Glacier Garden Photography

Glacier Garden Photography Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Glacier Garden Photography, Photographer, Gilgit.
(1)

13/08/2026

تمام اہل وطن کو جشن ازادی(14 اگست 2026) مبارک ہو۔


"Alhamdulillah, I have passed the B. Pharmacy Part-II exam for 2025-26, which was held at Jinnah College of Pharmacy, Gh...
08/08/2026

"Alhamdulillah, I have passed the B. Pharmacy Part-II exam for 2025-26, which was held at Jinnah College of Pharmacy, Ghizer under the supervision of the Gilgit-Baltistan Pharmacy Council."

شکریہ اغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک  شکریہ اے کے ار ایس پی اور شکریہ مقامی لینڈ ڈونرز  اور مبارک اہلیان درکوت!!!! درکوت گملتی...
02/08/2026

شکریہ اغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک
شکریہ اے کے ار ایس پی اور شکریہ مقامی لینڈ ڈونرز اور مبارک اہلیان درکوت!!!!
درکوت گملتی کے مقام پر سروے کی گئ بجلی گھر کے بارے میں اہلیان درکوت کےساتھ فائنل ڈائیلاگ بھی خوش اسلوبی سے مکمل۔
امید ہے جلد کام کا اغاز ہوگا۔



الوداع ماموں جان(سید قدم)!!!اللہ اپ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔ امین۔اپ کا ہنستا ہوا چہرہ اور بھانجے، بھانجیوں سے منفرد ا...
01/08/2026

الوداع ماموں جان
(سید قدم)!!!

اللہ اپ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔ امین۔

اپ کا ہنستا ہوا چہرہ اور بھانجے، بھانجیوں سے منفرد انداز محبت ہمیشہ یاد رہے گا۔

ماموں اپنے گھر کے سامنے والے کھیت میں دیسی "موکک" اگاتے تھے اور ہمیں کھڑی تیار فصل کے اندر جا کے موکک توڈ کر کھانے پر خود ہی اکساتے تھے، اور دوسروں کے منع کرنے پر غصہ کرتے تھے۔

بچپنی کے دنوں میں پولو کھیلنے کے لیے پولو اسٹک، اور بال (ٹھری) بڑی خوبصورتی سے تیار کرتے تھے، اور تخم ریزی کے مہم کے دوران ہمیں تحفے میں دیا کرتے تھے، دیسی موسیقی سے بے حد لگاؤ تھا، ایک عدد ڈف (دیسی ڈھول) خود ہی تیار کرتے اور سجاؤٹ اور بناؤٹ کے ساتھ ہمیشہ گھر میں رکھتے تھے۔ ہمارے ضد کرنے پر گاتے بجاتے تھے، اور تنہایی میں لطف اندوز ہوا کرتے تھے۔

ان کا دل دریا جتنا بڑا تھا۔ سادہ انسان تھے، اور انہوں نے زندگی میں کبھی کسی کا دل نہیں دکھایا۔

معاشرتی تعمیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے، کھیتی باڑی میں مہارت رکھتے تھے، اور درکوت میں اچھے خاصے زمین کے اکلوتے مالک تھے۔ ان کی دریا دلی بچوں سے پیار کا منفرد انداز ہمیشہ یاد رہے گا۔

اللہ اپ کو جنت نصیب کرے اور خاندان کے لواحقین کو صبر دیں۔ (امین)

ابائی گاؤں درکوت میں شدید بارش کے بعد قوس قزح ( دھنک) کے رنگ
27/07/2026

ابائی گاؤں درکوت میں شدید بارش کے بعد قوس قزح ( دھنک) کے رنگ

درکوت یاسین پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں واقع ایک خوبصورت اور پُر فضا مقام ہے،  یہ جگہ اپنے گلیشیرز, گرم چشمہ، ماربل، ...
21/07/2026

درکوت یاسین پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں واقع ایک خوبصورت اور پُر فضا مقام ہے، یہ جگہ اپنے گلیشیرز, گرم چشمہ، ماربل، سرسبز میدان اور بلند پہاڑوں کے درمیان پُرامن ماحول کی وجہ سے سیاحوں کے لیے ایک دلکش مقام بن چکی ہے۔

یہ علاقہ قدرتی طور پر جمی ہوئی برف کے پگھلنے سے گرمیوں میں اپنی مکمل خوبصورتی کے ساتھ جلوہ گر ہوتی ہے۔ اردگرد کے بلند و بالا پہاڑ، سبز چراگاہیں، دیکھ کر انسان کو جنت کا گمان ہوتا ہے۔

درکوت میں گیسٹ ہاوسز نہ ہونے کی وجہ سےسیاحوں کیلۓ بہت ساری مشکلات تھی گزشتہ دو سالوں سے کچھ مقامی حضرات نے گییسٹ ہاوسز بنانے شروع کۓ ہیں ان میں سے ایک گرمش گیسٹ ہاؤس ہے جسکا افتتاح ہوگیا ۔اور دو مزید گیسٹ ہاوسسز یاک سراۓ اور ساجد گیسٹ ہاوس2027 تک مکمل ہونگے۔ فطرت سے محبت رکھنے والے سیاح کم خرچ پر بخوشی یہاں قیام کرسکتے ہیں۔

یہ گیسٹ ہاؤس نہ صرف سیاحوں کے لیے پرکشش سہولت ہے بلکہ مقامی لوگوں کے لیے بھی روزگار کا ایک اہم زریعہ بھی ہے۔
میں اسکے مالک مہرعلی لالا کی کاوش کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔جو درکوت میں سیاحت کی فروغ کیلۓ اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اگر آپ فطرت سے محبت کرتے ہیں اور کسی پُرامن اور خوبصورت مقام کی تلاش میں ہیں تو یہ گییسٹ ہاوس آپ کے لیے بہترین انتخاب ہو سکتی ہے۔




ماڈل یونائٹڈ نیشن اور دی برج فاونڈیشن کے زیر نگران اغاخان ہائر سکینڈری سکولز کے  ہونہار طلبہ وطالبات  نے درکوت میں تین ر...
21/07/2026

ماڈل یونائٹڈ نیشن اور دی برج فاونڈیشن کے زیر نگران اغاخان ہائر سکینڈری سکولز کے ہونہار طلبہ وطالبات نے درکوت میں تین روزہ تعلیمی سیشن منعقد کی اور چالیس سے زیادہ بچوں کو کیرئیر کونسلنگ کے بارے میں اگاہی دی گئ جس میں لیکچرز کیساتھ گروپ ورکنگ اور پرزنٹیشن بھی کی گئ۔
اختتامی تقریب گورنمنٹ میڈل سکول درکوت میں منعقد کی گئ جسمیں بچوں کو سرٹیفیکٹس دی گئ۔
یہ ایک بہترین کاوش تھی ایسے پروگرام کے زریعے ہی لیڈر شپ پیدا کی جاسکتی ہے۔
میں اسکے لۓ مالی معانت فراہم کرنے پر درکوت ڈویلپنمٹ اینڈ ویلفئر ارگنائزیشن کے عملداران اور ڈونرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے علاقے کی ترقی کی خاطر ان بچوں کی نہ صرف مدد کی بلکہ انکی حوصلہ افزائی میں بھی اہم کردار کیا۔
ہم امید کرتے ہیں اپ ایندہ بھی مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرینگے اور علاقے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرینگے۔
more information pl vissit youtube ch
garden photography Darkot

چلو پھر ڈھونڈ لیتے ہیں اسی نادان بچپن کو
13/07/2026

چلو پھر ڈھونڈ لیتے ہیں اسی نادان بچپن کو


جب تم اداسی کے شہر میں گھبرانے لگو تو مجھے پکارنا میں تمہیں پہاڈی پھول بھیجوں گا۔ ،سوارے، گارتنز کے دلفریب مناظر   اور و...
06/07/2026

جب تم اداسی کے شہر میں گھبرانے لگو تو مجھے پکارنا میں تمہیں پہاڈی پھول بھیجوں گا۔
،سوارے، گارتنز کے دلفریب مناظر اور وہاں سے غموبر گلیشیر کا منظر
اور تنہائی کا ساتھی شاہد بھائی

بروشسکی نام شوؤ کھوار نام تھرنی ۔mountain rose سائنسی نام Rosa caninaگلگت بلتستان کے پہاڈی علاقوں میں جون کے مہینے میں ک...
22/06/2026

بروشسکی نام شوؤ کھوار نام تھرنی ۔mountain rose سائنسی نام
Rosa canina
گلگت بلتستان کے پہاڈی علاقوں میں جون کے مہینے میں کھلتا ہے اور بہت ہی خوبصورت پھول ہے۔
بیک گراونڈ درکوت اور گارتنز کی وادی



Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Glacier Garden Photography posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category