18/04/2026
سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ اور سردار اکبر بگٹی پاکستان کی سیاست اور قبائلی روایات کے نمایاں رہنما رہے ہیں۔ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ اپنی بردباری، سیاسی بصیرت اور عوامی خدمت کے جذبے کی وجہ سے پہچانے جاتے تھے، جبکہ سردار اکبر بگٹی بلوچستان کی سیاست میں ایک مضبوط، بااثر اور دلیر شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے علاقوں کے حقوق، عوامی مسائل اور سیاسی شعور کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ ان کی شخصیات میں قیادت، خودداری اور عوام سے وابستگی نمایاں تھی، جس کی وجہ سے آج بھی انہیں احترام اور اہمیت کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے۔
بلوچ سرداران نہ کبھی جھکے اور نہ کبھی بیعت کی، بلکہ مشرف کے جبر کا ڈٹ کر سامنا کیا، نواب اکبر بگٹی نے تو جبر کے سامنے سر تو کٹوا دیا مگر بیعت نہیں کی اور سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے بھی مشرف کے جبر کا سامنا کیا جیلیں کاٹیں مگر بیعت نہیں کی
آج یہ دونوں comrade's اس دنیا میں نہیں رہے ظاہری طور پر مگر ہمارے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔ رب جلیل ان دونوں سرداران کو اپنے پیارے حبیب صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے صدقے میں جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ وجمیل عطا فرمائے آمین یارب العالمین 🤲📿