Creative writex

  • Home
  • Creative writex
Directions

Creative writex Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Creative writex, Camera/Photo, .

21/12/2022

حجاب حسن میں یا حسن بے حجاب میں ہے
یہ روشنی کا سفر عکس ماہتاب میں ہے

یقیں گماں ہو تو منزل کی سمت نا معلوم
ابھی سفر کا ارادہ فسون خواب میں ہے

عذاب جاں سے مجھ کس طرح نجات ملے
کہ میرا نام ابھی حرف احتساب میں ہے

ملے گا اجر کسی دن جزا کی صورت میں
ابھی سزا کا خسارہ مرے حساب میں ہے

ہنوز درد کی لذت سے آشنا ہوں میں
سکون مجھ کو میسر جو اضطراب میں ہے

ہوا بھی اب ہے نگوں سار شاخ گل پہ کہیں
ابھی تو موج بھی ساحل پہ نقش آب میں ہے

میں اپنے گھر میں ہوں لیکن یہ وہم ہے دل میں
مرا وجود ابھی دشت بے سراب میں ہے

مجھے بھی دولت شعر و سخن نصیب ہوئی
عجیب حسن عطا اس کے انتخاب میں ہے

یہ قرض جاں کا صباؔ مجھ سے کب ادا ہوگا
ہنوز سلسلۂ روز و شب حساب میں ہے

20/12/2022

پھر مجھے دیدۂ تر یاد آیا
دل، جگر تشنۂ فریاد آیا

دم لیا تھا نہ قیامت نے ہنوز
پھر ترا وقتِ سفر یاد آیا

زندگی یوں بھی گزر ہی جاتی
کیوں ترا راہ گزر یاد آیا

پھر تیرے کوچے کو جاتا ہے خیال
دلِ گم گشتہ، مگر، یاد آیا

کوئی ویرانی سی ویرانی ہے
دشت کو دیکھ کے گھر یاد آیا

میں نے مجنوں پہ لڑکپن میں اسدؔ
سنگ اٹھایا تھا کہ سر یاد آیا

مرزا غالبؔ

17/12/2022

غزل ......

گلاب اگنے لگے ہیں زمیں پہ ہوئے بغیر
کسی کو خواب میں دیکھا ہے میں نے سوئے بغیر

ہمارے صبر کا پھل کم سے کم ہو تیری ذات
کہ تیرا ہجر گزارا ہے ہم نے روئے بغیر

گلے لگا ہے غلط فہمیاں بھی دل میں ہیں
لگا رہا ہے وہ مرہم بھی زخم دھوئے بغیر

اگرچہ شایاں نہیں ہے مگر بلا تو سہی
ہمارا دل نہیں لگتا تمہاری" اوئے بغیر

گنوا کے خود کو میں آیا ہوں تجھ تلک
عابد کسی کو کچھ نہیں ملتا کسی کو کھوئے بغیر

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Creative writex posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed photography service?

Share