13/06/2026
کٹورا جھیل، خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر میں واقع وادی کمراٹ کے مشہور علاقے جہاز بانڈہ کے بالائی حصے میں موجود ایک دلکش برفانی جھیل ہے ۔۔۔
اس جھیل کو کٹورا اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ اس کی شکل ایک بڑے کٹورے (Bowl) جیسی ہے، جو چاروں طرف بلند پہاڑوں کے درمیان قدرتی انداز میں بنی ہوئی ہے۔۔۔
یہاں تک پہنچنے کا سفر خود ایک ایڈونچر ہے۔۔۔
پہلے کمراٹ ویلی تک گاڑی یا جیپ کے ذریعے پہنچا جاتا ہے، پھر ٹکی بانڈہ سے جہاز بانڈہ تک تقریباً 3 سے 5 گھنٹے کی ہائیکنگ کرنی پڑتی ہے۔۔۔
زیادہ تر سیاح جہاز بانڈہ میں رات گزارتے ہیں، جس کے بعد اگلے دن کٹورا جھیل تک مزید 3 سے 4 گھنٹے کی ہائیک کی جاتی ہے۔۔۔
راستے میں سرسبز میدان، جنگلی پھول، بہتے چشمے اور بادلوں سے ڈھکی چوٹیاں سفر کو یادگار بنا دیتی ہیں ۔۔۔
جب اچانک پہاڑوں کے درمیان یہ جھیل نظر آتی ہے تو ساری تھکن لمحوں میں ختم ہو جاتی ہے ۔۔۔ 😍
کہتے ہیں منزل سے زیادہ خوبصورت اس کا سفر ہے ۔۔۔
تو آپ کے خیال میں، کیا اتنی خوبصورت جھیل دیکھنے کے لیے 2 دن کی ہائیکنگ اور کیمپنگ کی جا سکتی ہے؟ 🤔
exploring the unexplored 😍