𝐌𝐀𝐃𝐈 𝐂𝐥𝐢𝐜𝐤𝐬

𝐌𝐀𝐃𝐈 𝐂𝐥𝐢𝐜𝐤𝐬 Welcome to 𝗠𝟰 𝗠𝗘𝗛𝗠𝗢𝗢𝗗 𝗣𝗵𝗼𝘁𝗼 𝗦𝘁𝘂𝗱𝗶𝗼

Passionate about capturing all of life’s important occasions

22/03/2024

‏چالیس مختصر اور چھوٹی چھوٹی احادیث!

1: اِنّمَا الْاَعْمَالُ بِالنّیَّاتِ
اعمال کا دارومدار یعنی اعمال کی بنیاد نیتوں پر ھے.
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 01)

2: اَلصّلٰوةُ نُوْرٌ
نماز (مومن کا) نور ھے
(مسند ابی یعلی الموصلی، رقم الحدیث 3655)

3: اَلصّیَامُ جُنَّةٌ
روزہ ڈھال ھے
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 1894)

4: اِنَّ الدِّینَ یُسْرٌ
بیشک دین آسان ھے۔
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 39)

5: اَلدِّینُ النَّصِيحَةُ
دین خیرخواھی کا نام ھے۔
(صحیح مسلم، رقم الحدیث 55)

*6: اَلعَیْنُ حَقٌّ*
نظر لگنا حق ھے۔
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 5740)

*7: طَلَبُ العِلْمِ فَرِيْضَةٌ عَلٰی کُلِّ مُسْلِمٍ*
علم دین حاصل کرنا ھر مسلمان پر فرض ھے۔
(سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث 224)

*8: خَیْرُ الْحَدِیْثِ کِتَابُ اللّٰہِ*
بہترین بات اللّٰہ تعالیٰ کی کتاب ھے
(صحیح مسلم، رقم الحدیث 867)

*9: وَ خَیْرُ الھَدْیِ ھَدْیُ مُحَمَّدٍﷺ*
اور بہترین ہدایت محمدﷺ کی ہدایت ھے
(سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث 45)

*10: اَلحَیَاءُ مِنَ الْاِیْمَانِ*
حیا ایمان میں سے ھے
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 24)

*11: اَلعَجَلَةُ مِنَ الشَّيْطَانِ*
جلد بازی شیطان کا کام ھے
(جامع ترمذی، رقم الحدیث 2012)

*12: اَلبِرُّ حُسْنُ الخُلْقِ*
نیکی اچھّے اخلاق کا نام ھے
(صحیح مسلم، رقم الحدیث 2553)

*13: اَلطُّھُوْرُ شَطْرُ الْاِیْمَانِ*
پاکی ایمان کا حصہ ھے
(صحیح مسلم، رقم الحدیث 223)

*14: مَنْ صَمَتَ نَجَا*
جو خاموش رہا اس نے نجات پائی
(جامع ترمذی، رقم الحدیث 2501)

*15: لَا تَسُبُّوْا الْاَمْوَاتَ*
وفات پائے ہوئے لوگوں کی بُرائی مت کرو۔
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 1393)

*16: لَا تَسْئَلِ النَّاسَ شَیْئاً*
تم لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہ کرو
(سن ابن ماجہ، رقم الحدیث 1837)

*17: سَمِّ اللّٰہَ وَ کُلْ بِیَمِیْنِکْ*
اللّٰہ کا نام لو یعنی بسم اللہ پڑھ کر دائیں ہاتھ سے کھاؤ
(مشکوۃ المصابیح، رقم الحدیث 4159)

*18: کُلْ مِمَّا یَلِیْکَ*
اپنی جانب سے کھاؤ یعنی برتن میں اپنی طرف سے کھاؤ
(مشکوۃ المصابیح، رقم الحدیث 4159)

*19: لاَ یَشْرِبَنَّ اَحَدٌ مِنْکُمْ قَائِماً*
تم میں کوئی شخص کھڑے ہوکر ہرگز نہ پیئے
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 2026)

*20: اَلسِّوَاکُ مَطْهَرَةٌ لِلْفَمِ وِ مَرْضَاةٌ لِلرِّبِّ*
مسواک کرنا منہ کی صفائی اور رب کی خوشنودی کا سبب ھے
(سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث 289)

*21: اَلسَّلامُ قَبْلَ الْکَلَامِ*
سلام گفتگو سے پہلے ھے
(جامع ترمذی، رقم الحدیث 2699)

*22: اَفْشُوْا السَّلَامَ بَیْنَکُمْ*
آپس میں سلام عام کرو۔
(صحیح مسلم، رقم الحدیث 54)

*23: كُلُّ مَعْرُوْفٍ صَدَقَةٌ*
ھر نیک کام صدقہ ھے۔
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 6021)

*24: اِنَّ اللّٰہَ رَفِیْقٌ یُحِبُّ الرِّفْقَ*
بیشک اللّٰہ تعالیٰ مہربان ھے، مہربانی کو پسند کرتا ھے۔
(صحیح مسلم، رقم الحدیث 2593)

*25: لَا تُقْبَلُ صَلوٰةٌ بِغَيرِطُهُوْرٍ*
کوئی نماز پاکی کے بغیر قبول نھیں کی جاتی۔
(صحیح مسلم، رقم الحدیث 224)

*26: اَحَبُّ الْبِلَادِ اِلیٰ اللّٰہِ مَسَاجِدُھَا*
اللّٰہ کے نزدیک بہترین جگہیں مسجدیں ہیں
(صحیح مسلم، رقم الحدیث 288)

*27: اَبْغَضُ الْبِلَادِ اِلٰی اللّٰہِ اَسْوَاقُھَا*
بدترین جگھیں اللّٰہ کے نزدیک بازار ھیں
(صحیح مسلم، رقم الحدیث 288)

*28: تُحْفَةُ الْمُؤْمِنِ اَلْمَوْتُ*
موت مومن کا تحفہ ھے
(المستدرک للحاکم، رقم الحدیث 7900)

*29: اَنْزِلُوْا النَّاسَ مَنَازِلَھُمْ*
لوگوں کو ان کے مرتبوں میں اتارو یعنی ھر ایک کا مرتبہ نگاہ میں رکھو اور حسب مرتبہ معاملہ کرو
(سنن ابی داؤد، رقم الحدیث 4842)

*30: لَا یَرْحَمُ اللّٰہُ مَنْ لَا یَرْحَمُ النَّاسَ*
اللّٰہ تعالیٰ اس شخص پر مہربانی نھیں فرماتا، جو لوگوں پر مہربانی نہیں کرتا
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 7376)

*31:* لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَاطِعٌ*
قطع تعلق کرنے والا جنت میں نہیں جائے گا
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 5984)

*32: لَا یَحِلُّ لِمُسْلِمٍ اَنْ یُرَوِّعَ مُسْلِماً*
کسی مسلمان کے لئے جائز نھیں ھے کہ کسی مسلمان کو ڈرائے
(سنن ابی داؤد، رقم الحدیث 5004)

*33: لَا تَحْقِرَنَّ شَیْئاً مِّنَ الْمَعْرُوْفِ*
کسی بھی نیکی کو حقیر نہ سمجھو
(سنن ابی داؤد، رقم الحدیث 4084)

*34: بَلِّغُوْا عَنِّیْ وَلَوْ آیَۃً*
پہنچا دو میری طرف سے اگر چہ ایک آیت ہو یعنی جتنا علم ہو آگے دوسروں تک پہنچا دو
(جامع ترمذی، رقم الحدیث 2669)

*35: لَا اِیْمَانَ لِمَنْ لَا اَمَانَةَ لَهٗ*
اس شخص کا ایمان نھیں جس میں امانت داری نہ ھو
(مسند امام احمد، رقم الحدیث 12383)

*36: وَلَا دِیْنَ لِمَنْ لَا عَھْدَ لَہٗ*
اور اس شخص کا دین نھیں جسے وعدے کا پاس نھیں
(مسند امام احمد، رقم الحدیث 12383)
*37: اَلتّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ کَمَنْ لَا ذَنْبَ لَہٗ*
گناھوں سے توبہ کرنے والا اس شخص کیطرح ھے جس نے گناہ کیا ہی نہ ھو
(سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث 4250)

*38: مَنْ لَمْ یَشْکُرِ النَّاسَ لَمْ یَشْکُرِ اللّٰہَ*
جو شخص لوگوں کا شکر گزار نھیں ھوتا وہ اللّٰہ کا بھی شکر گزار نھیں ھوتا
(جامع ترمذی، رقم الحدیث 1955)

*39: زیِّنُوْا القُرْآنَ بِاَصْوَاتِکُمْ*
قرآن پاک کو اپنی آوازوں سے مُزین کرو یعنی خوبصورت آواز میں اس کی تلاوت کیا کرو
(سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث 1342)

*40: خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرْآنْ و عَلَّمَہٗ*
تم میں بہترین وہ شخص ھے جس نے قرآن سیکھا اور اسے دوسروں کو سکھایا.
📚 (صحیح بخاری، رقم الحدیث5027)۔

29/02/2024

Learn them:

1. Thank you:- Jazakallahu Khairan

2. Forgot:- Astagfirullah

3. Amazing:- Ma Shaa Allah

4. Sad:- La Tahzan Inallaha Ma'ana

5. Not confident:- La hawla wa laa quwwata illa billah

6. Insecure:- Hasbunallah waniamal wakeel

7. Unexpected incident:- Qadarullahi wa ma shaa fa'al

8. Be careful:- Fi Amanillah

9. Okay:- In Sha allah

10. If you feel jealous:- Wama Indallahi Khair

11. Get well soon:- Shifakum Allah

12. Always considered wrong:- Wakafa Billahi Shahida

🕊
Collected

06/02/2024

جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح نہیں آتی اس کا نماز میں زیادہ دل نہی لگتا اسکو پتہ نہی ہوتا وہ کیا پڑھ رہا ھے آئیں نماز سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں....!

#ثـنــــاء
سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ.
اے ﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں.

#تعـــــــوذ
أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.
میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں

#تســـــمیہ
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.
ﷲ کے نام سے جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے


الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَO الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِO مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُO اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَO
*تمام خوبیاں, تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے, نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے, روزِ جزا کا مالک ہے, ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں, ہمیں سیدھا راستہ دکھا, ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا, ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراھوں کا.


قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌO اللَّهُ الصَّمَدُO لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْO وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌO
آپ فرما دیجئے ک: وہ ﷲ ھے جو یکتا ہے, ﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور سب پر فائق ہے, نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ہمعسر ہے.

#رکـــــــوع
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ.
پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا.

#قـــــومہ
سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ.
ﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی.

رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ.
اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں.

#سجـــــــدہ
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی.
پاک ہے میرا پروردگار جو بلند تر ہے.
دو سجدوں کے درمیان میں پڑھیں
( رب اغفرلی اے میرے رب تو مجھے معاف کر دے ) دو دفع
#تشـــــــہد
التَّحِيَّاتُ ِﷲِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اﷲِ وَبَرَکَاتُهُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اﷲِ الصّٰلِحِيْنَ. أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ إِلَّا اﷲُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ.
تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں ﷲ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور ﷲ کی رحمت اور برکتیں ہوں، ہم پر اور ﷲ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں.

#درودِ_اِبــــراہیـمی
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو، تین یا چار رکعت والی نماز کے قعدہ اخیرہ میں ہمیشہ درودِ ابراہیمی پڑھتے جو درج ذیل ہے:
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اے ﷲ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.
اے ﷲ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.


درود شریف کے بعد یہ دعا پڑھیں :
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِo رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَءَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُo
*اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لے، اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے) اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگا...

تحــــریری غلطــی ہو گئــی ہو
تـــو معـــذرت خـــــواہ ہـوں

11/02/2023

اسلام آباد اور راولپنڈی میں گھر بنانا بہت آسان
آج ہی اپنے بجٹ کے مطابق اپنی مرضی کی سوسائٹی میں پلاٹ خریدیں اور گھر بناہیں وہ بھی آسان اقساط پر
تو انتظار کس بات کا ؟
آج ہی رابطہ کریں
03365239911

𝗜𝘀𝗹𝗮𝗺𝗮𝗯𝗮𝗱 - The Capital Of Pakistan - اپنے گھر کا سفر
Book Your 𝗣𝗹𝗼𝘁𝘀 with 𝗗𝗼𝘄𝗻 𝗕𝗼𝗼𝗸𝗶𝗻𝗴 on 𝗘𝗮𝘀𝘆 𝗜𝗻𝘀𝘁𝗮𝗹𝗺𝗲𝗻𝘁𝘀, Beautiful Designed 𝗛𝗼𝘂𝘀𝗲s , and 𝗔𝗽𝗮𝗿𝘁𝗺𝗲𝗻𝘁𝘀 & 𝗟𝗶𝘃𝗲 𝗮 𝗟𝘂𝘅𝘂𝗿𝘆 𝗟𝗶𝗳𝗲 with Lifestyle Community.
“𝘽𝙚𝙨𝙩 𝙊𝙥𝙥𝙤𝙧𝙩𝙪𝙣𝙞𝙩𝙮 𝙁𝙤𝙧 𝙎𝙖𝙛𝙚 & 𝙎𝙚𝙘𝙪𝙧𝙚 𝙄𝙣𝙫𝙚𝙨𝙩𝙢𝙚𝙣𝙩 “
✔️ 5 Marla , 10 Marla , 1 Kanal , 2 Kanal Residential & Commercial Plots
✔️ Lifestyle Community
✔️ Beautiful Parks & Green Areas
✔️ International Schools
✔️ Security
✔️ Amenities & Facilities
✔️ Best Opportunity for Investors
Soo what are you waiting for ?
🔴 Grab this 𝙊𝙥𝙥𝙤𝙧𝙩𝙪𝙣𝙞𝙩𝙮 for Safe & Secure Investment & Live Luxury Life in Islamabad Top Sectors with all Facilities .
𝐖𝐞 𝐚𝐫𝐞 𝐜𝐨𝐦𝐦𝐢𝐭𝐭𝐞𝐝 𝐭𝐨 𝐩𝐫𝐨𝐯𝐢𝐝𝐢𝐧𝐠 our clients with solutions that will generate long-term benefits.
𝙄𝙛 𝙮𝙤𝙪 𝙬𝙖𝙣𝙩 𝙩𝙝𝙚 𝙗𝙚𝙨𝙩 𝙤𝙪𝙩𝙘𝙤𝙢𝙚 𝙛𝙤𝙧 𝙮𝙤𝙪𝙧 𝙞𝙣𝙫𝙚𝙨𝙩𝙢𝙚𝙣𝙩𝙨, 𝙎𝙤 𝙄𝙣𝙫𝙚𝙨𝙩 𝙬𝙞𝙩𝙝 𝙪𝙨, 𝙒𝙚 𝙗𝙧𝙞𝙣𝙜 𝙩𝙝𝙚 𝙗𝙚𝙨𝙩 𝙤𝙥𝙥𝙤𝙧𝙩𝙪𝙣𝙞𝙩𝙞𝙚𝙨 𝙛𝙤𝙧 𝙮𝙤𝙪, 𝙊𝙪𝙧 𝙊𝙬𝙣 𝙋𝙧𝙤𝙟𝙚𝙘𝙩𝙨.
Islamabad & Rawalpindi
📞 Call Now
𝙈𝙀𝙃𝙈𝙊𝙊𝘿 𝙆𝙃𝘼𝙉
+92 336 523 9911
---------------------------------
𝗪𝗵𝗮𝘁𝘀𝗔𝗽𝗽 : https://bit.ly/3OVX044
𝗙𝗮𝗰𝗲𝗯𝗼𝗼𝗸 : https://bit.ly/3PasBiV
𝗜𝗻𝘀𝘁𝗮𝗴𝗿𝗮𝗺 : https://bit.ly/3vANNrl
𝗬𝗼𝘂𝘁𝘂𝗯𝗲 : https://bit.ly/3JzZyUB
𝗟𝗶𝗻𝗸𝗲𝗱𝗜𝗻 : https://bit.ly/3bpkCjY
𝗧𝘄𝗶𝘁𝘁𝗲𝗿 : https://bit.ly/3Q0s2tc
𝐄𝐦𝐚𝐢𝐥 : [email protected]
----------------------------------

UET Taxila Central Library
16/12/2022

UET Taxila Central Library

Telecom Department 🖤UET Taxila 📷 Mêhmøød Ul Hãq
26/04/2022

Telecom Department 🖤
UET Taxila
📷 Mêhmøød Ul Hãq

𝐆𝐥𝐢𝐦𝐩𝐬𝐞𝐬 𝐨𝐟 𝐔𝐄𝐓 𝐓𝐚𝐱𝐢𝐥𝐚 𝐒𝐩𝐨𝐫𝐭𝐬 𝐖𝐞𝐞𝐤 𝟐𝟎𝟐𝟐 𝐏𝐫𝐢𝐳𝐞 𝐃𝐢𝐬𝐭𝐫𝐢𝐛𝐮𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐂𝐞𝐫𝐞𝐦𝐨𝐧𝐲𝐏𝐡𝐨𝐭𝐨𝐠𝐫𝐚𝐩𝐡𝐞𝐫: 𝐌𝐄𝐇𝐌𝐎𝐎𝐃31 March 2022
01/04/2022

𝐆𝐥𝐢𝐦𝐩𝐬𝐞𝐬 𝐨𝐟 𝐔𝐄𝐓 𝐓𝐚𝐱𝐢𝐥𝐚 𝐒𝐩𝐨𝐫𝐭𝐬 𝐖𝐞𝐞𝐤 𝟐𝟎𝟐𝟐 𝐏𝐫𝐢𝐳𝐞 𝐃𝐢𝐬𝐭𝐫𝐢𝐛𝐮𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐂𝐞𝐫𝐞𝐦𝐨𝐧𝐲

𝐏𝐡𝐨𝐭𝐨𝐠𝐫𝐚𝐩𝐡𝐞𝐫: 𝐌𝐄𝐇𝐌𝐎𝐎𝐃
31 March 2022

Address

Islamabad

Telephone

+923175239911

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝐌𝐀𝐃𝐈 𝐂𝐥𝐢𝐜𝐤𝐬 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 𝐌𝐀𝐃𝐈 𝐂𝐥𝐢𝐜𝐤𝐬:

Share

Category