25/02/2026
سابق منسٹر حاجی شاہ بیگ سابق منسٹر حاجی سعید الرحمن اور گیم چینجر امین اللہ عرف زرداری نزیل خان نے آئندہ الیکشن 2026 کے حوالے سے انتخابی مہم پر تفصیلی سیاسی بیٹھک کی۔ اس موقع پر مختلف امور، عوامی رابطہ مہم اور پارٹی کی آئندہ حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔
حاجی شاہ بیگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد بھرپور انداز میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ “سیاسی یتیموں کو عملی سیاست میں سبق سکھائیں گے اور عوامی خدمت کے میدان میں اپنی کارکردگی سے جواب دیں گے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اللہ تعالیٰ پر کامل بھروسا ہے اور وہ پُرامید ہیں کہ اس مرتبہ پہلے سے زیادہ مضبوط اور منظم ہو کر عوام کے سامنے آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت، ترقیاتی کاموں کی تکمیل اور علاقے کے مسائل کا حل ہی ان کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے۔
اسی عزم کے ساتھ دونوں رہنماؤں نے کارکنان کو متحرک کرنے اور عوامی رابطوں کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔❤️🦅🔥