاڑی میں سفر صرف مسافر کا نہیں ہوتا، ڈرائیور بھی اپنے خوابوں کا سفر طے کر رہا ہوتا ہے۔