Saad Explores

Saad Explores Village Life | Food | Local Stories
Exploring D.I. Khan & Beyond
Dm for Promotions! Invites & Video Shoots 📩
(5)

گاؤں حسام کی اس سڑک کا کام ابھی تک مکمل نہیں کیا گیا، اور سڑک کی حالت دن بہ دن مزید خراب ہوتی جا رہی ہے۔آپ کیا کہتے ہیں؟...
15/08/2026

گاؤں حسام کی اس سڑک کا کام ابھی تک مکمل نہیں کیا گیا، اور سڑک کی حالت دن بہ دن مزید خراب ہوتی جا رہی ہے۔

آپ کیا کہتے ہیں؟
کیا مجھے اس مسئلے پر ایک مکمل ویڈیو بنانی چاہیے؟
اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں۔

گاؤں حسام
ہم امین برادران کی جانب سے علاقے میں کیے گئے ترقیاتی کاموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی کاوشوں پر ان کے شکر گزار ہیں۔ اسی سلسلے میں مؤدبانہ گزارش ہے کہ گاؤں حسام میں ایک سال قبل تعمیر ہونے والی سڑکوں پر تاحال بلیک ٹاپ کا کام مکمل نہیں ہو سکا، جس کی وجہ سے وقت گزرنے کے ساتھ ان سڑکوں کی حالت مزید خراب ہوتی جا رہی ہے اور اہلِ علاقہ کو روزمرہ آمدورفت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ہم پُرامید ہیں کہ جس طرح پہلے علاقے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے گئے، اسی طرح ان سڑکوں پر بلیک ٹاپ کا کام بھی جلد از جلد مکمل کروانے میں اپنا کردار ادا کیا جائے گا۔ ساتھ ہی محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W/PWD) اور متعلقہ حکام سے بھی درخواست ہے کہ اس عوامی مسئلے پر فوری توجہ دے کر ضروری اقدامات کیے جائیں۔

یہ اپیل صرف عوامی مفاد، بہتر سفری سہولیات اور گاؤں حسام کی ترقی کے لیے پیش کی جا رہی ہے
Ali Amin Khan Gandapur Faisal Amin Khan Gandapur Assistant Commissioner D.I. Khan

13/08/2026

پاکستان کا سبز ہلالی پرچم تھامے گھڑ سوار، پسِ منظر میں قومی ترانہ اور سامنے اتحاد و جذبۂ حب الوطنی کا خوبصورت منظر۔
یہ صرف ایک سواری نہیں، بلکہ پاکستان سے محبت، قومی یکجہتی اور اپنے ثقافتی ورثے پر فخر کی ایک شاندار جھلک ہے۔ ❤️🇵🇰

**پاکستان زندہ باد

13/08/2026

پہاڑپور سے آیا ہوا یہ ننھا سا بچہ، اپنا وسیب چیمپئن شپ میلے میں گنے کا جوس بیچ رہا ہے۔ ❤️

ایسے بچوں سے کبھی کبھی بلاوجہ ہی کچھ خرید لیا کریں، شاید ہماری ایک چھوٹی سی خریداری ان کے چہرے پر بڑی سی خوشی لے آئے
اتنی کم عمر میں اتنی دور آ کر اپنے روزگار کے لیے محنت کرنا واقعی دل کو چھو جاتا ہے۔ ایسے بچے ہمارے قوم کا مستقبل ہیں، جو آج محنت کر رہے ہیں تاکہ کل اپنے خواب پورے کر سکیں۔ اللہ اس ننھے محنت کش کے رزق میں برکت اور زندگی میں کامیابی عطا فرمائے

11/08/2026

اپنا وسیب چیمپئن شپ — گاؤں حسام❤️

گھوڑ سواروں کی خوشی خوشی آمد کا یہ منظر صرف ایک لمحہ نہیں تھا، بلکہ ہمارے لیے ایک خوبصورت احساس اور یادگار داستان تھی۔
اس میلے نے ہمیں صرف خوشیاں نہیں دیں، بلکہ ایسی بے شمار یادیں دے گیا جنہیں ہم ہمیشہ اپنے دل میں بسائے رکھیں گے۔🥹
کچھ لمحات زندگی میں صرف ایک بار آتے ہیں، مگر ان کی یادیں عمر بھر ساتھ رہتی ہیں۔
اپنا وسیب چیمپئن شپ بھی ہمارے لیے انہی خوبصورت یادوں میں سے ایک بن گیا
۔ 🐎❤️

11/08/2026

شاہ سوارِ اعظم استاد نصراللہ خان کاکولی
کمال مہارت، شاندار انداز اور گھوڑے کے ساتھ بہترین میل کا خوبصورت مظاہرہ۔ استاد نصراللہ خان کاکولی کا یہ ڈانس واقعی اپنی مثال آپ ہے، جس نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ ❤️‍

09/08/2026

الحمدللہ! دن رات کی مسلسل محنت اور بھرپور میڈیا کوریج کے بعد اپنا وسیب چیمپئن شپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ 🏆
اس شاندار ایونٹ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور کھیل کے ساتھ ساتھ بھائی چارے، جوش و جذبے اور خوبصورت لمحات نے اس چیمپئن شپ کو یادگار بنا دیا۔
اس پورے سفر میں میڈیا کوریج کی ذمہ داری نبھانا میرے لیے ایک اعزاز تھا۔ الحمدللہ، اپنی پوری محنت، وقت اور صلاحیت کے ساتھ اس ایونٹ کے ہر خوبصورت لمحے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کی کوشش کی۔
تمام منتظمین، کھلاڑیوں اور شرکاء کا دل سے شکریہ۔ ❤️اپنا وسیب چیمپئن شپ — ایک خوبصورت یاد، ایک شاندار سفر! 🏆

Address

Dera Ismail Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saad Explores posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share