Reelurja

Reelurja Welcome to ReelUrja!

🎬 Movie Explanations
😂 Funny Clips & Entertaining Reels
🔥 Daily New Content

08/05/2026

゚viralシfypシ゚

18/11/2025

18/11/2025

پہلی راکٹ پرواز: حسن جلبی کا کارنامہ عثمانی تاریخ کے اوراق میں بے شمار واقعات ایسے موجود ہیں جنہیں پڑھ کر انسان ششدر رہ ...
18/11/2025

پہلی راکٹ پرواز: حسن جلبی کا کارنامہ
عثمانی تاریخ کے اوراق میں بے شمار واقعات ایسے موجود ہیں جنہیں پڑھ کر انسان ششدر رہ جاتا ہے، مگر ان میں ایک واقعہ ایسا بھی ہے جو سائنس، جرات، اختراع اور انسان کے ازلی خواب "آسمان کو چھونے" کا حسین امتزاج ہے۔ یہ واقعہ عثمانی سلطنت کے نامور سیاح اولیاء جلبی نے اپنی عظیم تصنیف "سياحت نامہ" میں بیان کیا ہے۔ اس داستان کا مرکزی کردار ہے: حسن جلبی، وہ شخص جس نے چارسو سال پہلے انسان کے فضاء میں جانے کے خواب کو حقیقت کے قریب لا کھڑا کیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سلطنتِ عثمانیہ میں شہزادی قايا دخترِ سلطان مراد چہارم کی پیدائش کی تقریبات جاری تھیں۔ اس جشن کے دوران حسن جلبی نے ایک ایسے کارنامے کا دعویٰ کیا جو انسانی عقل سے ماورا تھا۔ اس نے سات ہاتھ لمبا راکٹ تیار کیا، جس میں پچاس اوقیہ بارود بھرا گیا تھا۔ حیرت انگیز بات یہ کہ وہ خود اس راکٹ پر سوار ہونا چاہتا تھا۔
جب جشن اپنے عروج پر پہنچا تو حسن جلبی حاضرِ دربار ہوا۔ اولیاء جلبی کے مطابق وہ سلطان کے سامنے نہایت پُراعتماد انداز میں کھڑا ہوا اور ہنستے ہوئے کہا:
"یا مولاي! أستودعك الله، أنا ذاهب للتحدث مع عيسى عليه السلام!"
"اے میرے بادشاہ! میں آپ کو الوداع کہنا چاہتا ہوں، میں عیسیٰ علیہ السلام سے گفتگو کرنے جا رہا ہوں!"
یہ کہہ کر اس نے راکٹ پر سوار ہو کر اپنے آپ کو آسمان کے حوالے کر دیا۔
ملازمین نے آگ جلائی، بارود نے شعلہ پکڑا اور راکٹ ایک دھماکے کے ساتھ آسمان کی طرف لپکا۔ حاضرین کی سانسیں تھم گئیں۔ سلطان مراد چہارم خود حیرت سے کھڑا رہ گیا۔
اولیاء جلبی لکھتے ہیں کہ راکٹ اتنی بلندی تک گیا کہ نیچے کھڑے لوگ اس کے نشان کو مشکل سے دیکھ پاتے تھے۔ یہ پرواز اس دور کی سائنسی حدود سے کہیں آگے تھی۔ جب بارود ختم ہوا، حسن جلبی نے وہ باز نما کھڑکی دار پر کھول دیئے، جنہیں وہ پہلے سے تیار کیے بیٹھا تھا۔ ان پر پھیلتے ہی وہ ہوا میں تیرنے لگا اور نہایت مہارت سے سلطانی محل کے قریب سمندر پر اتر آیا۔
واپس آکر وہ نہ گھبرایا، نہ تھکا، بلکہ نہایت محبت بھرے انداز میں ہنستے ہوئے سلطان سے کہا:
"مولاي! إن عيسى عليه السلام يسلّم عليك!"
"میرے آقا! عیسیٰ علیہ السلام نے آپ کو سلام کہا ہے!"
سلطان اس شوخی پر مسکرا اٹھا۔ اس نے حسن جلبی کو ایک تھیلی سونے کی انعام میں دی اور اسے انکشیری فوج کے عالی مرتبے "سباہیہ" میں شامل کر لیا۔ ساتھ ہی اسے روزانہ ستر اقجہ تنخواہ مقرر کی گئی، جو اس دور میں ایک معزز ترین منصب تھا۔
صدیوں بعد، 1998 میں ناروے کے ممتاز اسکالر اور Norwegian Aviation Museum کے ڈائریکٹر موریتز رُوافک نے ایک انٹرویو میں حیرت انگیز انکشاف کیا۔ انہوں نے امریکی اخبار Weekly World News کو بتایا کہ
"انسان کی خلاء کی طرف پہلی حقیقی کوشش ایک ترک شخص "حسن جلبی" نے کی تھی۔"
رُوافک کے مطابق حسن جلبی کا راکٹ جدید سائنس کے معیار پر نہایت قابلِ توجہ تھا۔ وہ دو حصوں پر مشتمل تھا: ایک نچلا حصہ جس میں چھ چھوٹے راکٹ لگے تھے جو ابتدائی دھماکے کے لیے استعمال ہوئے۔ دوسرا اوپر کا حصہ جس پر حسن جلبی سوار تھا اور جو تقریباً 275 میٹر (900 فٹ) کی بلندی تک اٹھا۔
یہ بیان ثابت کرتا ہے کہ عثمانی دور میں سائنس و ٹیکنالوجی کا وہ سفر جاری تھا جو آج سپیس X اور ناسا تک پہنچ چکا ہے۔
ترک مؤرخین احمد آق کوندوز اور سعید اوزتورک نے اپنی تحقیق "الدولة العثمانية المجهولة" میں اس واقعہ کا جامع ذکر کیا ہے۔ انہوں نے ثابت کیا کہ یہ محض ایک قصہ نہیں بلکہ دستاویزی حقیقت ہے، ایسی حقیقت جو عثمانیوں کی سائنسی ذہانت کا روشن ثبوت ہے۔
حسن جلبی کی پرواز انسان کی اُس فطری خواہش کا مظہر ہے جس نے کبھی زمین پر قناعت نہیں کی۔ وہ خواہش جو کبھی لیونارڈو ڈاونچی کے خاکوں میں جھلکی، کبھی عباس ابن فرناس کے پروں میں اور کبھی عثمانی عہد میں حسن جلبی کے راکٹ پر سوار ہو کر آسمان کی طرف بڑھ گئی۔
آج ہم سپر سانک جیٹ، سیٹلائٹس، خلائی اسٹیشن اور مریخ مشنز کا ذکر بڑے فخر سے کرتے ہیں، مگر شاید دنیا بھول چکی ہے کہ صدیوں پہلے استنبول کی گلیوں سے ایک آدمی اٹھا تھا جو خواب دیکھنے کی جرات رکھتا تھا۔ اس نے راکٹ بنایا، اس پر خود بیٹھا اور آسمان کی طرف لپک گیا، یہ اعلان کرتے ہوئے کہ
"انسان کی پرواز ہمیشہ زمین کی محدود چھتوں سے آگے سوچنے کا نام ہے۔"
حسن جلبي… وہ شخص جس کی جرات نے وقت، سائنس اور عقل کو حیرت زدہ کر دیا اور یہی ہے انسان کی پہلی راکٹ پرواز کی اصل کہانی۔ جس کا مسافر اور بانی ایک مسلمان تھا۔





























18/11/2025
18/11/2025

18/11/2025

*سوال: ہمیں کیوں پیدا کیا گیا؟ اگر  جواب ہے کہ عبادت کیلئے یا امتحان کیلئے تو کیا اللہ کو ہماری عبادت کی ضرورت ہے یا اگر...
18/11/2025

*سوال: ہمیں کیوں پیدا کیا گیا؟ اگر جواب ہے کہ عبادت کیلئے یا امتحان کیلئے تو کیا اللہ کو ہماری عبادت کی ضرورت ہے یا اگر امتحان ہے تو اس امتحان لینے کی کیا ضرورت تھی ہمیں اگر پیدا ہی نہ کرتا تو کیا ہوتا؟*
```الجواب و بااللہ التوفيق:✨```
انسان کی تخلیق کا بنیادی مقصد اللہ تعالیٰ کی عبادت اور امتحان ہے۔ قرآن مجید سورۃ الذاریات میں واضح طور پر بیان کرتا ہے کہ "اور میں نے جنوں اور انسانوں کو صرف اس لیے پیدا کیا کہ وہ میری عبادت کریں۔" ( سورۃ الذاریات آیت 56) اس عبادت کا مطلب محض نماز، روزہ نہیں، بلکہ اللہ کی مکمل اطاعت، اس کے احکام کے سامنے سر تسلیم خم کرنا، اور اپنی پوری زندگی کو اس کے بتائے ہوئے بہترین اصولوں کے مطابق گزارنا ہے۔ اللہ تعالیٰ "غنی" (بے نیاز) ہے، اسے ہماری عبادت کی کوئی ضرورت نہیں؛ بلکہ یہ عبادت انسان کی ذہنی، روحانی اور اخلاقی تربیت کا ذریعہ ہے تاکہ وہ ابدی فلاح (جنت) کے لیے تیار ہو سکے۔ یہ بندگی دراصل انسان کی ابدی ضرورت ہے۔
عبادت کے ساتھ ساتھ، انسان کی زندگی ایک امتحان ہے۔ "وہی ہے جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل کے لحاظ سے بہتر ہے۔" (سورۃ ملک آیت 2) یہ امتحان اللہ کی معلومات جاننے کے لیے ضروری نہیں، کیونکہ وہ سب کچھ جانتا ہے، بلکہ اس کی حکمت اور عدل کے قیام کے لیے لازم ہے۔ اگر انسان کو پیدا کیے بغیر سزا یا جزا دے دی جاتی، تو عدل کا تقاضا پورا نہ ہوتا۔ امتحان کے ذریعے، ہر شخص کو اپنے آزاد مرضی (Free Will) کو استعمال کرنے کا مکمل موقع ملتا ہے اور وہ اپنے اختیار کردہ اعمال کی بنیاد پر اپنا حتمی انجام (جزا یا سزا) خود منتخب کرتا ہے۔ اس آزمائش کا مقصد یہ ہے کہ قیامت کے دن ہر فیصلہ انسان کے اپنے عمل پر مبنی ہو، اور اس کے پاس کوئی اعتراض یا حجت باقی نہ رہے۔
"اگر ہمیں پیدا ہی نہ کیا جاتا تو کیا ہوتا؟" کا سوال اللہ کی صفات الخالق (پیدا کرنے والا) اور الحکیم (بڑی حکمت والا) سے جڑا ہے۔ اللہ کی شان اور حکمت کا یہ تقاضا تھا کہ وہ اپنی مخلوق کی تخلیق کرے اور اپنی حکمتوں کا اظہار کرے۔ انسان کی تخلیق کوئی اضافی عمل نہیں، بلکہ یہ ایک عظیم مقصد کے ساتھ کی گئی، اسے اشرف المخلوقات اور زمین پر نائب (خلیفہ) کا عظیم منصب دیا گیا۔ اگر انسان کو پیدا نہ کیا جاتا، تو وہ تمام عظیم تجربات، علم، محبت، قربانی، اور کمالات کبھی وجود میں نہ آتے جو انسانیت سے وابستہ ہیں۔ اللہ کا فضل یہ تھا کہ وہ ہمیں اپنی دائمی اور ابدی نعمتوں ( جنت) کے حصول کا موقع دینا چاہتا تھا۔ لہٰذا، انسان کی تخلیق اللہ کے فضل اور کمالِ حکمت کا مظہر ہے۔
مجیب: بشیر خلوزی
🎓ممبر شعبہ ریسرچ، ردُّ الإِلْحاد فورم
`(شک کے سمندر میں یقین کا جزیرہ✨`

14/11/2024

🆓🆓🆓

اگر آپ لوگ بھی بلکل فری میں
بغیر ایک پیسہ لگائے آن لائن اررننگ
کرنا چاہتے ہیں وہ بھی بلکل اتھنٹنک
طریقے سے تو ہمارے اس وٹسپ کمیونٹی کو جوائن
کریں
آپ کو اس گروپ میں بلکل فری اررننگ کا
طریقہ بتایا جاتا ہے
کام دیا جاتا ہے

جلدی کریں جوائن کریں
اور اپنے خوابوں کو پورا کریں
WhatsApp community group:

06/11/2024

Address

Feroza
FEROZA

Telephone

+923427340326

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Reelurja posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Reelurja:

Share