Gomal camera Man

Gomal camera Man Gomal Univrersity D I Khan

15/06/2026

ٹانک کیمپس کی ترقی اور شفافیت کے فروغ پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کو روایتی لنگی پہنائی گئی۔ ڈائریکٹر ٹانک کیمپس پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ دانش اور فیکلٹی ممبران نے ان کی قیادت، ٹانک کیمپس کی سرپرستی اور شفاف سلیکشن بورڈ کے کامیاب انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

11/06/2026

جہاں میرٹ کی خوشبو ہو، وہاں کامیابی کے پھول کھلتے ہیں، جہاں شفافیت کا چراغ روشن ہو، وہاں ادارے وقار سے سنورتے ہیں۔

گومل یونیورسٹی میں کامیاب اور شفاف سلیکشن بورڈ کے انعقاد پر گومل یونیورسٹی اکیڈمک ایسوسی ایشن (گواسا) کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقریب اعتماد، انصاف اور میرٹ کی ایک خوبصورت تصویر تھی۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ شیلڈز، پھولوں کے ہار اور محبت بھرے جذبات اس بات کا اظہار تھے کہ جب قیادت دیانت، میرٹ اور شفافیت کو اپنا شعار بنائے تو ادارے ترقی کی نئی منزلیں طے کرتے ہیں۔

"میرٹ کی فتح دراصل اداروں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔"

08/06/2026
04/06/2026

سرائیکی سٹوڈنٹس کی جانب سے رجسٹرار گومل یونیورسٹی، ظاہر شاہ مروت کو پگڑی اور اجرک پہنائی گئی جبکہ خوشی اور محبت کے اظہار کے طور پر ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔

اس موقع پر رجسٹرار ظاہر شاہ مروت نے محبت، احترام اور یکجہتی کی علامت پگڑی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کے سر پر سجا دی۔

03/06/2026

کامیابیوں کی خوشبو لیے سلیکشن بورڈ کے بعد گومل یونیورسٹی محبت، احترام اور اپنائیت کے رنگوں میں رنگی نظر آئی۔ کہیں کیک کاٹا گیا، کہیں سرائیکی اجرک اور روایتی لنگی پیش کی گئی، جبکہ پھولوں کے ہاروں نے خوشیوں کو مزید مہکا دیا۔

محبتوں کے یہ انمول لمحے اس حقیقت کا ثبوت ہیں کہ ادارے صرف عمارتوں سے نہیں، بلکہ خلوص سے جڑے دلوں سے بنتے ہیں۔

"رسمِ محبت یوں نبھائی گئی،
ہر سمت خلوص کی خوشبو بکھرائی گئی۔"

*گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے اپنے پہلے ہی سلیکشن بورڈ میں میرٹ، شفافیت اور انصاف کی ایک نئی...
30/05/2026

*گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے اپنے پہلے ہی سلیکشن بورڈ میں میرٹ، شفافیت اور انصاف کی ایک نئی مثال قائم کر دی* *اس سلیکشن بورڈ کی سب سے نمایاں بات یہ تھی کہ امیدواروں کی جانچ پڑتال کسی قوم قبیلے، علاقے یا ذاتی تعلق کی بنیاد پر نہیں بلکہ صرف قابلیت تجربے اور میرٹ کی بنیاد پر کی گئی۔

گومل یونیورسٹی میں ماضی میں اکثر یہ تاثر پایا جاتا تھا کہ تقرریوں میں قومیت اور گروہی وابستگی کو اہمیت دی جاتی ہے لیکن پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے اس روایت کو ختم کرتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ ادارے کی ترقی صرف انصاف اور میرٹ سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے بغیر کسی سفارش، دباؤ یا مالی اثر و رسوخ کے ہر امیدوار کو اس کا جائز حق دیا، جس پر یونیورسٹی کے ملازمین اور متعلقہ حلقے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں
ہم امید کرتے ہیں کہ میرٹ شفافیت اور مساوی مواقع کی یہ روایت مستقبل میں بھی برقرار رہے گی اور گومل یونیورسٹی کو مزید ترقی اور کامیابی کی راہ پر گامزن کرے گی۔*

Address

Dera Ismail Khan

Telephone

+923089069371

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gomal camera Man posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gomal camera Man:

Share

Category