12/07/2026
جہاں دنیا بھر میں ہر طرف بے یقینی اور مشکلات کی خبریں ہیں، وہیں پہاڑپور کے زندہ دل شوقین آج بھی اپنی روایات اور شوق کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ یہی جذبہ پہاڑپور کی اصل پہچان ہے۔
پہاڑپور کا نامور تیتر "جنگلی" ایک بار پھر ڈیرہ اسماعیل خان کے فائنل ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ضلع پہاڑپور کا نام پورے خیبر پختونخوا میں روشن کر گیا۔ "جنگلی" مسلسل سات ٹورنامنٹس میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرتے ہوئے بڑے بڑے انعامات اپنے نام کر چکا ہے، جبکہ آج کے فائنل ٹورنامنٹ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھاری انعامات جیت کر ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کر دی۔
یہ کامیابی نرکانی تھری اسٹار گروپ کے لیے بھی بڑے اعزاز کی حیثیت رکھتی ہے، جن کے جذبے اور شوق نے اس کامیابی کو مزید یادگار بنا دیا۔
اس کے مالک حضرت اللہ زرگر کا کہنا ہے: "جنگلی صرف میرا نہیں بلکہ پورے پہاڑپور کے شوقین حضرات کا تیتر ہے۔ میری کسی سے کوئی پارٹی بازی نہیں، میری خوشی صرف یہ ہے کہ پہاڑپور کا نام عزت اور کامیابی کے ساتھ ہمیشہ بلند رہے۔"
یہ کامیابی صرف حضرت اللہ زرگر اور نرکانی تھری اسٹار گروپ ہی نہیں بلکہ پورے ضلع پہاڑپور کے لیے باعثِ فخر ہے۔ پہاڑپور کے تمام شوقین حضرات کو اس تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد۔ دعا ہے کہ "جنگلی" آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ فتوحات سمیٹتا رہے اور خیبر پختونخوا بھر میں پہاڑپور کا نام روشن کرتا رہے۔