Laaraibツ

Laaraibツ wanna go somewhere else and forget everything for a while

09/08/2022

شاہ است حسین، بادشاہ است حسین
دین است حسین، دین پناہ است حسین
سر داد، نداد دست درِ دست یزید
حقا کہ بنائے لا الہ است حسین

خواجہ معین الدین چشتی 💜

08/08/2022

ظلم و جبر کے خلاف جتنی دیر سے اُٹھو گے ، اُتنی ھی بڑی قربانی تمہیں دینی پڑے گی۔

"حضرتِ امام حُسین علیہ السلام 💜

07/08/2022

جب آپکو يقين ہے کہ خدا آپ کے ساتھ ہے، پھر یہ بھول جائیں کہ کون آپ کہ ساتھ ہے کون آپ کے خلاف۔

حضرتِ امام حُسين عليه السلام 💜

07/08/2022

اَزَل سے معظم ہے نامِ محمدﷺ
فرشتوں سے پوچھو مقامِ محمدﷺ

بشر عہدِ طفلی سے باہر تو نکلے
کریں گے سبھی اِحترامِ محمدﷺ

محمدﷺ کے دُشمن ہیں تا حشر اَبتر
خدا خوب لے اِنتقامِ محمدﷺ

خلاصہ مکمل شریعت کا لکھ لو
حلالِ محمدﷺ ، حرامِ محمدﷺ

زکات اَب بھی پہنچے غریبوں کو گھر پر
مؤثر ترین اِنتظامِ محمدﷺ

بہت ہو چکی ، اَب فقط ایک نعرہ
نظامِ محمدﷺ ، نظامِ محمدﷺ

خدا لیلیٰ اور قیسؔ کو بھی بنا دے
کنیزِ محمدﷺ ، غلامِ محمدﷺ

شہزادقیس 💜

05/08/2022

‏ اللہ تعالی ہر اُس شخص کو راحت دے جو یہ محسوس کرتا ہے کہ وہ اپنی حالتِ زار کسی سے کہنے سے قاصر ہے 💜

تنویر حسین

03/08/2022

کچھ عرصے کے لیے رابطوں میں پہل کرنا چھوڑ دیجیئے۔ آپ کو معلوم ھو جائے گا کہ آپ کتنے عرصے سے مُردہ پودوں کو پانی دے رھے ھیں.

بے حِسی شرط ھے جینے کی
اور ھم کو اَحساس کی بیماری ہے

~جون ایلیاء 🖤

03/08/2022

آپ اپنی زندگی ہر روز اپنے بارے میں کچھ نیا دریافت کرتے ہوئے گزارتے ہیں، اور پھر وہ بیوقوف ساتھ آتا ہے جو کہتا ہے، "تمہیں مجھ سے اچھا کوئی نہیں جانتا۔"

~ایمل ساوورن 💜

03/08/2022

برباد ہیں وہ لوگ جو صرف جسموں، شکلوں، اور تصویروں سے پیار کرتے ہیں۔ موت ہر شے کو فنا کردے گی۔ روحوں سے پیار کرنے کی کوشش کرو جن سے تمھاری پھر ملاقات ہوگی۔

عبدالولی 🖤

03/08/2022

ہر ایک شان کو وہ ہی پسند رہنا ہے
وہ ارجمند ہے، اور ارجمند رہنا ہے

یہ سب نظامِ زمانہ، ازل سے تا بہ ابد
اُسی کریم کا احسان مند رہنا ہے

کوئ مکانِ نبوّت میں گھس نہیں سکتا
کہ اُن کے بعد تو دروازہ بند رہنا ہے

زبیر حمزہ 💜

02/08/2022

ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں، اگر انہیں معلوم ہو جائے کہ آپ کوئی خوبصورت خواب دیکھ رہے ہیں تو وہ آپ کو نیند سے جگا دیں گے۔

~تنویر حسین 🖤

“ᴍᴀʏ ᴛʜᴇ ᴡɪɴᴅ ᴏꜰ ᴀᴜɢᴜꜱᴛ ʟɪꜰᴛ ʏᴏᴜ ᴜᴘ, ᴇʟᴇᴠᴀᴛᴇ ʏᴏᴜ ᴀɴᴅ ʙʟᴏᴡ ʏᴏᴜ ɪɴ ᴛʜᴇ ʀɪɢʜᴛ ᴅɪʀᴇᴄᴛɪᴏɴ.”ᴅᴇ ᴘʜɪʟᴏꜱᴏᴘʜᴇʀ ᴅᴊ ᴋʏᴏꜱMay this bea...
01/08/2022

“ᴍᴀʏ ᴛʜᴇ ᴡɪɴᴅ ᴏꜰ ᴀᴜɢᴜꜱᴛ ʟɪꜰᴛ ʏᴏᴜ ᴜᴘ, ᴇʟᴇᴠᴀᴛᴇ ʏᴏᴜ ᴀɴᴅ ʙʟᴏᴡ ʏᴏᴜ ɪɴ ᴛʜᴇ ʀɪɢʜᴛ ᴅɪʀᴇᴄᴛɪᴏɴ.”

ᴅᴇ ᴘʜɪʟᴏꜱᴏᴘʜᴇʀ ᴅᴊ ᴋʏᴏꜱ

May this beautiful month bring forth abundance, a renewed sense of wonder, and more opportunities to live your life to the fullest. I pray it brings you the beautiful things that you wish for. 💜

01/08/2022

اے اللہ! ہمارا مانگنا بھی تیری مہربانی کی وجہ سے ہے کیونکہ تیری رحمت نہ ہو تو ہم رجوع ہی نہیں کر سکتے!!

مولانا جلال الدین رومی 💜

Address

Abbottabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Laaraibツ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share