Aik Banjara بنجارا

Aik Banjara بنجارا ہر قدم بلندی کی جانب

زِنداں میں آنکھ بند کی، یادوں کا در سا وا ہوایعنی بلا کے حبس میں سانسوں کا بندوبست ہے~عاطف توقیر
05/08/2025

زِنداں میں آنکھ بند کی، یادوں کا در سا وا ہوا
یعنی بلا کے حبس میں سانسوں کا بندوبست ہے

~عاطف توقیر

میں کوئی پینٹنگ نہیںکہ اک فریم میں رہوںوہی جو من کا میت ہواسی کے پریم میں رہوں~فراز
26/07/2025

میں کوئی پینٹنگ نہیں
کہ اک فریم میں رہوں

وہی جو من کا میت ہو
اسی کے پریم میں رہوں
~فراز

20/07/2025

کتاب "وقت کی سازش" کے نو سال بعد، فیصل کریم کی دوسری کتاب Dust and Flame شائع ہو چکی ہے۔ اس تخلیق کے بارے میں خود مصنف کی زبانی سنئے۔

24/06/2025

بام جہاں کی جانب۔ اک سال پہلے

once upon a time in the Karakoram Mountains
19/06/2025

once upon a time in the Karakoram Mountains

06/06/2025
Once upon a time in the Hindukush Mountains 🏔
06/06/2025

Once upon a time in the Hindukush Mountains 🏔

Because every picture tells a story.جو آج دیکھا ہے وہ کل نہ ہوگاکوئی لمحہ اٹل نہ ہوگا گزرے ہوئے لمحوں۔۔۔۔۔۔ مجھے بتاوزند...
04/05/2025

Because every picture tells a story.

جو آج دیکھا ہے وہ کل نہ ہوگا
کوئی لمحہ اٹل نہ ہوگا
گزرے ہوئے لمحوں۔۔۔۔۔۔ مجھے بتاو
زندگی کا اصول کیا ہے؟

Hundred Hours in Wakhan Corridor, Broghil
May 2024

13/04/2025

لوکی کا خ*ل: ایک بھولی بسری راویت

کئی دہائیاں قبل، ہمارے علاقے میں لوکی کے خشک خ*ل کو ایک مفید برتن کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ یہ خ*ل بیج، مصالحے اور مختلف قسم کے پاوڈر رکھنے کے کام آتا تھا۔ یہ قدرتی اور ماحول دوست طریقہ صدیوں سے چلا آ رہا تھا۔ مگر جیسے ہی پولی تھین کی بوتلیں اور پلاسٹک کے دیگر برتن مارکیٹ میں آئے، یہ روایت آہستہ آہستہ دم توڑ گئی، اور لوکی کے خ*ل کا استعمال تقریباً ختم ہو گیا۔
گزشتہ سال جب میں اپنے علاقے میں تھا، تو میں نے لوکی کی کاشت کے لیے بیج حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی، مگر افسوس کہ پورے علاقے میں ایک بھی بیج دستیاب نہ تھا۔ ہماری بہت سی دیگر روایات کی طرح، یہ سادہ اور ماحول دوست برتن بھی وقت کی گرد میں کھو گیا، اور ہم نے اس کی جگہ مضرِ صحت پلاسٹک کی بوتلوں کو دے دی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں پرتگال میں لوکی نہ صرف کثرت سے کاشت کی جاتی ہے بلکہ اسے غذائی استعمال کے ساتھ ساتھ دیگر تخلیقی مقاصد کے لیے بھی بروئے کار لایا جاتا ہے۔ یہاں کے لوگ لوکی کے خشک خ*ل سے پرندوں کے گھونسلے بناتے ہیں، سجاوٹی اشیاء تیار کرتے ہیں اور اسے مختلف فنی کاموں میں استعمال کرتے ہیں۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ ایک وہ چیز جسے ہم نے ترک کر دیا، وہ یہاں نئی زندگی پا چکی ہے۔

گورڑ، (Gourd) گھیا، لوکی یا کدو کا خشک خ*ل صدیوں سے مختلف کاموں کے لیے استعمال ہوتا ارہا ہے۔ اسے پانی رکھنے کے لیے صراحی، دودھ یا دہی کے برتن، کٹورے، اور گلاس کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ موسیقی میں ستار، رباب، سرود، اور سرنگی جیسے روایتی سازوں میں اس کے خ*ل کو آواز کی گونج بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ افریقی اور جنوبی ایشیائی موسیقی میں اسے ڈھول، شیخے اور دیگر آلات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں، اس کے خ*ل پر نقش و نگار بنا کر سجاوٹی اشیاء جیسے چراغ دان، لٹکنے والے لیمپ وغیرہ بنائے جاتے ہیں۔ اسی طرح اسے بیج یا خشک مسالے رکھنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، جبکہ پرندوں کے گھونسلے بنانے کے لیے بھی یہ ایک قدرتی اور ماحول دوست انتخاب ہے۔

ایک بنجارا
13 اپریل 2025

لیکن ابھی اپریل کا مہینہ تھا۔ ابھی تنگوں پر پتیاں نہ پھوٹی تھیں۔ ابھی پہاڑوں پر برف کا کہرا تھا۔ ابھی پگڈنڈی کا سینہ بھی...
05/04/2025

لیکن ابھی اپریل کا مہینہ تھا۔ ابھی تنگوں پر پتیاں نہ پھوٹی تھیں۔ ابھی پہاڑوں پر برف کا کہرا تھا۔ ابھی پگڈنڈی کا سینہ بھیڑوں کی آواز سے گونجا نہ تھا۔ ابھی سمل کی جھیل پر کنول کے چراغ روشن نہ ہوئے تھے۔ جھیل کا گہرا سبز پانی اپنے سینے کے اندر ان لاکھوں روپوں کو چھپائے بیٹھا تھا جو بہار کی آمد پر یکایک اس کی سطح پر ایک معصوم اور بے لوث ہنسی کی طرح کھل جائیں گے۔ پل کے کنارے کنارے بادام کے پیڑوں کی شاخوں پر شگوفے چمکنے لگے تھے۔ اپریل میں زمستان کی آخری شب میں جب بادام کے پھول جاگتے ہیں اور بہار کے نقیب بن کر جھیل کے پانی میں اپنی کشتیاں تیراتے ہیں۔ پھولوں کے ننھے ننھے شکارے سطح آب پر رقصاں و لرزاں بہار کی آمد کے منتظر ہیں۔

پورے چاند کی رات (کرشن چندر)

Address

Street 1, Noor Colony
Gilgit
15100

Telephone

+923555666871

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aik Banjara بنجارا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aik Banjara بنجارا:

Share