World Urdu Knowledge

World Urdu Knowledge خوبصورت ترین علاقوں کی تصاویر اور مناظر(wunderful land)

15/01/2024

دنیا کے چھ بہترین ڈاکٹرز اور وہ بھی بالکل مفت۔
دھوپ، آرام، ورزش، صحتمند غذا،خوداعتمادی
اور وفادار دوست، لہذاان کی قدر کریں۔

17/11/2023

دشمن سے ایک بار ڈرو ،اور دوست سے سو بار۔کیونکہ اگر دوست دشمن بن جائےتو اس کا وار جڑوں تک جاتا ہے۔

14/11/2023

👇🏿👇🏿

ایک خاتون اپنے بچّے کے ساتھ سڑک پر جا رہی تھی کہ سامنے سے ایک خستہ حال بھکاری آگیا.
اس نے بچّے کو کہا *دیکھو اس بھکاری کو، اگر تم پڑھو گے نہیں تو اس بھکاری کی طرح بن جاؤگے.*

ایک اور خاتون بھی اسی سڑک پر اپنے بچّے کے ساتھ جارہی تھی اس نے اپنے بچّے کو کہا۔
*دیکھو اس بھکاری کو ، تم اگر پڑھ لکھ کر بڑے آدمی بن گئے تو اس بھکاری کی زندگی بدل سکو گے*
دونوں مائیں *تربیت* کر رہی ہیں لیکن دونوں کے *نتائج بالکل الگ نکلیں گے*.

ایک نے بچّے کو *"خوف*" دیا اور دوسری نے *عزم اور خواب*"
*تربیت* بہت نازک کام ہے! کیونکہ یہ آج کی کونپل کی وہ تراش خراش ہے جو کل ایک
تناور درخت کی شکل لے گا...

*علماء* کا منبر ہو یا *اساتذہ* کا ڈیسک
*ماں* کی گود ہو یا *والد* کی دیکھ بھال
یہ سب اسی *تربیت کے گہوارے* ہیں...
لہٰذا تربیت کو *مثبت انداز*" دیں۔

19/10/2023

برطانیہ کی خفیہ ایجنسی کا نام MI_S ہے۔

Britain's secret agency is called MI_S.

سگریٹ نوشی خطرناک ہے مگر یاد رکھو V**e ( الیکٹرانک سگریٹ) سگریٹ سے بھی کئی گنا زیادہ خطرناک ہےایک تحقیق کے مطابق پانچ سا...
17/10/2023

سگریٹ نوشی خطرناک ہے مگر یاد رکھو V**e ( الیکٹرانک سگریٹ) سگریٹ سے بھی کئی گنا زیادہ خطرناک ہے
ایک تحقیق کے مطابق پانچ سال V**e (شیشہ)پینا 30 سال سگریٹ نوشی سے زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتا ہے
آجکل چھوٹی عمر کے بچے صرف شو بازی اور TikTok , فیس بک پر ویوز لینے کے لیے ہی اس V**e ( الیکٹرانک سگریٹ) کا بے دریغ استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں جو بعد میں ان کی مستقل عادت بن جاتی ہے ۔جو ان کے لیے انتہائی خطر ناک ثابت ہوتا ہے ۔ جوانی میں ہی ان کے پھیپھڑے ختم ہو جاتے ہیں اور وہ موت کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ نئی نسل خصوصاً ان کے والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنی نسلوں کو اس کا شکار ہوکر برباد ہونے سے بچائیں.

17/09/2023

پودوں اور فصلوں کو پانی دینےوالا جدید ڈرون ٹینکر۔🤔🤔🤔

ملک پہلےبھی لوٹا جا رہا تھا،ملک اب بھی لوٹا جا رہا ہے۔صرف طریقہ بدلا ہے لوٹنےکا۔
17/09/2023

ملک پہلےبھی لوٹا جا رہا تھا،ملک اب بھی لوٹا جا رہا ہے۔
صرف طریقہ بدلا ہے لوٹنےکا۔

15/09/2023

پاکستان آرمی میں رینک کی ترتیب درج ذیل ہے:

افسری عہدے

فیلڈ مارشل - یہ پاکستان آرمی کا اعلی ترین عہدہ ہے، جو ملک کے صدر کی طرف سے دیا جاتا ہے۔
جنرل - یہ پاکستان آرمی کا دوسرا اعلی ترین عہدہ ہے، جو چیف آف آرمی سٹاف کو دیا جاتا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل - یہ پاکستان آرمی کا تیسرا اعلی ترین عہدہ ہے، جو ایک کور یا ڈویژن کی کمانڈ کرتا ہے۔
میجر جنرل - یہ پاکستان آرمی کا چوتھا اعلی ترین عہدہ ہے، جو ایک ڈویژن کی کمانڈ کرتا ہے۔
بریگیڈیئر - یہ پاکستان آرمی کا پانچواں اعلی ترین عہدہ ہے، جو ایک بریگیڈ کی کمانڈ کرتا ہے۔
کرنل - یہ پاکستان آرمی کا چھٹا اعلی ترین عہدہ ہے، جو ایک رجمنٹ یا بریگیڈ کی کمانڈ کرتا ہے۔
لیفٹیننٹ کرنل - یہ پاکستان آرمی کا ساتواں اعلی ترین عہدہ ہے، جو ایک بٹالین کی کمانڈ کرتا ہے۔
میجر - یہ پاکستان آرمی کا آٹھواں اعلی ترین عہدہ ہے، جو ایک کمپنی کی کمانڈ کرتا ہے۔
کیپٹن - یہ پاکستان آرمی کا نواں اعلی ترین عہدہ ہے، جو ایک سکواڈرن کی کمانڈ کرتا ہے۔
لیفٹیننٹ - یہ پاکستان آرمی کا دسواں اعلی ترین عہدہ ہے، جو ایک پلٹون کی کمانڈ کرتا ہے۔
جونئیر عہدے

صوبیدار میجر - یہ پاکستان آرمی کا ایک جونئیر عہدہ ہے، جو ایک بٹالین میں ایک دستے کی کمانڈ کرتا ہے۔
صوبیدار رسالدار - یہ پاکستان آرمی کا ایک جونئیر عہدہ ہے، جو ایک بٹالین میں ایک دستے کی کمانڈ کرتا ہے۔
نائب صوبیدار/ نائب رسالدار - یہ پاکستان آرمی کا ایک جونئیر عہدہ ہے، جو ایک کمپنی میں ایک دستے کی کمانڈ کرتا ہے۔
غیر کمیشنڈ افسری عہدے

بٹالین حوالدار میجر - یہ پاکستان آرمی کا ایک غیر کمیشنڈ افسری عہدہ ہے، جو ایک بٹالین میں ایک ٹوپ کی کمانڈ کرتا ہے۔
بٹالین کوارٹرماسٹر حوالدار - یہ پاکستان آرمی کا ایک غیر کمیشنڈ افسری عہدہ ہے، جو ایک بٹالین میں ایک رسد کی کمانڈ کرتا ہے۔
کمپنی حوالدر میجر - یہ پاکستان آرمی کا ایک غیر کمیشنڈ افسری عہدہ ہے، جو ایک کمپنی میں ایک ٹوپ کی کمانڈ کرتا ہے۔
کمپنی کوارٹرماسٹر حوالدار - یہ پاکستان آرمی کا ایک غیر کمیشنڈ افسری عہدہ ہے، جو ایک کمپنی میں ایک رسد کی کمانڈ کرتا ہے۔
حوالدار - یہ پاکستان آرمی کا ایک غیر کمیشنڈ افسری عہدہ ہے، جو ایک سکواڈرن یا پلٹون میں ایک دستے کی کمانڈ کرتا ہے۔
نائیک - یہ پاکستان آرمی کا ایک غیر کمیشنڈ افسری عہدہ ہے، جو ایک سکواڈرن یا پلٹون میں ایک دستے کی کمانڈ کرتا ہے۔
لانس نائیک - یہ پاکستان آرمی کا ایک غیر کمیشنڈ افسری عہدہ ہے، جو ایک سکواڈرن یا پلٹون میں ایک دستے کا حصہ ہے۔
سپاہی - یہ پاکستان آرمی کا ایک غیر کمیشنڈ افسری عہدہ ہے، جو ایک سکواڈرن یا پلٹون میں ایک دستے کا حصہ ہے۔
پاکستان آرمی میں عہدوں کی ترتیب برطانوی فوج کی طرز پر ہے۔

11/09/2023

ہارورڈ یونیورسٹی دنیا کی پانچ بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ھے ،
اِس یونیورسٹی میں 16 ہزار استاد ہیں۔
جن میں سے ڈھائی ہزار پروفیسر ہیں ۔
سٹوڈنٹس کی تعداد 36 ہزار ھے۔
اس یونیورسٹی کے 160 سائنسدانوں اور پروفیسرز نے نوبل انعام حاصل کئے ہیں

ہارورڈ یونیورسٹی کا یہ دعویٰ ھے کہ ہم نے دنیا کو آج تک جتنے عظیم دماغ دیۓ ہیں وہ دنیا نے مجموعی طور پر پروڈیوس نہیں کیۓ اور یہ دعویٰ غلط بھی نہیں ھے کیونکہ دنیا کے 90 فیصد سائنسدان ، پروفیسرز ، مینجمنٹ گرو اور ارب پتی بزنس منیجرز اپنی زندگی کے کسی نہ کسی حصے میں ہارورڈ یونیورسٹی کے طالب علم رھے ہیں ،

اس یونیورسٹی نے ہر دور میں کامیاب ہونے والے لوگوں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ھے.
ہارورڈ یونیورسٹی کا ایک میگزین ھے ، جس کا نام ھے
Harvard University Business Review

اور اس کا دنیا کے پانچ بہترین ریسرچ میگزینز میں شمار ہوتا ھے ،

24/08/2023
کیا  .... تخریب کار طوطا:(ستونت کور)کیا دنیا کا واحد طوطا ہے جو گوشت خور اور شکاری ہے۔ ساتھ ہی یہ انسانی پراپرٹیز بالخصو...
24/08/2023

کیا .... تخریب کار طوطا:
(ستونت کور)
کیا دنیا کا واحد طوطا ہے جو گوشت خور اور شکاری ہے۔ ساتھ ہی یہ انسانی پراپرٹیز بالخصوص پارک شدہ گاڑیوں کو ہر ممکن حد تک ڈیمج کردینے کی عادت کے لیے بھی بدنام ہے۔
۔
مقام و مسکن:
کیا صرف نیوزی لینڈ میں پایا جاتا ہے اور محض جنوبی جزیرہ میں ملتا ہے۔
یہ طوطا ایلپائن پہاڑوں کا باسی ہے اور بعض اوقات سواحلی پٹیوں میں بھی دکھ جاتا ہے۔
۔
سائز و وزن:
کیا کا جسم 48 سینٹی میٹر تک بڑھ سکتا ہے ۔
جبکہ اس کا وزن 870 گرام تک ہوتا ہے۔
۔
خوراک:
کیڑے مکوڑے ، لاروے ، چوہے، چھپکلی ، پرندے اور ان کے چوزے، بیج، پھل، پتے، جڑیں، بھیڑیں، ہرن اور لاشیں۔
۔
بریڈنگ:
کیا کی بریڈنگ جولائی سے جنوری تک ہوتی ہے۔
یہ لوگ زمین پر قدرتی کھڈوں میں گھونسلہ بناتے ہیں۔ اور فی سیزن مادہ 3 سے 5 انڈے دیتی ہے جنہیں 4 ماہ سینے کے بعد چوزے نکلتے ہیں۔
۔
عادات:
کیا ایک تخریب کار عادتیں رکھنے والا طوطا ہے ۔ یہ انسان کو پسند نہیں کرتا۔ اور اپنے علاقے میں کھڑی کاروں کا بیڑا غرق کرنے میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔ یہ اپنی لمبی۔ نوکدارچونچ سے کار کے ٹائر تک پنکچر کرسکتا ہے۔ وائپرز کی ربڑ اتار دیتے ہیں اور اینٹیا توڑ دیتے ہیں۔
اسی طرح یہ انسانوں کی ہر ممکن چیز چوری کرلیتے ہیں بھلے پھر وہ ان کے کام کی ہو یا نہ ہو۔مثلا سن گلاسز، پرس، چابیاں ، رومال وغیرہ ۔
۔
عمر:
آزادی میں اوسط عمر 20 سال۔
چڑیا گھر میں 50 سے 80 سال تک۔
۔
بقائی کیفیت:
بہت سے پرندوں کی نسلوں کی طرح کیا کو بھی معدومی کے خطرات لاحق ہیں۔ اب آزادی میں محض 3 سے 7 ہزار کے قریب کیا ہی بچے ہیں۔
گزشتہ 150 سال میں انسانوں کی وجہ سے ماحول کو پہنچنے والے نقصانات کی وجہ سے کیا کی آبادی میں واضح کمی آئی ہے۔
قدرتی ماحول میں نیولے، پوسم اور چوہے کیا کے چوزوں اور انڈوں کے لیے خطرہ ہیں۔

Address

Islamabad
WELLCOME

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when World Urdu Knowledge posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category