20/05/2022
صحبت صالح ترا صالح کند
صحبت طالح ترا طالح کند
نیک لوگوں کی صحبت نیک بنا دیتی ہے
برے لوگوں کی صحبت برا بنا دیتی ہے
قرآن پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے:
" إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ "
ترجمة: ؛ﷲ عزوجل سے اس کے بندوں میں سے وہی ڈرتے ہیں جو علم والے ہیں.
مفہومِ حدیث نبوی ﷺ :
ایک شخص نے عرض کی یَارَسُول ﷲ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم اس کے متعلق کیا ارشاد ہے جو کسی قوم سے محبت رکھتا ہے اور ان کے ساتھ ملا نہی یعنی ان کی صحبت حاصل نہی ہوئی یا اُس نے اُن جیسے اعمال نہی کیئے تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا آدمی اس کے ساتھ ہے جس سے اسے محبت ہے.
(صیح البخاری؛حدیث؛٦١٦٩،ج،4،صحفہ148)
اس حدیث معلوم ہوتا ہے کہ اچھوں سے محبت اچھا بنادیتی ہے اور اس کا حشر اچھو ں کے ساتھ ہوگا انشاءﷲ اور بدوں کی محبت برا بنادیتی ہے اور اس کا حشر ان کے ساتھ ہوگا (استغفرﷲ)۔