01/11/2026
سکردو کے افسوسناک واقعے کے بعد لوگ اس بحث میں الجھے ہوئے ہیں کہ یہ جرم ایک فردِ واحد کا ہے، جبکہ کچھ لوگ اسے پورے پاراچنار کا جرم قرار دے رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ایسے سفاکانہ قتل کے پیچھے صرف ایک فرد نہیں بلکہ پورا معاشرہ بھی کسی نہ کسی شکل میں ذمہ دار ہوتا ہے۔
وہاں عزت کے نام پر قتل کرنا ایک عام روایت بنتا جا رہا ہے۔ یہ لوگ اپنے اقتدار، روایات اور ثقافت کے نام پر قتل کرتے آئے ہیں، اور ان کے نزدیک اسلام اور انسانیت کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی۔ یہ جہالت کی انتہا ہے کہ مذہب کی آڑ میں ایک دوسرے کی گردنیں کاٹی جا رہی ہیں، حالانکہ انہیں خود مذہب کی بنیادی تعلیمات کا بھی علم نہیں۔
بہرحال، اس قتل کے پیچھے قاتل پر پورے معاشرے کا دباؤ بھی ایک اہم پہلو تھا۔ ممکن ہے کہ اس سفاک اور کمزور ذہنیت کے انسان کو معاشرتی دباؤ نے اس حد تک مجبور کر دیا ہو کہ اسے قتل کرنے کے سوا کوئی راستہ نظر نہ آیا ہو۔ لیکن یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ معاشرتی دباؤ کسی بھی صورت قتل جیسے سنگین جرم کا جواز نہیں بن سکتا۔ جرم کرنے والا بھی ذمہ دار ہے اور ایسا ماحول پیدا کرنے والا معاشرہ بھی جواب دہ ہے۔
نہ جانے کس کی نظر کھا گئی وہ ہنستی کلیاں
وہ مسکرانے سے پہلے ہی مرجھا گئے