Mustansir jat

Mustansir jat مستنصر عباس جٹ

فیصل آباد: جھمرہ روڈ بھائی والا، چیئرمین چوک کے قریب  ایک روزہ نومولود بچی لاوارث حالت میں پڑی پائی گئی، ریسکیو 1122فیصل...
01/02/2026

فیصل آباد: جھمرہ روڈ بھائی والا، چیئرمین چوک کے قریب ایک روزہ نومولود بچی لاوارث حالت میں پڑی پائی گئی، ریسکیو 1122

فیصل آباد: نومولود بچی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث فوری طبی امداد فراہم کی گئی، ریسکیو 1122

فیصل آباد: ریسکیو ٹیم نے بچی کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا، ریسکیو 1122

*ریسکیو 1122، فیصل آباد*

یہ حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش نہیں آیا بلکہ کوٹ مومن میں 14 افراد قتل ہوئے ہیں طریقہ واردات ہم آپکو بتاتے ہیں...
19/01/2026

یہ حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش نہیں آیا بلکہ کوٹ مومن میں 14 افراد قتل ہوئے ہیں طریقہ واردات ہم آپکو بتاتے ہیں
برطانیہ میں کسی بھی گاڑی پر سفر کرنے سے پہلے اگر آپ کیساتھ کوئی بچہ ہو تو گاڑی میں بے بی سیٹ لگائی جاتی ہے۔ جس طرح گاڑی میں دیگر سیفٹی فیچرز کیساتھ ائربیگز مسافروں کو محفوظ رکھتے ہیں اسی طرح یہ بے بی چئیر بچے کو محفوظ رکھتی ہے۔
اگر کسی گاڑی میں یہ سیٹ نہیں اور بچہ ہے تو اسکا چالان اور لائسنس معطلی کی طرح دیگر سخت قانونی سزا کیساتھ آف روڈ کر دیا جاتا ہے۔ لہذا سو فیصد گاڑیوں میں بےبی اپنی الگ سیٹ میں بیلٹس کیساتھ بندھا ہوتا ہے کیونکہ زندگی بہت قیمتی ہے۔
اسی طرح ہر مسافر بردار گاڑی مسافروں کے سیفٹی ٹولز کے بغیر آن روڈ نہیں ہو سکتی۔ یہ ممکن ہی نہیں۔ ایسا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔
تو یہاں یہ مژدھا ؟؟؟
کوٹ مومن حادثہ میں ایک ہی خاندان کے جانبحق ہونیوالے 14 افراد ایک مژدھے پر سفر کر رہے تھے جو جڑانوالہ سے نکلے اور اسلام آباد کے قریب کسی علاقہ میں فوتگی پر گئے اور پھر واپس آ رہے تھے۔ اس سارے سفر کے دوران کسی بھی ضلع کی ٹریفک انتظامیہ نے انہیں نہیں روکا اور نہ آف روڈ کیا۔
ایک دفعہ ٹریکٹر ٹرالی پر کوئی 40 شوقین کبڈی میچ دیکھنے جا رہے تھے تو راستے میں ایک نوجوان گر کر اسی ٹرالی کے ٹائر تلے آنے سے جانحق ہو گیا۔
سب کہتے رہے جمپ اور دھکا لگنے سے ایسے ہوا جبکہ ہلاکت کیوجہ اب آپ جان گئے ہوں گے۔
کتنے لوگ روزانہ ایسے سفر کرتے ہیں اور سسٹم انہیں نہیں روکتا!
اگر ٹریفک نظام، چالان کی عینک اتار کر دیکھے تو انکی ذمہ داری اس طرح کے کام کر کے شہریوں کو محفوظ سفر فراہم کرنا ہے
تو ان جانبحق ہونیوالے 14 افراد کی قاتل دھند اور تیز رفتاری ہے؟
کتنی باریکی سے ادارے اپنی غفلت حالات، موسم اور شہریوں پر ڈال دیتے ہیں۔
اگر یہ فیصل آباد کی تحصیل جڑنوالہ سے مزدھے پر سفر کیلیے نکلے ہیں
تو سی ٹی او فیصل آباد صاحب! آپ کے سسٹم نے انہیں روک کر آف روڈ کیوں نہیں کیا ؟ آپ کے وارڈنز کدھر تھے؟
کیا آپکو قاتل سمجھا جائے ؟
اور پھر اسی طرح ان تمام اضلاع کے سربراہان کو جن اضلاع سے وہ سفر کے دوران گزرے ؟
وزیر اعلی پنجاب مس مریم صاحبہ !
کیا آپ نے آج تک اس قانون کے مکمل نفاذ کی کوشش کی ہے جو پہلے سے ہی موجود ہے؟
جانتی تو آپ ہونگی کیونکہ آپ کے والدین نے چوتھا حصہ زندگی برطانیہ میں گزاری ہے
کیا آپ نے کبھی ایسی غفلت پر متعلقہ افسران کو سزا دی ہے ؟
یا بس انکوائری کا حکم دیا ہے، جیسے اب دیں گی ؟
مژدھا تو کسی صورت ان 20 تیس افراد کے سفر کیلیے نہ بنا تھا جو اس پر سفر کر رہے تھے۔ تو وہ کیسے 800 کلومیٹر سفر کر گئے اور کسی ضلع کے ٹریفک وارڈنز، پولیس اور نظام نے انہیں نہ روکا؟؟
آپ بھی انکی موت کیوجہ دھند اور تیزرفتاری سمجھتی ہیں یا متعلقہ افسران اور سسٹم ؟
جس نے انہیں قتل کیا ہے
#سیدھیات
City Traffic Police, Faisalabad

06/04/2025
لوگ حیران ہو کر پوچھتے ہیںنبی کریم  کی اولاد کربلا میں تکلیف میں تھی۔ اور کوفے والے کیسے خاموش تھے۔ ایسے ہی جیسے اب ہم ف...
06/04/2025

لوگ حیران ہو کر پوچھتے ہیں
نبی کریم کی اولاد کربلا میں تکلیف میں تھی۔ اور کوفے والے کیسے خاموش تھے۔ ایسے ہی جیسے اب ہم فلسطین پر خاموش ہیں یااللہ خصوصی رحم وکرم فرما

یا اللہ فلسطین کے ہال پر رحم فرما
06/04/2025

یا اللہ فلسطین کے ہال پر رحم فرما

06/04/2025

یا اللہ رحم

25/03/2025
25/03/2025

عید اور غربت کا چیلنج

24/02/2025

آخرکار تھانہ جھمرہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اپنا راج مسلط کر ہی دیا چک جھمرہ پہاڑنگ موٹروے پل کی اک جانب پولیس کا ناکہ تو دوسری جانب چار مسلح ڈاکوؤں کا گھنٹوں تک ناکہ درجنوں شہری لٹ گئے پولیس کو خبر ہی نہ ہوئی متاثرہ دیہاتی نوجوان کے ویڈیو بیان نے جھمرہ پولیس کی پول کھول دی۔۔۔۔
(رپورٹ آصف جاوید)
چک جھمرہ تھانہ کے علاقہ میں چار مسلح ڈاکوؤں نے گزشتہ رات تقریبا چار گھنٹے تک ناکہ لگائے رکھا اور درجنوں شہریوں لوٹتے رہے جو آتا گیا وہ لٹتا گیا، ڈاکو شہریوں کو لوٹنے کے بعد رسیوں سے باندھ کر کماد کی فصل میں بیٹھا دیتے تھے ۔لٹنے والے شہریوں کے مطابق پولیس کی موجودگی میں ڈیڑھ گھنٹہ تک واردات ہوتی رہی اور انکے جانے کے بعد بھی ،اور گھنٹوں بعد دوبارہ پولیس واپس آنے تک واردات ہوتی رہی ۔ متاثرہ شہری کے مطابق ڈاکوؤں کے پاس وائرلس سٹ بھی تھا جس سے ڈاکوؤں کو پولیس کے آنے جانے کی خبر بھی ہوتی رہی۔ درجن سے زائد شہری قیمتی سامان نقدی موبائل فون سے محروم ہوئے ۔ شہری کی طرف سے ون فائیو کی کال پر پولیس پہنچی تو پولیس کے سامنے سے ڈاکو آرام سے چلتے بنے پولیس نے نہ ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور نہ ہی ان پر فائرنگ متاثرہ شہری کے مطابق اس نے پولیس اہلکاروں سے بندوق بھی مانگی کہ ہمیں بندوق دیں ہم چلا لیتے ہیں مگر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی اور لٹنے والے شہریوں کو مشورہ دیا کہ درود شریف پڑھتے پڑھتے اب اپ لوگ گھر چلے جائیں متاثرہ شہری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایف آئی آر کے لئے پولیس نے درخواست بھی اپنی مرضی سے لکھی اور ہمیں دیکھائی تک نہیں،

دوسرا ڈاکو ناکہ میں وسیم نامی 188 نے والا کا رہائشی شہری 38 ہزار نقدی +پرس+موبائل+ موٹرسائیکل سے محروم ہوا

تیسرا ڈاکو ناکہ جنڈنوالہ پھاٹک کے قریب لگا جس میں اسدنامی شہری 15 ہزار نقدی سے محروم ہوا

چوتھا ڈاکو ناکہ میں عمر نامی شہری 22 ہزار نقدی سے محروم ہوا

پانچواں ڈاکو ناکہ جنڈنوالہ کے قریب لگا جس میں علی نامی شہری 2 ہزار نقدی سے محروم ہوا

اگر اسی رفتار سے مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹتے رہے تو شہریوں کا گھر سے نکلنا ہی مشکل ہوجائے گا
باقی تفصیل اس نوجوان کے ویڈیو بیان میں خود سنیں جو جھمرہ پولیس کی بہادری اور ڈاکوؤں کی دلیری کی داستان خود سناتا ہے۔

نئے تعینات ہونے والے آر پی او صاحب سے نوٹس کی اپیل کی جاتی ہے شہریوں کے مال و جان کے تحفظ کو یقینی بناہے

Address

Faisalabad District
Faisalabad
38000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mustansir jat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category