Golain ValleY وادی گولین

Golain ValleY وادی گولین Golen Valley Official 🌄
Nature • Culture • Lifestyle
📸 Photo | 🎥 Video Stories
📍 Chitral, Pakistan

30/07/2026

If game of thrones was shot in jungaal.

🇵🇰 دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 🇵🇰گولین بوبکہ سے تعلق رکھنے والے اسد الرحمن کو نائک کے رینک سے حوالدار کے رینک پر ترقی حاص...
21/07/2026

🇵🇰 دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 🇵🇰

گولین بوبکہ سے تعلق رکھنے والے اسد الرحمن کو نائک کے رینک سے حوالدار کے رینک پر ترقی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد۔

اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں، عزت اور ترقی عطا فرمائے، اور وطنِ عزیز کی خدمت کی توفیق ہمیشہ نصیب فرمائے۔

اس وقت آپ 146 ونگ میں تورخم کے مقام پر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ ہمیں آپ کی اس کامیابی پر فخر ہے۔

💐 بہت بہت مبارک ہو، اللہ آپ کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔

17/07/2026

There's gonna be an Offline ChatGPT for the people of Chitral. We at Neuraflix-ai are thrilled to announce today that the Offline ChatGPT will be available very soon for you guys. Our team members are working to tune the model for school , college and university related things. We're also launching the full both Android and IOS and Desktop versions of the app. There's a very little trade-off the, the app size will be relatively large because the model and mmproj files and the messages will all be stored inside your phone. Because your privacy matters the most. Find out more in the video 👇

الحمد اللہ انتظارکی  گھڑایاں ختم اپر گولین روڈ کا باقائدہ افتتاح بدست مبارک جناب ایم پی اے فتح الملک ناصر  صاحب ہوا.لہذا...
16/07/2026

الحمد اللہ
انتظارکی گھڑایاں ختم اپر گولین روڈ کا باقائدہ افتتاح بدست مبارک جناب ایم پی اے فتح الملک ناصر صاحب ہوا.لہذا ہم اہالیان گولین وارلڈ بینک مرکزی و صوبائی حکومت ایم پی اے اور اس کے دیگر پارٹی عہدا داران خاص کر ایم این اے عبد الطیف صاحب ،وزیر زادہ صاحب ، فخر اعظم صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہم المہرین کمنی کے ذمہ داران سے اور CEC والوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ عوام کے ساتھ مل کر باہمی مشاورت سے اس پراجیکٹ کو کامیاب کرینگے اور مزید یہ توقع رکھتے ہیں کہ غریب عوام کے محدود زمینات جو اس روڈ میں متاثر ہوتے ہیں ۔اس کے معاوضہ کا بھی کسی اور ذرائع سے بندوبست کیا جائے. کیو نکہ ہم اہالیان گولین ہر دفہ اہالیان چترال لوئر کے لئے مختلف شکل میں قربانی دیکر ائے ہیں یہ پراجیکٹ جس سے پورے چترال کو فائدہ ہونے جارہا ہے تو تمام سے اس سلسلے اپیل ہے کہ ائندہ کے لئے اس روڈ کے متاثرین کو لینڈ کمپلسیشن دینے کا بندوبست کیا جائے۔
شکریہ

ہمارے  بھائی جیسے دوست طارق محمود شادی کے بندھن میں ہو گے دعا ہے کہ اللہ پاک جوڑی تا حیات سلامت رکہےپیچ انتیظامیہ کی طرف...
05/07/2026

ہمارے بھائی جیسے دوست طارق محمود شادی کے بندھن میں ہو گے دعا ہے کہ اللہ پاک جوڑی تا حیات سلامت رکہے
پیچ انتیظامیہ کی طرف آپ کو اورآپ کے خاندان کو بہت بہت مبارک ہو بھای جان

29/06/2026

Golain valley 🏔️


videography 📷 M Fahim Rz

21/06/2026

🌲🚙 وادی گولین ٹورسٹ جیپ سروس 🚙🌲
اگر آپ شہر کی مصروف زندگی، گرمی اور شور شرابے سے کچھ وقت کے لیے دور جا کر قدرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں، تو وادی گولین آپ کا منتظر ہے۔
سرسبز و شاداب جنگلات، خوبصورت میڈوز، دلکش جھیلیں اور بلند پہاڑوں کے درمیان ایک یادگار سفر کا آغاز کریں۔ ہماری 4×4 اسپیشل اینڈورا جیپ کے ساتھ آپ محفوظ، آرام دہ اور پُرلطف انداز میں وادی گولین کی مختلف خوبصورت وادیوں کی سیر کر سکتے ہیں۔
✨ ہماری سروس کی خصوصیات: ✔️ طاقتور اور آرام دہ 4×4 جیپ
✔️ تجربہ کار لوکل گائیڈ
✔️ خوبصورت مقامات کی مکمل رہنمائی
✔️ محفوظ اور یادگار سفر
✔️ دوستانہ ماحول اور بہترین سروس
🎥 ہماری جیپ کی ویڈیو اور وادی کے خوبصورت مناظر دیکھ کر آپ خود فیصلہ کریں گے کہ یہ سفر آپ کی زندگی کے یادگار ترین سفروں میں سے ایک ہوگا۔
آئیں، قدرت کے حسین رنگوں کو قریب سے محسوس کریں اور وادی گولین کی خوبصورتی کو ہمارے ساتھ دریافت کریں۔
📞 مزید معلومات اور بکنگ کے لیے ابھی رابطہ کریں۔ 03441974157
وادی گولین — جہاں ہر راستہ ایک نئی خوبصورتی کی طرف لے جاتا ہے۔ 🌿🏔️🚙

*  *خوشخبری!*  *لڑکیوں میں کینسر سے بچاؤ کے لیے*  *ویکسینیشن مہم کا آغاز چترال میں*  ضلع صحت دفتر لوئر چترال (DHO Lower ...
20/06/2026

*
*خوشخبری!*
*لڑکیوں میں کینسر سے بچاؤ کے لیے*
*ویکسینیشن مہم کا آغاز چترال میں*

ضلع صحت دفتر لوئر چترال (DHO Lower Chitral) اور EPI پروگرام کے اشتراک سے 9 سے 14 سال کی تمام بچیوں کے لیے ویکسینیشن مہم شروع کی جا رہی ہے۔

*لڑکیوں میں کینسر کا خطرہ*
کچھ اقسام کے کینسر سے بچاؤ ممکن ہے۔ خاص طور پر وہ کینسر جو خواتین میں زیادہ پایا جاتا ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ HPV وائرس ہے جس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن مؤثر طریقہ ہے۔

*کینسر کیا ہے؟*
کینسر اس وقت ہوتا ہے جب جسم کے خلیات بے قابو ہو کر تیزی سے بڑھنے لگتے ہیں اور صحت مند خلیات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
وقت پر آگاہی، بروقت بچاؤ کے ذریعے کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔

*پاکستان میں کینسر کی سنگینی*
1. *ہر سال تقریباً 1,60,000* سے زائد نئے کینسر کے مریض پاکستان میں سامنے آتے ہیں۔ ماخذ: پاکستان نیشنل کینسر رجسٹری 2023
2. *پاکستان میں تقریباً 90,000* افراد کینسر کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ یعنی ہر 6 منٹ بعد ایک شخص کینسر سے جان بحق ہو جاتا ہے۔ ماخذ: WHO / Globocan 2022
3. *پاکستان میں ہر سال 5,200 سے 5,200* خواتین کی جان کینسر کی وجہ سے چلی جاتی ہے۔ ماخذ: WHO / Globocan 2022
4. *ابتدائی مرحلے میں کینسر قابل علاج ہوتے ہیں* لیکن تاخیر سے تشخیص جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

*اپنی بچیوں کو کیسے محفوظ بنائیں؟*
1. *ویکسینیشن مہم کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور اپنی بچیوں کو ضرور شامل کریں۔*
2. *اپنی بچیوں کی صحت کا خیال رکھیں اور وقتاً فوقتاً طبی معائنہ ضرور کروائیں۔*
3. *صحت مند غذا، ورزش اور صفائی ستھرائی سے قوت مدافعت مضبوط بنتی ہے۔*
4. *بروقت آگاہی اور معائنے سے کینسر کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے۔*
5. *ویکسینیشن سے کچھ اقسام کے کینسر سے بچاؤ ممکن ہے۔*


*آئیں! اپنی بیٹیوں کو صحت مند، محفوظ اور روشن مستقبل دینے کے لیے اس قومی مہم کا حصہ بنیں۔*

ضلع صحت دفتر لوئر چترال (DHO Lower Chitral)
EPI - توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات
حکومت پاکستان - وزارت صحت

*اہم نوٹ:*
- اپنی بیٹیوں کو صحت مند مستقبل دیں
- ویکسین لگوانا آسان، تیز اور محفوظ ہے
- FREE - مفت ویکسین سب کے لیے
- عظمت اللہ فرسٹ لائن سپروایزر یوسی کوہ

🚨 زندگی بچانے کی اپیل 🚨لوئر چترال، گولین سے تعلق رکھنے والے ہمارے بھائی مطیع اللہ ایک موذی مرض میں مبتلا ہیں اور اس وقت ...
20/06/2026

🚨 زندگی بچانے کی اپیل 🚨

لوئر چترال، گولین سے تعلق رکھنے والے ہمارے بھائی مطیع اللہ ایک موذی مرض میں مبتلا ہیں اور اس وقت پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال (شیرپاؤ ہسپتال) میں زیرِ علاج ہیں، جہاں وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

مالی مشکلات کے باعث ان کے اہلِ خانہ علاج کے بڑھتے ہوئے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔ ایسے کٹھن وقت میں وہ ہم سب کے تعاون کے منتظر ہیں۔

ہم تمام مخیر حضرات، دوست احباب اور انسانیت کا درد رکھنے والے بھائیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور ایک انسانی جان بچانے کی نیت سے اس بیمار بھائی کی مالی مدد کریں۔ آپ کی معمولی سی معاونت بھی ان کے علاج اور صحت یابی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

💳 ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر: 03471219489
👤 اکاؤنٹ ہولڈر: Yahya Khan

🙏 اگر آپ مالی مدد کرنے سے قاصر ہیں تو براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ ممکن ہے آپ کی ایک شیئر کسی ایسے شخص تک پہنچ جائے جو مطیع اللہ بھائی کے علاج کا وسیلہ بن جائے۔

اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والوں کو دنیا و آخرت میں بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔





❤️🤲

Address

Chitral

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Golain ValleY وادی گولین posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share