Gomal University Public Relation Office

Call Directions Contact the business

Gomal University Public Relation Office Gomal Univrersity D I Khan

26/10/2026

گومل یونیورسٹی میں ریگنگ اور نئے طلبہ کو تنگ کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کم از کم 10 ہزار روپے جرمانہ اور یونیورسٹی داخلہ منسوخ ہوگا

ڈیرہ اسماعیل خان
گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے تمام کیمپسز اور ہاسٹلز میں نئے داخل ہونے والے طلبہ سمیت کسی بھی طالب علم کو تنگ کرنے، ریگنگ اور غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یونیورسٹی کے چیف پراکٹر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ریگنگ یا طلبہ کو تنگ کرنے کے مرتکب طلبہ کو گومل یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کنڈکٹ اینڈ ڈسپلن ریگولیشنز 2020 کے تحت کم از کم 10 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ شواہد کی بنیاد پر محکمانہ کارروائی شعبہ اور ہاسٹل سے اخراج کی سزا دی جائے گی
دریں اثناء یونیورسٹی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر رگنگ کے حوالہ سے وائرل ویڈیو میں ملوث طلبہ کی نشان دہی کے حوالہ سے کمیٹی قائم کردی ہے نشان دہی کا عمل جاری ہے اور کسی قسم کی رعایت روا نہیں رکھی جائے گی

26/10/2026

24اکتوبر 2026
ڈیرہ اسماعیل خان:(ہینڈ آؤٹ نمبر 15) اکتوبر 2026

گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کی خصوصی ہدایات پر گومل یونیورسٹی میں موجود تمام آلات کو جدید ترین کیو آر سسٹم سے آراستہ کردیا گیا
گومل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز میں پروفیسر ڈاکٹر ہدایت اللہ خٹک کی نگرانی میں اس حوالہ سے خصوصی بریفنگ کاانعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر کے دیرینہ وژن کی تکمیل کے حوالہ سے انہیں بریفنگ دی گئی
ملک کے معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر موسی کلیم بلوچ اس موقع پر موجود تھے
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں کوالٹی کے آلات ہیں انہیں اس خطہ ہی نہیں ملک بھر کے لیئے مفید بنانا میری ترجیحات میں شامل تھا انہوں نے کہا کہ تمام آلات کی تفصیلات آن لائن بھی دستیاب ہو گی اور پرنٹ بھی انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے میدان میں ہمیں اس خطہ کے نوجوانوں کو رہنمائی فراہم کرنی ہے ،تعلیم ، صحت ، روزگار حکومتی ترجیحات ہیں اور گومل یونیورسٹی کی صرف عظمت رفتہ کی بحالی ہی نہیں بلکہ اسے ترقی کے میدان میں مثالی بنانا ہمارا مشترکہ مشن ہے
وائس چانسلر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی میں موجود تمام سائنسی و تحقیقی آلات پر کیو آر کوڈ سے تمام انسٹرومنٹس اور ان سے ہونے والے ٹیسٹس کی مکمل تفصیلات ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اور گومل یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹس پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔

26اکتوبر 2026ڈیرہ اسماعیل خان:(ہینڈ آؤٹ نمبر 16) اکتوبر 2026گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کی زیر...
26/10/2026

26اکتوبر 2026
ڈیرہ اسماعیل خان:(ہینڈ آؤٹ نمبر 16) اکتوبر 2026
گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں رجسٹرار، ڈینز، پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ، آئی ٹی۔ کمیونیکیشن ، پبلسٹی اور دیگر متعلقہ شعبہ جات کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں گومل یونیورسٹی کے علاقائی کردار کو مزید مؤثر بنانے، طلبہ اور نوجوانوں کو معاشرے کا مفید، ہنرمند اور خودکفیل شہری بنانے اور خطے میں تعلیم، صحت، روزگار، تحقیق اور صنعتی ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے مختلف تجاویز اور مجوزہ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اس امر پر خصوصی توجہ دی گئی کہ گومل یونیورسٹی اپنے علمی، تحقیقی، تکنیکی اور افرادی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت جنوبی اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے۔ اس مقصد کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر منصوبہ بندی، دستیاب مواقع سے بھرپور استفادہ اور یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے درمیان مربوط حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں وائس چانسلر کی ہدایات کی روشنی میں تعلیمی، تحقیقی اور انفراسٹرکچر کے حوالہ سے سہولیات اور خدمات کا دائرہ کار وسیع اور بہتر بنانے کے لیئے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور نئے پراجیکٹس کے حصول کے امکانات کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حکومتی ترجیحات کی روشنی میں دستیاب وسائل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے قابلِ عمل منصوبہ بندی کی جائے گی اور عالمی تقاضوں ، مارکیٹ کے رجحان اور نئی نسل اور ادارہ کے بہترین مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام شعبہ جات منصوبہ بندی فوری تیار کریں تاکہ متعلقہ اداروں سے انکے حصول کو یقینی بناتے ہوئے علاقائی ترقی میں بطور ادارہ مثالی کردار کو یقینی بنایا جاسکے
اجلاس میں گومل یونیورسٹی کا پندرہ روزہ۔نیوز لیٹر جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور حوالہ۔سے دستیاب اور درکار وسائل پر گفتگو کی گئی
اجلاس میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز، فارمیسی ، زراعت ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ماہی پروری ، ڈیری فارمنگ ، لائیو سٹاک ، فیشن ڈیزائننگ ، چھوٹے صنعتی یونٹس کے قیام ، انٹرنیٹ اور جدید آئی ٹی سہولیات میں اضافہ سے متعلق متعدد تجاویز پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا
اجلاس میں یونیورسٹی وینسم کالج کی ترقی کے حوالہ سے بھی متعدد تجاویز پر گفتگو کی گئی
اجلاس کے شرکاء نے تعلیم ، صحت اور روزگار کی فراہمی کے حکومتی ایجنڈا کے حوالہ سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کے وژن کو خراج تحسین پیش کیا

رائیٹ ٹو پبلک سروس کمشن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام کمشن سے متعلق قوانین کے حوالہ سے پشاور میں منعقدہ ورکشاپ میں گومل یون...
22/10/2026

رائیٹ ٹو پبلک سروس کمشن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام کمشن سے متعلق قوانین کے حوالہ سے پشاور میں منعقدہ ورکشاپ میں گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے خصوصی شرکت کی
ورکشاپ میں صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز شریک تھے
آر ٹی ایس کمشن کے حکام نے ورکشاپ کے شرکاء کو کمشن کے قوانین کے حوالہ سے بریفنگ دی
گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے ورکشاپ کے انعقاد کو تعلیمی اداروں ، طلبہ اور معاشرہ کے لیئے انتہائی مفید قرار دیا
انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ گڈ گورننس سے متعلق قوانین سے طلبہ کو روشناس کرانے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔
انہوں نے صوبہ بھر کی جامعات کے حوالہ سے ورکشاپ کے انعقاد پر کمشن کے زمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور اسکے تسلسل کو یونیورسٹیوں کی سطح تک جاری رکھنے کو انتہائی ضروری قرار دیا

21اکتوبر 2026ڈیرہ اسماعیل خان:(ہینڈ آؤٹ نمبر 14) اکتوبر 2026وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کی خصوصی ...
21/10/2026

21اکتوبر 2026
ڈیرہ اسماعیل خان:(ہینڈ آؤٹ نمبر 14) اکتوبر 2026

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کی خصوصی ہدایات پر گومل یونیورسٹی کی تحقیقی کارکردگی میں نمایاں بہتری، HEC ORIC اسکور 52.5 سے بڑھ کر 60 پوائنٹس ہو گیا۔

گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے ORIC اسکور کارڈ 2026-2027 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں بہتری حاصل کرتے ہوئے اپنا اسکور 52.5 سے بڑھا کر 60 پوائنٹس کر لیا ہے۔ اس کامیابی کو یونیورسٹی میں تحقیق، جدت اور علمی ترقی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

گومل یونیورسٹی کے دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی معاونت (ORIC) نے رواں سال HEC ORIC اسکور کارڈ میں 60 پوائنٹس حاصل کیے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.5 پوائنٹس کا اضافہ ہے۔ اس بہتری سے یونیورسٹی کی تحقیقی سرگرمیوں اور متعلقہ شعبوں میں کارکردگی کے مثبت رجحان کی عکاسی ہوتی ہے۔

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے ORIC ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ڈائریکٹر ORIC ڈاکٹر عائشہ صدیقہ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت اسکور میں اضافہ یونیورسٹی کے لیے حوصلہ افزا کامیابی ہے، جو تحقیق و ترقی کے فروغ اور علمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے کہا کہ یونیورسٹیوں کی ترقی میں تحقیق اور جدت بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ گومل یونیورسٹی میں تحقیقی ماحول کو مزید بہتر بنانے، اساتذہ اور محققین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی میں تحقیق و ترقی کے شعبے کو مزید مستحکم بنانے اور علمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ HEC ORIC اسکور کارڈ میں حاصل ہونے والی بہتری ایک مثبت پیش رفت ہے، تاہم یونیورسٹی کا مقصد تحقیق کے معیار، جدت اور علمی پیداوار میں مسلسل بہتری لانا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ORIC، فیکلٹی ممبران، محققین اور متعلقہ شعبہ جات کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانا ضروری ہے۔

ڈائریکٹر ORIC ڈاکٹر عائشہ صدیقہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وائس چانسلر نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ، علمی اشتراک اور جدت پر مبنی منصوبوں کے ذریعے گومل یونیورسٹی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

گومل یونیورسٹی کے HEC ORIC اسکور میں 52.5 سے 60 پوائنٹس تک اضافہ ادارے کی تحقیقی پیش رفت کا ایک حوصلہ افزا مظہر ہے، جو یونیورسٹی میں تحقیق و ترقی کے فروغ اور اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے عزم کو مزید تقویت دیتا ہے۔

20 اکتوبر 2026 ڈیرہ اسماعیل خان:(ہینڈ آؤٹ نمبر 13) اکتوبر 2026گومل یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت اور آٹومیشن کے  ایڈونس کور...
20/10/2026

20 اکتوبر 2026
ڈیرہ اسماعیل خان:(ہینڈ آؤٹ نمبر 13) اکتوبر 2026

گومل یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت اور آٹومیشن کے ایڈونس کورسز کا تعارفی سیشن، 500 طلبہ تین ماہ پر مشتملFully funded پروگرام سے مستفید ہوں گے.

گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (KPITB) کے ایمپلائی ایبل ڈیجیٹل اسکلز انیشی ایٹو کے تحت گومل یونیورسٹی اور عبد الولی خان یونیورسٹی مردان کے اشتراک سے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) اور آٹومیشن کے ایڈوانس کورسز پر ایک روزہ تعارفی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کا اہتمام گومل یونیورسٹی کے دفتر برائے تحقیق، جدت و تجارتی کاری (ORIC) نے کیا۔

تقریب میں رجسٹرار گومل یونیورسٹی عمران اللہ مروت،ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر عائشہ صدیقہ، ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر زبیر، خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی نمائندہ ڈاکٹر نمرا، عبد الولی خان یونیورسٹی مردان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ORIC افراسیاب خان فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی عمران اللہ مروت نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی کے طلبہ کو مصنوعی ذہانت اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کے لیے اس نوعیت کے پروگرامز کا انعقاد خوش آئند اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔

خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی نمائندہ ڈاکٹر نمرا نے سیشن کے دوران طلبہ کو پروگرام کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایمپلائی ایبل ڈیجیٹل اسکلز انیشی ایٹو کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا، مصنوعی ذہانت اور آٹومیشن کے بنیادی تصورات سے روشناس کرانا اور انہیں مستقبل کے روزگار کے مواقع کے لیے تیار کرنا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے طلبہ کو ڈیجیٹل معیشت میں مؤثر کردار ادا کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

ڈائریکٹر ORIC گومل یونیورسٹی ڈاکٹر عائشہ صدیقہ نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت گومل یونیورسٹی کے 500 طلبہ فری ایڈونس کورسز سے مستفید ہوں گے، جبکہ کورسز کا دورانیہ تین ماہ پر مشتمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے طلبہ کو جدید تکنیکی مہارتیں حاصل کرنے، اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور مستقبل میں روزگار کے بہتر مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔

یہ اقدام گومل یونیورسٹی کے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے، ان کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں روزگار کے قابل عملی مہارتیں فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس پروگرام سے نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل معیشت میں آگے بڑھنے اور مستقبل کے چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

18/10/2026

اقبالؒ کے فکر و فلسفے سے روشن ہوئی محفلِ علم و ادب،
جب وائس چانسلرگومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی شاعری پر اظہارِ خیال کیا۔
**کلامِ اقبالؒ، بیداریِ فکر کا پیغام؛ ہر لفظ میں خودی، ہر شعر میں عظمتِ انسانیت۔**

16 اکتوبر 2026 ڈیرہ اسماعیل خان:(ہینڈ آؤٹ نمبر 12) اکتوبر 2026گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے شعبہ بائیو کیمسٹری اینڈ...
16/10/2026

16 اکتوبر 2026
ڈیرہ اسماعیل خان:(ہینڈ آؤٹ نمبر 12) اکتوبر 2026

گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے شعبہ بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو ٹیکنالوجی (GCBB) کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ طلبہ (World Students’ Day) انتہائی جوش و خروش اور بھرپور انداز میں منایا گیا۔ اس موقع پر طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں، سائنسی تحقیق اور علمی جستجو کو اجاگر کرنے کے لیے انڈرگریجویٹ طلبہ کے مابین ماڈل سازی جبکہ گریجویٹ طلبہ کے درمیان پوسٹرز کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں طلبہ نے اپنی صلاحیتوں اور سائنسی مہارتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال تھے، جبکہ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عاصمہ سعید، رجسٹرار عمران اللہ مروت، فیکلٹی ممبران، یونیورسٹی اسٹاف اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مقابلوں کے دوران طلبہ نے اپنے سائنسی ماڈلز اور تحقیقی پوسٹرز کے ذریعے عملی قابلیت، تخلیقی سوچ اور سائنسی موضوعات سے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ مقابلوں میں پیش کیے گئے ماڈلز اور پوسٹرز کی جانچ پڑتال کے لیے شعبہ بائیولوجیکل سائنسز کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ہادیہ گل ،ڈاکٹر عطاء الرحمٰن اور ڈاکٹر زین العابدین نے بطورِ ججز فرائض انجام دیے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر شعبہ بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر فائقہ رمضان نے مہمانِ خصوصی، معزز مہمانانِ گرامی، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے تقریب کو کامیاب اور یادگار بنانے میں منتظمین کی کاوشوں اور محنت کو سراہتے ہوئے پوسٹرز مقابلوں کے آرگنائزر ڈاکٹر مزمل احمد خان، ماڈل سازی کے مقابلوں کی آرگنائزر ڈاکٹر جویریہ گل اور انتظامی امور میں اہم کردار ادا کرنے والے سید ایقان حیدر کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے طلبہ میں حصولِ علم، تحقیق، تخلیقی سوچ اور مسلسل جستجو کے جذبے کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کسی بھی تعلیمی ادارے کا حقیقی سرمایہ اور ملک و قوم کا روشن مستقبل ہیں۔ ان کی علمی و تحقیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا اور انہیں اپنی تخلیقی سوچ کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے مزید کہا کہ ایسے تعلیمی اور سائنسی مقابلے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے، ان میں تحقیق کا رجحان پیدا کرنے اور عملی تجربات کے ذریعے سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گومل یونیورسٹی میں طلبہ کی علمی، تحقیقی اور تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے ایسی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔

تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں شیلڈز تقسیم کیں اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔

بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے ڈریم وال (Dream Wall) پر اپنے نیک خیالات، خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے تحریر درج کی، جو طلبہ کے روشن مستقبل، بلند عزائم، امیدوں اور کامیابیوں کی خوبصورت عکاسی تھی۔

گومل یونیورسٹی میں عالمی یومِ طلبہ کی یہ تقریب نہ صرف طلبہ کی تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں کے اظہار کا ذریعہ بنی بلکہ علمی جستجو، سائنسی شعور اور روشن مستقبل کی جانب ایک مثبت قدم بھی ثابت ہوئی۔

Address

Dera Ismail Khan

Telephone

+923089069371

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gomal University Public Relation Office posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gomal University Public Relation Office:

Shortcuts

Share

Category