Daiwal sharif group of burewala

Daiwal sharif group of burewala *بزمِ غُوثُ الورٰی تاجدارِ دیول شریف بوریوالا*

30/04/2025
13/09/2024

وضاحت اعلان 📢
میلاد جلوس کے اندر ڈھول باجے ڈانس کرنا ناچنا حرام ناجائز اور گناہ ہے جو ایسا کرتا ہے اہلسنت سے اسکا کوئ تعلق نہیں

02/05/2024

ممکن ہے میری طرح آپ بھی زندگی میں کچھ اجنبیوں کو اپنا سمجھنے کی غلطی کر چکے ہوں ۔۔ایسا ہے تو یہ حکایت آپ کو مزہ دے گی.

“خانہ بدوش”
ایک شاندار عربی حکایت کا اردو ترجمہ
ماخذ : قصص و عبر مِن قدیم زمان

اہل عرب جب شادی بیاہ کرتے تھے تو قدیم رواج کے مطابق دعوت کی تقریب میں شامل مہمانوں کی تواضع کے لیے بھنے ہوئے گوشت کے ٹکڑے کو روٹی کے اندر لپیٹ کر پیش کرتے تھے .

اگر کسی تقریب میں گھر کے سربراہ کو پتا چلتا کہ اس شادی میں شریک افراد کی تعداد دعوت میں تیار کیے گوشت کے ٹکڑوں کی تعداد سے زیادہ ہے ، یا زیادہ ہوسکتی ہے ، تو وہ کھانے کے وقت دو روٹیاں (گوشت کے بغیر) ایک دوسرے کے ساتھ لپیٹ کر اپنے اہلِ خانہ، رشتہ داروں اور انتہائی قریبی دوستوں میں تقسیم کرتے جبکہ گوشت روٹی کے اندر لپیٹ کر صرف باہر سے آئے ہوئے اجنبیوں کو پیش کیا جاتا تھا...

ایسا ہی ایک بار غریب شخص کے ہاں شادی کی تقریب تھی جس میں اس شخص نے دعوت کے دن احتیاطاً بغیر گوشت کے روٹی کے اندر روٹی لپیٹ کر اپنے گھر والوں، رشتہ داروں اور متعدد قریبی قابلِ بھروسہ دوستوں کو کھانے میں پیش کی،،، تاکہ اجنبیوں کو کھانے میں روٹی کے ساتھ گوشت مل سکے اور کسی بھی قسم کی شرمندگی سے بچا جاسکے.

جنہیں صرف روٹی ملی تھی تو انہوں نے ایسے کھانا شروع کردیا گویا اس میں گوشت موجود ہے ، سوائے اس کے ایک انتہائی قریبی رشتہ دار کے اس نے روٹی کھولی گھر کے سربراہ کو بلایا اور غصے سے بلند آواز میں اس سے کہا ، "اے عبداللہ کے باپ یہ کیا مذاق ہے یہ تو روٹی گوشت کے بغیر ہے میں تو آج کے دن ہرگز یہ نہیں کھاؤں گا"

غریب شخص نے تحمل سے سنا اور مسکرا کر جواب دیا ، "اجنبیوں کا مجھ پر حق ہے کہ میرے دسترخوان پر انہیں ہر حال میں گوشت پیش کیا جائے" . یہ لیجئے گوشت کا ٹکڑا اور معافی چاہتا ہوں مجھ سے غلطی ہوئی میں آپ کو اپنے اہلِ خانہ میں شمار کررہا تھا.
حکمت:
ہمارے موجودہ دور میں ہم بہت سارے لوگوں پر بھروسہ کرتے ہیں. ان کو گھر کے فرد جیسا سمجھتے ہوئے یہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ مشکل وقت میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے، ہماری پیٹھ پیچھے ہماری عزت کی حفاظت کرتے ہوئے ہر حال میں وفاداری نبھائیں گے. لیکن عین ضرورت کے وقت ہمارے اندازے غلط ثابت ہوجاتے ہیں اس لیے
" اس بات کو یقینی بنائیں کہ کون سی روٹی کون سے بندے کو دینی ہے"

بجلی کے ناجائز بلوں کیوجہ سے, غربت اور مہنگائی کے اس دور میں  تقریباً ہر گھر کے چھت پر سولر  پلانٹ لگے ہیں۔ خدارا چاند ر...
08/04/2024

بجلی کے ناجائز بلوں کیوجہ سے, غربت اور مہنگائی کے اس دور میں تقریباً ہر گھر کے چھت پر سولر پلانٹ لگے ہیں۔ خدارا چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں۔
کیونکہ آپکی خوشی کسی کاجانی و مالی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے اندازے کے مطابق عالمی سطح پر سولر پینل کی سپلائی اس سال کے آخر تک 1,100 گیگا واٹ یا موجود...
06/04/2024

بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے اندازے کے مطابق عالمی سطح پر سولر پینل کی سپلائی اس سال کے آخر تک 1,100 گیگا واٹ یا موجودہ طلب سے تین گنا زیادہ ہو جائے گی،ایجنسی نے مزید کہا کہ 2023 میں سپاٹ مارکیٹ پر قیمتیں پہلے ہی نصف تک گر چکی ہیں اور 2028 تک ان میں مزید 40 فیصد کمی کا امکان ہے،جہاں دنیا بھر میں سولر پینلز سستے ہوئے ہیں وہیں پاکستان میں بھی ان کی قیمتوں میں واضع کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ گزشتہ برس بھی شمسی توانائی سے بجلی بنانے والے پینلز کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی،مارکیٹ میں اس وقت سات سے 15 کلو واٹ سسٹم کی قیمت دو لاکھ روپے تک گری ہے،سولر پینلز کی خرید و فروخت کا کام کرنے والے کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ مختلف عوامل کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے اور ابھی کچھ وقت تک قیمتوں میں مزید کمی ہوگی۔

عید کے دن فوتگی والے گھر غم تازہ کرنا ایک غیر شرعی و غیر اخلاقی روایت جسے ختم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ضرور سنیئے اور آ...
06/04/2024

عید کے دن فوتگی والے گھر غم تازہ کرنا ایک غیر شرعی و غیر اخلاقی روایت جسے ختم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے
ضرور سنیئے اور آگے پہنچائیے

زندگی بھی بچائی اور مستقبل بھی ۔۔ ریسکیو اہلکاروں کو سلام ۔۔آئیے ان گمنام ہیروز کو خراج عقیدت پیش کریں ۔۔یہ تصویر پاکپتن...
06/04/2024

زندگی بھی بچائی اور مستقبل بھی ۔۔ ریسکیو اہلکاروں کو سلام ۔۔
آئیے ان گمنام ہیروز کو خراج عقیدت پیش کریں ۔۔
یہ تصویر پاکپتن کی ہے ۔ دیکھا تو عقیدت ۔ خوشی اور مسرت سے دیکھتے رہ گئے ۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع ملی کہ ایم سی ہائی سکول غلہ منڈی میں میٹرک کے امتحانات میں شریک ایک طالبہ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے ۔ ریسکیو عملے نے تیز ترین ریسپانس کیا ۔ ریسکیو اہلکار وہاں پہنچے تو چیک اپ کرنے پر پتہ چلا کہ طالبہ کا بلڈ پریشر لو ہو گیا تھا ۔ محمد معاذ (ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن)
نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ فوری طبی امداد دی ۔ طالبہ کی طبعیت بحال ہوئی ۔ اسے ڈرپ لگنا تھی تو اہلکار وہاں موجود رہے ۔ اس کی زندگی بھی بچائی ۔ حوصلہ دیا اور پھر امتحان مکمل کرایا تاکہ اس کا مستقبل بھی بچ سکے ۔۔
یہ ہمارے معاشرے کے وہ گمنام ہیرو ہیں جنہیں کوئی نہیں سراہتا ۔ کوئی منفی واقعہ ہو جائے ذرا سی غفلت ہو جائے تو میڈیا اور سب تنقید ۔ الزام تراشی سے آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں لیکن جب کچھ مثبت ہو تو تعریف کرنے میں کنجوسی کرتے ہیں ۔۔
آئیے ان ریسکیو اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کریں ۔ جنہوں نے خدمت انسانیت کا یہ فریضہ نبھایا ۔۔

ٹاپ ٹرینڈ چلاو ایٹمی طاقت والے ملک پر کچے کے 400 ڈاکوں بھاری پڑ گئے۔
05/04/2024

ٹاپ ٹرینڈ چلاو
ایٹمی طاقت والے ملک پر کچے کے 400 ڈاکوں بھاری پڑ گئے۔

مرد کے دُکھ بڑے بے زبان ہوتے ہیں وہ نہ تو ماں کو گلے لگا کر رو سکتا ہے اور نہ ہی بے ساختہ اپنے باپ کو گلے لگا سکتا ہے ۔۔...
05/04/2024

مرد کے دُکھ بڑے بے زبان ہوتے ہیں وہ نہ تو ماں کو
گلے لگا کر رو سکتا ہے اور نہ ہی بے ساختہ اپنے باپ
کو گلے لگا سکتا ہے ۔۔۔ اندر سے ختم ہو رہا ہوگا لیکن دوستوں میں گُھل مِل جائے گا ، رات کو اپنی کِسی
خواہش پہ فاتحہ پڑھ کر صبح پھر بھی مُسکراتا ہُوا
دِکھائی دے گا روئے گا بھی تو صرف خود کے ساتھ ،
مرد کی دی گئی قُربانی محدود نہیں ہوتی وہ قُربان
ہوتا ہی رہتا ہے کبھی بیٹا بن کر تو کبھی شوہر اور
باپ بھائی بن کر !!

ہم چاہتے تواسلام کے بعض احکامات کو چھوڑ کر اپنی حکومت کو بچا سکتے تھے،مگر ہم نے مسلمانوں کیلئے ایک مثال چھوڑی ہے کہ اسلا...
04/04/2024

ہم چاہتے تو
اسلام کے بعض احکامات کو چھوڑ کر اپنی حکومت کو بچا سکتے تھے،
مگر ہم نے مسلمانوں کیلئے ایک مثال چھوڑی ہے کہ اسلام کی خاطر ہر طرح کی قربانی دینا مسلمان کی شان ہے۔
جبکہ اسلام کو چھوڑ کر حکومت یا جان بچانا مسلمان کا شیوہ نہیں ہے۔

(امیر المومنین ملا محمد عمر رحمہ اللہ)

04/04/2024

‏حضرت عمر فاروق ؓرضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت میں ایک انوکھا کیس آیا کے ایک لڑکے نے اپنے ہی مالک کو قتل کر دیا وجہ پوچھی گئی تو وہ لڑکا کہنے لگا کہ میرے مالک نے میرے ساتھ زور زبردستی بدفعلی کی ہے زیادتی کی ہے اس وجہ سے قتل کیا حضرت عمرؓ رضی اللہ عنہ کے سامنے ایسا کیس پہلی مرتبہ آیا تھا لیکن آپ نے اس مشکل فیصلہ کو حل کرنے کے لیے فیصلہ حضرت علیؓ رضی اللہ عنہ کی طرف بھیج دیا حضرت علیؓ رضی اللہ عنہ نے فرمایا تین دن بعد فیصلہ کرونگا تین دن بعد حضرت علیؓ رضی اللہ عنہ اس لڑکے کے مالک کی قبر کو کھودنے کا حکم دیا جب قبر کو کھولا گیا تو دیکھا کہ میت قبر میں موجود نہیں تھی حضرت علیؓ رضی اللہ عنہ نے فرمایا لڑکا سچ بول رہا ہے جو مرد مرد کے ساتھ زنا کرے اللہ تعالی اسے قوم لوط کے ساتھ شامل کر دیتے ہیں سب سے پہلے لواطت کا کام یعنی مرد کا مرد کے ساتھ زنا کرنا کا رواج قوم لوط نے شروع کیا تھا اللہ تعالی نے ہر نافرمان قوم کے اوپرصرف ایک عذاب بھیج کر اس قوم کو ہلاک کیا ہے لیکن قوم لوط کی بے حیائی پر اللہ تعالی نے ایک ہی وقت میں اکٹھے پانچ عذاب بھیجے جبرائیل امین نے زمین کے اس ٹکڑے کو اکھاڑا اور فضاؤں میں اتنا بلند کیا حتی کہ اس قوم کی چیخ و پکار کو آسمان کے فرشتوں نے بھی سنا پھر اس زمین کے ٹکڑے جہاں قوم لوط اباد تھی اس کو الٹا کر کے زمین پر پٹخ دیا پہلے ان پر پتھروں کی بارش ہوئی پھر اگ کے انگاروں کی بارش اور اسی طرح یہ اللہ کے غضب کے شکار ہوئے حدیث مبارکہ میں آیا ہے جب کوئی مرد کسی دوسرے مرد کے ساتھ جنس پرستی کرتا ہے اللہ تعالی کا عرش اللہ تعالی کے غضب سے ہلنے لگتا ہے اللہ تعالی میری اور آپ کی اور تمام مسلمانوں کی اس برے فعل سے حفاظت فرمائے آمین ثم آمین

اللہ اکبر 😭😭دہشت گرد اسرائیل کی تباہی کے مناظر بچے یتیم ہو کر سڑکوں پر ،آوارہ کتے ملبے سے ایک بچے کی لاش لے کر جا رہا ہے...
04/04/2024

اللہ اکبر 😭😭دہشت گرد اسرائیل کی تباہی کے مناظر بچے یتیم ہو کر سڑکوں پر ،آوارہ کتے ملبے سے ایک بچے کی لاش لے کر جا رہا ہے ،امہ فوٹو ٹک ٹاک پر مصروف ہے ،امہ کا زوال کا سبب بنی گی ،ایسا ہو نہیں سکتا بچے مر رہے تھے امہ تماشہ دیکھتی رہے اور قدرت سزا نہ دے
سعودیہ امارات میں بارشوں سیلاب طوفانوں نے تباہی ،پاکستان میں چور مسلط کر کے تباہی ،ملائشیا انڈونیشا زلزلے ہی زلزلے ،ترکی میں کردوں اور کل سے سیاسی لڑائی شروع ہو چکی ہے

Address

Burewala
92

Telephone

+923008216991

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daiwal sharif group of burewala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daiwal sharif group of burewala:

Share

Category