Luz TV Travel

  • Home
  • Luz TV Travel
Call Directions Website Contact the business

Luz TV Travel Documentaries, country history, facts and informational videos only on Luz TV

Hello friends, welcome to LUZ_MILI_Mia_Vids in which this channel was created. 10. 11. 2019, my channel and every person who is interested in how to spend life in the easiest way possible to understand it. I publish videos of Twot daily, on topics that cover the latest news about religion and motivation. Please subscribe to Luz_Mili_Mi_Vida

Thank you

https://www.youtube.com/channel/UC7yX4Bx1r8pqfkvzdiVZR1Q

I now offer videograms on my Storefront! Request a custom video for yourself, friends or family.
13/06/2026

I now offer videograms on my Storefront! Request a custom video for yourself, friends or family.

تاریخی شواہد کے مطابق تمباکو کی ابتدا امریکی براعظم سے ہوئی۔ یورپی دنیا سے پہلے امریکہ کے مقامی قبائل تمباکو مختلف طریقو...
13/06/2026

تاریخی شواہد کے مطابق تمباکو کی ابتدا امریکی براعظم سے ہوئی۔ یورپی دنیا سے پہلے امریکہ کے مقامی قبائل تمباکو مختلف طریقوں سے استعمال کرتے تھے، جن میں پینا، جلانا اور ناک کے ذریعے سونگھنا شامل تھا۔ 1492ء کے بعد جب کرسٹوفر کولمبس امریکہ پہنچا تو یورپی مہم جوؤں نے پہلی بار تمباکو کو دیکھا۔

کولمبس کے دوسرے سفر (1493ء) میں شامل ہسپانوی راہب Ramón Pané نے اپنی تحریروں میں مقامی لوگوں کے تمباکو استعمال کا ذکر کیا۔ تاہم یہ کہنا درست نہیں کہ اس نے نسوار ایجاد کی۔ نسوار یا سونگھنے والی تمباکو پہلے سے مقامی امریکی قبائل میں رائج تھی۔

16ویں صدی میں تمباکو یورپ پہنچا۔ فرانسیسی سفیر Jean Nicot نے پرتگال سے فرانس تمباکو متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بعد میں لفظ “Nicotine” بھی انہی کے نام سے منسوب ہوا۔

اس دور میں تمباکو کو دوا سمجھا جاتا تھا اور اشرافیہ میں ناک سے سونگھنے والی تمباکو یعنی S***f بہت مقبول ہوئی۔ فرانس، پرتگال، انگلینڈ اور دیگر یورپی ممالک میں یہ امیر طبقے کی علامت بن گئی۔

17ویں اور 18ویں صدی میں کئی حکمرانوں اور مذہبی حلقوں نے تمباکو کے استعمال کی مخالفت بھی کی۔ روس، عثمانی سلطنت اور بعض یورپی ریاستوں میں اس پر پابندیاں یا ٹیکس عائد کیے گئے۔ کچھ حکمرانوں کا خیال تھا کہ تمباکو صحت اور معاشرت دونوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

بعد ازاں یورپی ڈاکٹروں نے تمباکو کے مسلسل استعمال سے بیماریوں اور کینسر کے خدشات کا ذکر کرنا شروع کیا۔ آج جدید طبی تحقیق واضح کرتی ہے کہ تمباکو اور نسوار منہ، گلے اور دیگر بیماریوں کے خطرات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

تاریخ دانوں کے مطابق تمباکو پرتگالی تاجروں کے ذریعے ہندوستان پہنچا۔ 16ویں صدی میں یورپی تجارتی کمپنیوں اور پرتگالی جہازرانوں نے برصغیر میں تمباکو متعارف کروایا۔ وقت کے ساتھ یہ مختلف شکلوں میں مقبول ہوتی گئی، جن میں حقہ، پان، بیڑی اور نسوار شامل ہیں۔

بعد میں نسوار خصوصاً خیبر پختونخوا، افغانستان اور آس پاس کے علاقوں میں عام استعمال ہونے لگی۔ مقامی ذوق اور روایت کے مطابق اس کی تیاری کے طریقے بھی بدلتے گئے۔

تاریخی حقیقت یہ ہے کہ نسوار کی اصل امریکہ کے تمباکو کلچر سے جڑی ہوئی ہے، نہ کہ کسی ایک ایشیائی قوم سے۔ تاہم صدیوں کے استعمال کے بعد یہ بعض علاقوں کی مقامی ثقافت اور روزمرہ زندگی کا حصہ ضرور بن چکی ہے۔

آج پاکستان اور افغانستان میں ہری اور کالی نسوار عام استعمال ہوتی ہے۔ یہ عموماً تمباکو، چونا اور دیگر اجزاء سے تیار کی جاتی ہے۔ مختلف علاقوں میں اس کی تیاری اور ذائقے میں فرق پایا جاتا ہے۔

نسوار کی تاریخ ایک عالمی سفر کی داستان ہے۔ یہ امریکہ کے مقامی قبائل سے شروع ہوئی، یورپ پہنچی، پھر تجارت کے ذریعے برصغیر آئی اور آخرکار مختلف معاشروں کا حصہ بن گئی۔

https://whatsapp.com/channel/0029Va1kr9lGk1FqqNw75j1A

13/06/2026

Thailand village life

کیا اس عورت کے پیٹ میں واقعی ایک بچہ اذان دیتا تھا؟اور پاکستان کے علماء نے اس عورت کے پیچھے نماز پڑھی؟نیویارک ٹائمز نے 3...
13/06/2026

کیا اس عورت کے پیٹ میں واقعی ایک بچہ اذان دیتا تھا؟
اور پاکستان کے علماء نے اس عورت کے پیچھے نماز پڑھی؟

نیویارک ٹائمز نے 31 اکتوبر 1970ء کو لکھا:
"انہوں نے (مسز زہرہ فونا) نے دعوی کیا کہ ان کے پیٹ میں موجود بچہ مکہ میں پیدا ہوگا۔ اور دو سال تک پیٹ میں رہے گا۔صدراتی محل کے ترجمان نے دعا سننے کا دعوی بھی کیا۔"

کیا وہ امام مہدی کی والدہ تھیں یا کوئی دھوکہ تھا؟
اسے پاکستان میں کیوں اتنا زیادہ ویلکم کیا گیا تھا؟

انڈونیشیا کی فونا ذہرہ نے 1970ء کی دہائی میں 4 اہم دعوے کیے:
1۔ اس کے پیٹ میں بولنے والا ایک بچہ پیدا ہوا ہے۔
2۔ جو دن میں پانچ دفعہ نماز کی طرح دعا بھی کرتا ہے۔
3۔ وہ رحمِ مادر میں ہی قرآن مجید کی تلاوت بھی کرتا ہے۔
4۔ ان کا بچہ مکہ میں پیدا ہوگا۔

عام لوگوں نے جب کان لگا کر چیک کیا تو واقعی ایک بچے کی تلاوت اور رونے کی آواز آتی تھی۔ اس پر طرفہ تماشا انڈونیشیا کے صدراتی ترجمان نے کنفرم کیا کہ انہوں نے یہ آوازیں سنی ہیں۔

جس کے نتیجے میں دنیا بھر بالخصوص مسلمانوں میں یہ خبر تیزی سے پھیلنے لگی۔ ایک سادہ گاؤں کی عورت صدراتی محل سے ہوتی ہوئی دنیا گھومنے لگیں:

چند اہم تصدیق شدہ ممالک درج ذیل ہیں:
1۔ جاپان
2۔ ملائیشیا
3۔ جرمنی
4۔ پاکستان

اپنے شوہر کے ساتھ دومہینے کے دورے کے بعد جب وہ واپس جکارتہ پہنچی۔
اس کے گھر پر لوگوں کا رش اور تحفے تحائف کا تبادلہ شروع ہوچکا تھا۔
عقیدت مندوں کا ہجوم جمع ہوچکا تھا۔

اس کے برعکس جوڑے کا مؤقف تھا؛
"بچے نے انہیں کسی سے پیسے لینے سے منع کیا ہوا ہے۔
اسی لیے ان پر رشوت یا مالی فائدہ کا الزام نہیں لگا۔"

پاکستان کے بارے میں یہاں تک کہا گیا کہ
ادھر کے علما ء نے نمازیں بھی انکے پیچھے پڑھیں۔

بلکہ ممتاز اور سینئر صحافی اسلم ملک صاحب لکھتے ہیں:
"ان دنوں جنرل یحییٰ خان کا مارشل لا تھا۔ سیاسی سرگرمیوں پر پابندی تھی لیکن کچھ عرصے بعد ہونے والے الیکشن کی تیاریاں شروع ہوگئی تھیں۔ اس ماحول میں زہرہ فونا آئی تو دھوم مچ گئی۔ ہر شخص بچے کی تلاوت سننے کے لئے بے قرار تھا ۔زہرہ فونا نے کئی مقامات پر امامت کی اور علماء سمیت فرزندان توحید نے اس کے پیچھے نماز پڑھی۔ وہ عورت بادشاہی مسجد لاہور آئی تو تل دھرنے کو جگہ نہ تھی۔"

انڈونیشیا کی میڈیکل ٹیم نے جسمانی معائنے کی درخواست کی تو کہنے لگی۔ میرے اندر بولنے والا "معجزاتی بچہ" کسی بھی معائنے سے منع کرتا ہے۔

تقریبا 19 مہینوں تک دنیا بھر کے لوگ فونا کی باتوں پر یقین کرتے رہے۔

کچھ لوگوں کو (پاکستانی ڈاکٹرز سمیت) انڈونیشیا میں شک بھی تھا۔
چنانچہ زہرہ فونا اپنے بھانجے کےساتھ نام بدل کر فلائیٹ لینے گئیں۔
انہٰں گمبوت گاؤں کے سربراہ کے گھر سے گرفتار کرلیاگیا۔

جب اس کے جسم کا معائنہ کیا گیا:
1۔ پیٹ کے اوپر انہوں نے تولیہ باندھا ہوا تھا۔
جسے رسی کے ساتھ مضبوط کیا گیا تھا۔

2۔ جسم کے مخصوص حصے سے ٹیپ ریکارڈ نکلا۔
جس کا ماڈ ل نمبر: EL 3302/OOG No. 189984

3۔ ایک کیسٹ بھی مل جس میں اذان و قرآن کی ریکارڈنگ تھی۔
اسی کیسٹ میں بچے کے رونے کی آوازیں بھی ریکارڈ ہوئی تھیں۔
(ریفرنس: رونامہ: پوس کوٹا: 15ستمبر 1970ء)

آپ کے خیال میں فونا نے لوگوں کو کیوں بیوقوف بنایا ہوگا؟
پاکستانی عوام ان کی عقیدت میں کیوں پلکیں پچھا رہی تھی؟

شکریہ
بلال مختار
آسٹریلیا




https://whatsapp.com/channel/0029Va1kr9lGk1FqqNw75j1A

12/06/2026

Pakistani community Thailand

یہ ایک حقیقت ہے کہ اب پاکستان کے اندر بھی اس معاملے پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ اگر ایک پاکستان...
12/06/2026

یہ ایک حقیقت ہے کہ اب پاکستان کے اندر بھی اس معاملے پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ اگر ایک پاکستانی شہری آزاد کشمیر میں نہ زمین خرید سکتا ہے، نہ کمپنی رجسٹر کر سکتا ہے، نہ کاروبار کر سکتا ہے اور نہ ہی وہاں مستقل طور پر آباد ہو سکتا ہے، تو پھر اس یک طرفہ نظام کی منطق کیا ہے؟ دوسری طرف آزاد کشمیر یا مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد پاکستان کے کسی بھی حصے میں جائیداد خرید سکتے ہیں، کاروبار قائم کر سکتے ہیں، کمپنیاں رجسٹر کر سکتے ہیں، سرکاری و نجی ملازمتیں حاصل کر سکتے ہیں، سی ایس ایس اور پی سی ایس جیسے امتحانات دے سکتے ہیں، اور ملک کے اعلیٰ انتظامی عہدوں تک پہنچ سکتے ہیں۔ وہ پاکستان کے کسی بھی شہر میں آباد ہو کر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں، ووٹ دے سکتے ہیں اور عوامی نمائندے یا وزیر بھی بن سکتے ہیں۔ اس کے برعکس پاکستان کے دیگر شہریوں کو آزاد کشمیر میں وہی حقوق حاصل نہیں ہیں۔ یہی عدم توازن اب عوامی بحث کا موضوع بنتا جا رہا ہے اور لوگ اس پر کھل کر سوال اٹھا رہے ہیں۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Luz TV Travel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Luz TV Travel:

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed photography service?

Share