19/09/2025
تحریر:- نقیب اللہ ماموند ،حسبان میڈیا
بتاریخ 19 ستمبر 2025 بروز جمعہ
باجوڑ میں زیادہ تر لوگ ڈپریشن کا شکار ، ہم نے بھی جاری آپریشن میں دو ماہ گزارے ،لیکن اج سیر سیاحت کو دل لگا ،
تو باجوڑ کے مشہور اور بلند ترین پہاڑ ٹارگٹ تھا!! ،کوہ مور ٹاپ، کوہ مور ٹاپ باجوڑ کا بلندترین پہاڑوں میں سے ایک ہے،یہ باجوڑ خار سے تقریباً 40 منٹ کے فاصلے پر اور تحصیل اتمان خیل میں واقع ہے ۔دوپہر 4 بجے کوہ مور ٹاپ سیروسیاحت کیلے بہت مشہور ہے!!
اکثر جمعہ کے دن سیاخوں کے تعدادِ انتہائی زیادہ ہوتے ہیں ۔کوہ مور ٹاپ پر واقع سیاحتی مقام جو 1 کلومیٹر روڈ سے لوگ کو بہت تکلیف ہوتی ہے ۔ایک کلومیٹر روڈ کافی کڈو والے اور خطرناک ہے۔نئی سیاح کیلئے روڈ پر ڈرائیورنگ انتہائی خطرہ ہوتے ہیں ۔باجوڑ کے علاقے کے لیے بلند ترین چوٹی کوہیمور پہاڑی دکھائی دیتی ہے جو کہ باجوڑ کا ایک قابل ذکر سیاحتی مقام ہے۔ اگرچہ تلاش کے نتائج میں فٹ کی مخصوص اونچائی فراہم نہیں کی گئی ہے، باجوڑ میں میدانی علاقوں کی عمومی بلندی 800 سے 1280 میٹر (تقریباً 2,625 سے 4,200 فٹ) کے درمیان ہے۔
پہاڑوں کی سیر ایک لازوال تجربہ ہے جو انسان کو قدرتی خوبصورتی اور طمانیت قلب سے ہمکنار کرتا ہے۔ پہاڑوں کی بلند و بالا چوٹیاں، گھنے اور سرسبز جنگلات، ٹھنڈے اور شفاف چشمی اور قدرتی مناظر دل کو مبہوت کر دیتے ہیں۔ اس سیر کے دوران انسان اپنی پریشانیوں اور دباؤ سے نجات پا کر فطرت کے قریب ہوتا ہے اور اپنے اندر سکون اور اطمینان محسوس کرتا ہے۔ پہاڑوں کی سیر ہمیں نئی توانائی فراہم کر دیتا ہے ۔