12/06/2026
ترنڈہ محمد پناہ: مین روڈ پر تجاوزات کی بھرمار اور ہیوی ٹریفک کا راج، حادثات میں قیمتی جانوں کا زیاں، شہریوں کا پیرا فورس سے تجاوزات ختم کرانے کا مطالبہ
ترنڈہ محمد پناہ کا مین روڈ اس وقت شدید ترین تجاوزات کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے سڑک دونوں طرف سے بیس بیس فٹ تک سکڑ چکی ہے اور پیدل چلنے والوں سمیت عام ٹریفک کے لیے راستہ انتہائی تنگ ہو چکا ہے، اس سنگین صورتحال میں شہر کے بالکل درمیان سے ہیوی ٹریفک کا گزرنا جلتی پر تیل کا کام کر رہا ہے جس کے باعث آئے روز خونی حادثات معمول بن چکے ہیں، چند روز قبل ایک گیارہ سالہ معصوم بچہ انھی حادثات کی نذر ہوا اور آج پھر ایک غریب مزدور کریم اللہ حادثے کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گیا، ان روز روز کے حادثات پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور عوام نے متعلقہ محکمے اور پیرا فورس سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مین روڈ سے فوری طور پر تمام ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر کے سڑک کو کلیئر کروایا جائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔