Muhammad jamil

Muhammad jamil Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhammad jamil, Photographer, Chitral.

پاک فضائیہ کی بھر پور حملے سب سے پہلے پاکستان 💪💪💪💪
26/02/2026

پاک فضائیہ کی بھر پور حملے سب سے پہلے پاکستان 💪💪💪💪

26/02/2026
"'چائے اوچہ شاعری"' تو مہ دنیا گیروا، دنیا پوشیسیرتو مہ دنیا گیرووا اسپہ تان دنیادنیار دودیری تان الگ خیالہ  مہ خیال زم ...
14/01/2026

"'چائے اوچہ شاعری"'

تو مہ دنیا گیروا، دنیا پوشیسیر
تو مہ دنیا گیرووا اسپہ تان دنیا
دنیار دودیری تان الگ خیالہ
مہ خیال زم بیتی تہ خیالہ
خیال خیالو سوم جوست بیروا
جو ہم خیالن ہاتے شٗا کوٹوئی
تو پھیران کڑوپو نیشی سیگریٹو چاکے
اوا دیدانگو ٹیکہ تروپ چایئو لاکھی

ہے موژی اسپہ تِکرار دی بیسیر
لواری لو نیسی درونگار دی بیسیر

ہے لو کیہ تہ خیال زمینو لووا؟
زمین زمانار دودیری ہار لو
دور ،ختانار دودیری ہار لو
لو لوا کی اسپہ جنجال بیسیر

جنجال دی اسپہ ہیہ لوا کی
فیضانو عزل جم ریکو تو
اوا بہرامو ای نظمو انگیتی
یا ظریف اسپہ موضوعِ بحث
تو مسوم گوفت کوری غلط اسوس رے
آمین استادو کیہ قصان انگیتی
ساحلو ترنم و نغمان انگیتی

عرفیو ای مصرعہ
اسپہ جو کھاڑان ہاتے خوش
اخترو دردن محسوس کوری اسپہ
زخمیو ہر زخموت افسوس کوری اسپہ

بحثو درونگار کوری درونگار بیروا
تو کی تان پروینو ہمسفار بیروا
مائر تہ موختو لوڑی ہار مانیسام

ہے موژی دانگہ اسپہ،چائے لوچھیسیر
تو مہ دنیا گیرووا ، دنیا پوشیسیر

مائر

28 مئی 1998 یوم تکبیر ۔۔۔۔۔۔۔آپ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔۔۔۔۔محسن پاکستان نامور سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خا...
28/05/2024

28 مئی 1998 یوم تکبیر ۔۔۔۔۔۔۔آپ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔۔۔۔۔محسن پاکستان نامور سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان آپکی عظمت کو سلام ۔۔۔۔۔اللّٰہ تعالیٰ ڈاکٹر عبد القدیر خان رحمۃ اللہ علیہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین۔۔۔۔۔۔۔۔

کیا آپکو یہ عمارت بیرون ملک کہیں پاکستانی سفارت خانہ لگتا ھے ؟ یا شائد پاکستان میں حکومت کا کوئی سیکرٹریٹ ؟؟یا شائد کسی ...
23/05/2024

کیا آپکو یہ عمارت
بیرون ملک کہیں پاکستانی سفارت خانہ لگتا ھے ؟
یا شائد پاکستان میں حکومت کا کوئی سیکرٹریٹ ؟؟
یا شائد کسی ملٹی نیشنل کمپنی کا ہیڈ آفس ؟؟

نہیں جناب یہ جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے یتیم بچوں کیلئے تعمیر کیا گیا ،آغوش، سنٹر ھے
خوبصورت بلڈنگ
بہترین رہائش
اعلیٰ معیار تعلیم
قیام،طعام،تعلیم،تربیت۔بکس،یونیفارم۔
سب کچھ فری
شکریہ جماعت اسلامی
الحمد اللہ اللّٰہ نے حکومت سے باہر رہ کر بھی ملک کی خدمت کرنے کی توفیق دے رکھی ہے۔

اسلام اور عصبیت پسندی قرآن و سنت کی روشنی میں:✍️از قلم ابو حبان زاھد سلیم بن محمد سلیم::اسلام  میں قوم پرستی صرف حرام ہی...
19/03/2024

اسلام اور عصبیت پسندی قرآن و سنت کی روشنی میں:

✍️از قلم ابو حبان زاھد سلیم بن محمد سلیم::

اسلام میں قوم پرستی صرف حرام ہی نہیں بلکہ اس کو جہالت کہا گیا ہے،یہ ایسی جہالت ہے جو قوموں کو زوال کی طرف لے جاتی ہے اور اسلام میں لوگوں کو قوموں کی سطح پر تقسیم در تقسیم کردیتی ہے اسلام جو واحدت و اتفاق کا درس دیتا ہے یہ قوم پرستی اسلام کی واحدت کو پاراپارا کردیتی ہے، اب ہم دیکھتے ہیں کہ اللہ نے یہ مختلف قبائل اور خاندان کیوں بنائے ہیں آیا اس لیے کہ ان کی بنیاد پر لوگ کو آپس میں لڑایا جائےاور ان کی نسلوں کوختم کیا جائے یا کہ صرف آپس میں پہچان کے لیے ہیں۔اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ​
يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقْنٰكُمْ مِّنْ ذَكَرٍ وَّاُنْثٰى وَجَعَلْنٰكُمْ شُعُوْبًا وَّقَبَاۗىِٕلَ لِتَعَارَفُوْا ۭ اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللّٰهِ اَتْقٰىكُمْ ۭ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيْمٌ خَبِيْرٌ 13؀​الحجرات:
ترجمہ۔
اے لوگوں یقینا ہم نے تم سب کو ایک ہی مرد اور عورت سے پیدا کیا ہے اور تمہیں مختلف قوموں اور خاندانوں میں (محض اس لئے) تقسیم کر دیا کہ تاکہ تم آپس میں پہچان کر سکو بیشک اللہ کے یہاں تم میں سے سب سے بڑا عزت دار وہ شخص ہے جو سب سے زیادہ متقی (و پرہیز گار) ہو بیشک اللہ پوری طرح جانتا ہے (تمہارے عمل و کردار کو اور وہ) پوری طرح باخبر ہے (تمہاری احوال سے)
مقصد اس آیت مبارکہ کا یہ ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام جو مٹی سے پیدا ہوئے تھے ان کی طرف سے نسبت میں توکل جہان کے آدمی ہم مرتبہ ہیں اب جو کچھ فضیلت جس کسی کو حاصل ہو گی وہ امر دینی اطاعت اللہ اور اتباع نبوی ﷺ​
کی وجہ سے ہو گی یہی راز ہے جو اس آیت کو غیبت کی ممانعت اور ایک دوسرے کی توہین و تذلیل سے روکنے کے بعد وارد کی کہ سب لوگ اپنی پیدائشی نسبت کے لحاظ سے بالکل یکساں ہیں کنبے قبیلےاور برادریاں صرف پہچان کے لئے ہیں تاکہ جتھا بندی اور ہمدردی قائم رہے۔ فلاں بن فلاں قبیلے والا کہا جاسکے اور اس طرح ایک دوسرے کی پہچان آسان ہو جائے ورنہ بشریت کے اعتبار سے سب قومیں یکساں ہیں ،، کتب احادیث میں بہت سارے احادیث موجود ہیں جو کہ عصبیت پسندی نفی کرتے ہیں چند ایک احادیث اختصاراً ذکر کرتا ہوں ،
مسند احمد میں ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوذر رضی اللہ عنہ سے فرمایا خیال رکھ کہ تو کسی سرخ وسیاہ پر کوئی فضیلت نہیں رکھتا ہاں تقویٰ میں بڑھ جا تو فضیلت ہے ۔ طبرانی میں ہے مسلمان سب آپس میں بھائی بھائی ہیں کسی کو کسی پر کوئی فضیلت نہیں مگر تقویٰ کے ساتھ ۔ مسند بزار میں ہے تم سب اولاد آدم ہو اور خود حضرت آدم مٹی سے پیدا کئے گئے ہیں لوگو اپنے باپ دادوں کے نام پر فخر کرنے سے باز آؤ ورنہ اللہ تعالٰی کے نزدیک ریت کے تودوں اور آبی پرندوں سے بھی زیادی ہلکے ہو جاؤ گے ۔ ابن ابی حاتم میں ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ والے دن اپنی اونٹنی قصوا پر سوار ہو کر طواف کیا اور ارکان کو آپ اپنی چھڑی سے چھو لیتے تھے ۔ پھر چونکہ مسجد میں اس کے بٹھانے کو جگہ نہ ملی تو لوگوں نے آپ کو ہاتھوں ہاتھ اتارا اور انٹنی بطن مسیل میں لے جا کر بٹھایا ۔ اس کے بعد آپﷺ نے اپنی اونٹنی پر سوار ہو کر لوگوں کو خطبہ سنایا جس میں اللہ تعالٰی کی حمدو ثنا بیان کر کے فرمایا لوگو اللہ تعالٰی نے تم سے جاہلیت کے اسباب اور جاہلیت کے باپ دادوں پر فخر کرنے کی رسم اب دور کر دی ہے پس انسان دو ہی قسم کے ہیں یا تو نیک پرہیزگار جو اللہ کے نزدیک بلند مرتبہ ہیں یا بدکار غیر متقی جو اللہ کی نگاہوں میں ذلیل و خوار ہیں پھر آپ ﷺنے یہ آیت تلاوت فرمائی ۔ ان اکرمکم عند اللہ اتقاکم۔۔۔۔اللہ کے نزدیک معزز وہ لوگ ہیں جو پرہز گار ہیں پھر فرمایا میں اپنی یہ بات کہتا ہوں اور اللہ تعالٰی سے اپنے لئے اور تمہارے لئے استغفار کرتا ہوں ۔ مسند احمد میں ہے کہ تمہارے نسب نامے دراصل کوئی کام دینے والے نہیں تم سب بالکل برابر کے حضرت آدم علیہ السلام کے لڑکے ہو کسی کو کسی پر فضیلت نہیں ہاں فضیلت دین و تقویٰ سے ہے انسان کو یہی برُائی کافی ہے کہ وہ بدگو ، بخیل ، اور فحش کلام ہو
اور،
صحیح البخاری کی ایک بہت پیاری حدیث موجود ہے
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم ایک جنگ میں تھے کہ ہم ایک لشکر میں تھے تو مہاجرین میں سے ایک نے ایک انصاری کو مارا تو انصاری نے قبیلے انصار کو پکار کر کہا کہ اے جماعت انصار! میری مدد کو پہنچ جاؤ اور مہاجرنے اپنے قبیلے کو پکار کر کہا کہ اے جماعت مہاجرین میری مدد کریں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سنا تو فرمایا​
یہ جاہلیت کی پکار کیسی ہے لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہﷺ ایک مہاجر نے ایک انصاری کو مارا آپ ﷺنے فرمایا جاہلیت کی اس پکار کو چھوڑو یہ برُا کلمہ ہے۔
صحیح بخاری:جلد دوم:باب:

جاہلیت کی طرح گفتگو کرنے کی ممانعت
اس آیت اور احادیث کی روشنی میں دیکھا جائے تو قوم پرستی کی کوئی حقیقت نہیں رہتی سوائے جاہلیت کے اور کچھ نہیں ،
بعثت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے عربوں آپس کی جنگیں صرف عصبیت کی بنیاد پر تھے ۔۔اسلام نے ان لوگوں کو جو آپس میں ایک دوسرے کے خون کے پیاسے تھے۔ بھائی بھائی بنا دیا۔۔۔۔
نوٹ یہاں کی بات کی طرف نشاندھی کرتا ہوں کہ جو لوگ اپنے آپ کو اپنے قبیلے کی طرف منسوب کرتے اس میں کوئی حرج نہیں ہے یہ شرعاً جائز ہے عہد نبوی میں بھی اس کی مثال ۔وجود ہیں جیساکہ انصاری ۔تمیمی اشعری وغیرہ وغیرہ تو اس بنیاد پر اگر کوئی اپنے آپ کو اپنے قبیلے کی طرف منسوب کرے تو دوسرے قبیلے کے لوگوں پریشان ھونے اور حسد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں وہ اس کو غلط سمجھتے ہیں تو یہ ان کی اپنی غلطی اور غلط فہمی ہیں ۔۔ انسان اور مسلمان ھونے کی بنیاد پر ھم ایک ہیں ،اللہ سبحانہ وتعالیٰ ھمیں آپس اتحاد و اتفاق سے رینے اور آپس میں ایک دوسرے کی بازو بنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین
وما علینا الاالبلاغ المبین

ابو حبان۔۔

13/03/2024

چترال شہر نا پرسان
12 دن گزر گئے تحصیل تورکھو ،موڑکہو کی بڑی آبادی اندھیرے میں ڈوبی ہوئی ہے رمضان کا مبارک مہینہ شروع ہوچکا سحری کے وقت لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش میں ہے آخر ایسی کونسی خرابی ہے جو 12 دنوں میں بھی ٹھیک ہونے کا نام نہیں لے رہی
حلانکہ چیف منسٹر اعلان بھی کر چکے ہیں کہ رمضان میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی اور اگر کہیں بھی لوڈشیڈنگ ہوئی تو سخت سے سخت کاروائی کرنے کا اعلان بھی ہوا تھا اب نہ بجلی آ رہی ہے اور نہ ہی کسی کے خلاف کاروائی کا کوئی پتہ ہے کیونکہ یہاں مافیاز پہلے کی طرح اب بھی سرگرم ہی ہیں عوام کا کوئی پوچھنے والا نہیں
ہمارے ڈی سی صاحب پہلے بھی مخصوص لوگوں اور علاقوں کو ریلیف دیتے رہے ہیں اور اج بھی وہی حال ہے بجلی ہو یا برفباری میں سڑکوں کی بحالی
اب تک کئی دن گذرنے کے باوجود کئی جگہوں پر اب تک بجلی اور سڑکوں سے عوام محروم ہے
مگر افسوس ذمہ دار لوگ اب تک مخصوص خ*ل سے باہر نکلنے کا نام نہیں لے رہیں ہیں بلکہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار کی حیثیت سے اب بھی چند لوگوں کے ہی غلام بنے ہوئے ہیں

06/03/2024

پچلھے کئ دنوں سے اپر چترال me نیٹورک کا ایشو چل رہا ہے زمہ دار افراد ذرا غور فرمائیں شکریہ

اس دفعہ جماعت اسلامی کی طرف سے یہ آخری بل تھا اور وہ بھی ان ظالموں نے مسترد کر دیا ۔ آج کے بعد اس طرح کا نیوز آپ کو نظر ...
20/02/2024

اس دفعہ جماعت اسلامی کی طرف سے یہ آخری بل تھا اور وہ بھی ان ظالموں نے مسترد کر دیا ۔
آج کے بعد اس طرح کا نیوز آپ کو نظر نہیں آئے گا ۔ کیونکہ عوام نے جماعت اسلامی و مشتاق احمد خان کا ساتھ نہیں دیا
😢😢😢

شکریہ جماعت اسلامی ❤بدترین انتخابی نتائج کے بعد بھی الخدمت رضاکار میدان میں سرگرم عمل ہے
19/02/2024

شکریہ جماعت اسلامی ❤
بدترین انتخابی نتائج کے بعد بھی
الخدمت رضاکار میدان میں سرگرم عمل ہے

Address

Chitral

Telephone

+923119993913

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad jamil posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category