Kaarwane kher

Kaarwane kher Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kaarwane kher, Photographer, KATIHAR, Katihar.

Blessed Eid to you and your familyMay Allah’s blessings be showered on you on this Eid al-Fitr,may you celebrate this ev...
14/05/2021

Blessed Eid to you and your family
May Allah’s blessings be showered on you on this Eid al-Fitr,may you celebrate this every year.

عيدكم مبارك تقبل الله منا ومنكم صالح الأعمال
25/05/2020

عيدكم مبارك
تقبل الله منا ومنكم صالح الأعمال

*عالمی انعامی مقابلہ*کی تیسری کڑی..فضیلۃ الشیخ *ڈاکٹر سید معراج ربانی مدنی* حفظہ اللہ کے آفیشیل یوٹیوب چینل کی طرف سے ان...
19/05/2020

*عالمی انعامی مقابلہ*
کی تیسری کڑی..

فضیلۃ الشیخ *ڈاکٹر سید معراج ربانی مدنی* حفظہ اللہ کے آفیشیل یوٹیوب چینل کی طرف سے انعامی مقابلہ۔

ہرطاق رات کو ایک سؤال،جس کا شیخ کی ویڈیو کلپ سے آپ کو جواب دینا ہے۔

شریک ہوں اور نقد اپنا انعام حاصل کریں۔

3 ناموں کو بذریعہ قرعہ اندازی نکالا جائیگا۔
ان شاء الله

دوسرا سوال:
*عیدکی نماز کے طریقہ گھر اور عیدگاہ میں کیا فرق ہے؟*

جواب یوٹیوب پر کمینٹ کے ذریعہ دیں اور اپنا موبائل نمبر بھی لکھیں۔

ویڈیو کی لنک:
https://bit.ly/GharEid

هذه الرسالة تلقائية، يرجى عدم الرد عليها.
یہ آٹومیٹک میسیج ہے اسکا جواب نہ دیں۔
This message has been sent automatically, kindly do not reply to this message.

*عالمی انعامی مقابلہ*کی دوسری کڑی..فضیلۃ الشیخ *ڈاکٹر سید معراج ربانی مدنی* حفظہ اللہ کے آفیشیل یوٹیوب چینل کی طرف سے ان...
16/05/2020

*عالمی انعامی مقابلہ*
کی دوسری کڑی..

فضیلۃ الشیخ *ڈاکٹر سید معراج ربانی مدنی* حفظہ اللہ کے آفیشیل یوٹیوب چینل کی طرف سے انعامی مقابلہ۔

ہرطاق رات کو ایک سؤال،جس کا شیخ کی ویڈیو کلپ سے آپ کو جواب دینا ہے۔

شریک ہوں اورنقد اپنا انعام حاصل کریں۔

3 ناموں کو بذریعہ قرعہ اندازی نکالا جائیگا۔
ان شاء الله

دوسرا سوال:
*صدقہ فطر اور زکاة میں کیا فرق بتایا ہے شیخ نے اپنی ویڈیو میں؟*

جواب یوٹیوب پر کمینٹ کے ذریعہ دیں اور اپنا موبائل نمبر بھی لکھیں۔

ویڈیو کی لنک:
https://bit.ly/2y9LmS2

هذه الرسالة تلقائية، يرجى عدم الرد عليها.
یہ آٹومیٹک میسیج ہے اسکا جواب نہ دیں۔
This message has been sent automatically, kindly do not reply to this message.

أحكام صدقة الفطر للدكتور سيد معراج رباني المدني عضو الدعوة والترجمة في جمعية الدعوة والإرشاد وتوعية الجاليات بوسط حائل . . . . . . . . https://Twitter.com/Dr...

ء*صدقہ فطـــر*ڈاکٹر سید معراج ربانی مدنی_*Sadqe Fitr*_Dr. Syed Meraj Rabbani Madani🎥https://youtu.be/B0GHNcLglWg🎧https:/...
15/05/2020

ء*صدقہ فطـــر*
ڈاکٹر سید معراج ربانی مدنی

_*Sadqe Fitr*_
Dr. Syed Meraj Rabbani Madani

🎥
https://youtu.be/B0GHNcLglWg

🎧
https://soundcloud.com/drsmrabbani/sadaqe-fitr-dr-syed-meraj-rabbani-madani

أحكام صدقة الفطر للدكتور سيد معراج رباني المدني عضو الدعوة والترجمة في جمعية الدعوة والإرشاد وتوعية الجاليات بوسط حائل . . . . . . . . https://Twitter.com/Dr...

*عالمی انعامی مقابلہ*فضیلۃ الشیخ *ڈاکٹر سید معراج ربانی مدنی* حفظہ اللہ کے آفیشیل یوٹیوب چینل کی طرف سے انعامی مقابلہ۔ہر...
14/05/2020

*عالمی انعامی مقابلہ*

فضیلۃ الشیخ *ڈاکٹر سید معراج ربانی مدنی* حفظہ اللہ کے آفیشیل یوٹیوب چینل کی طرف سے انعامی مقابلہ۔

ہرطاق رات کو ایک سؤال،جس کا شیخ کی ویڈیو کلپس سے آپ کو جواب دینا ہے۔

شریک ہوں اورنقد اپنا انعام حاصل کریں۔

3 ناموں کو بذریعہ قرعہ اندازی نکالا جائیگا۔
ان شاء الله

سوال:
نبی کریم ﷺ رمضان کے آخری عشرہ کا استقبال کیسے فرماتے تھے؟

ویڈیو کی لنک:
https://bit.ly/3bBUQDn

15/04/2020

اہل ثروت یہ اعمال کرنا
ماتحتوں کو نہ یوں پامال کرنا

چوکیداروں گیے کدھر تم
چمن کو ویسا ہی نہال کرنا

اگر رہے تم چھپ کے اب بھی
تو بڑے خسارے کا ملال کرنا

میڈیا والوں یہ تو سن لو
حکومتوں سے یہ سوال کرنا

لاکھوں مزدور پھنسے ہوئے ہیں
ان کے معمولات کو بحال کرنا

بھوکوں کو کھلا کر پیاسے کو پلا کر
لوگوں اپنی حیات میں یہ کمال کرنا

گر سرخ روئی چاہو بدر
بےکسوں کا خیال کرنا

14/02/2019

مذاہب ہند
قسط :2
*ہندو سماج میں ذات پات*
بدرالدین عبد الحمید اسلامی.
قدیم زمانے کے بادشاہوں کی سیاست میں اس فن کا بڑا اہتمام ہوتا تھا کہ "اپنے رعایا کو طبقات اور مراتب میں تقسیم کردیں" اور اس کی طرف خاص توجہ رکھتے تھے. وہ ان طبقات کو ایک دوسرے سے مل جانے اور انتظامیہ میں ابتری واقع ہونے سے حفاظت کرتے تھے.اور اس کے لیے باہمی میل جول ناجائز قرار دیتے تھے. ہر طبقہ کو اسی کام، ہنر اور پیشہ پر مجبور کرتے تھے جو اس کےلیے مقرر ہے. کسی کو اپنے مرتبے سے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دیتے تھے اور جو شخص اپنے مرتبے پر قناعت نہیں کرتا، اس کو سزا دیتے تھے.
اس وقت کے بڑے بادشاہوں میں سے" *اردشیر ابن بابک* "بھی ہے جس نے سلطنت فارس کے قیام کے وقت ان طبقات کو از سر نو مرتب کیا.
کتاب الہند کے مطابق لوگوں کو چار طبقات میں تقسیم کیا گیا تھا.
1=-*رؤسااور شاہی خاندان
2=-عابدوں، آگ کے خادموں اور مقتدیان ادیان
3=-اطباء منجمین اور اہل علم
4=-کاشتکاروں اور پیشہ وروں* (کتاب الہند ص108باب 9)
ان میں سے ہر طبقہ کے اندر متعدد مراتب ایک دوسرے سے بالکل علیحدہ اور اس طرح ممتاز تھے جس طرح نوعین اپنی جنسوں کے اندر ممتاز ہوتی ہیں.
موجودہ زمانہ میں طبقات کا انتظام ہر دوسری قوم سےزیادہ ہندوؤں میں پایا جاتا ہے.
ہندوؤں کے چار بڑے طبقات :
1-برہمن
2-کشتر (چھتری)
3-بیش (ویش)
4-شُدر
برہمن سب سے اونچا طبقہ ہے ان کے کتابوں میں ہے کہ برہمن برہما کے سر سے پیدا ہوئے ہیں، اور ہندوؤں کے نزدیک سب سے بہتر انسان یہی لوگ ہیں. ان کے بعد کشتر (چھتریوں) کا طبقہ ہے، ہندوؤں کے خیال کے مطابق یہ لوگ برہما کے مونڈھوں اور دونوں ہاتھوں سے پیدا ہوئے ہےاور ان لوگوں کا مرتبہ برہمنوں کے مرتبے سے زیادہ دور نہیں. ان کے نیچے ویش ہیں اور ویش کے نیچے شدر ہیں اور ان دونوں کے مرتبے بہت قریب ہیں. ان سب کے علاوہ کچھ ایسے لوگ ہیں جن کا شمار کسی طبقے میں نہیں. وہ صرف اپنے پیشہ کی طرف منسوب ہیں. یہ" انتز "کہلاتے ہیں. پیشہ کے اعتبار سے ان کے آٹھ فرقے ہیں، یہ لوگ اپنے درجہ کے دوسرے پیشہ والوں میں مل جاتے ہیں سوائے دھوبی. موچی اور جولاہ جن کے پیشہ میں دوسرے پیشہ والے تنزل نہیں کرتے. ذیل کے سطور میں ملاحظہ فرمائیں!
1-*کپڑا دھونے والا دھوبی
2-موچی یا چمار
3-نٹ یا بازیگر یا شعبدہ باز
4-ٹوکریاں اور ڈھال بنانے والا
5-کشتی چلانے والا ملاح
6-مچھلی کا شکار کرنے والا مچھیرا
7-وحشی جانوروں اور چوڑیوں کا شکار کرنے والا
8-کپڑابننے والا یا جولاہا*
ان سب کو مذبالا چار ذات والے اپنی آبادی میں سکونت پذیر ہونے نہیں دیتے بلکہ گاؤں کے قریب یا گاؤں سے باہر آباد کرتے ہیں.
باقی ڈوم، چنڈال، ہا ڈی، بدھَتو وغیرہ کسی بھی فرقے میں نہیں ہیں، یہ لوگ گندے کاموں اور گاؤں شہر کی صفائی اور بھی دوسری خدمت میں مشغول رہتے ہیں.
طبقات کے افراد کو ان کے کاموں کے مطابق القاب ملتے ہیں. برہمن جب گھر میں رہ کراپنا کام کرتا ہے تو اس کو عام امتیاز حاصل ہے جب وہ آگ کی خدمت کرتا ہے تو اس کو ایشتھی کا لقب دیا جاتا ہے، جب وہ دین کی خدمت کرتا ہے تو اگن ہوتری کہلاتا ہے. اگر اس کے ساتھ قربان ہو جائے تو دیکشت کہا جاتا ہے.ذلیل فرقوں کے لیے بھی ان کے کام کے مطابق القاب ہیں، ان میں بہتر ہا ڈی ہے اس لیے کہ وہ گندی چیزوں سے پرہیز کرتا ہے اس کے بعد ڈوم ہے اور ان دونوں کے بعد باقی لوگ ہیں اور ان میں سب سے ابتر بدھَتو ہے اس لیے کہ وہ مردہ چیزوں کو کھا لینے پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ کتاوغیرہ چٹ کر جاتے ہیں. ان کے کھانے پینے میں بھی طبقہ اور مرتبہ کا خیال رکھنا لازم اور ضروری ہے، دو طبقے کے مختلف افراد ایک صف میں شامل نہیں ہو سکتے. آگر برہمنوں کی صف میں دو ناجنس شخص ہوں اور دونوں کی نشست قریب ہو تو دونوں کے نشست گاہوں کے درمیان کوئی تختہ رکھ کر یا کپڑا تان کر یا کسی دوسری چیز سے دونوں کے اندر تفرقہ کر دیا جاتا ہے اگر کچھ بھی نہ ملے تو کم از کم خط کھینچ کر الگ کر دیا جاتا ہے.ایک طبقہ کا برتن سے لیا ہوا کھانادوسرے کے لیے حرام ہو جاتا ہے.
جاری....

جنوبی کرناٹکا میں دوماہ کا دعوتی وتربیتی دورہبدرالدین عبد الحمید اسلامی قارئین کرام!اللہ  سبحانہ وتعالیٰ کا انتہا شکر وا...
06/01/2019

جنوبی کرناٹکا میں دوماہ کا دعوتی وتربیتی دورہ
بدرالدین عبد الحمید اسلامی
قارئین کرام!اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا انتہا شکر واحسان ہے جس نے ماہنانہ "الحجاز"کے ذریعہ آپ سے روبرو ہونے کا موقع دیا ،زہ نصیب آپ کے علم میں یہ بھی بات ڈال دوں کہ اس کالم کے ذریعہ "جنوبی کرناٹکا میں دو ماہ کی دعوتی و تربیتی پروگرام "کی مختصر سی جھلک استاد محترم صدرمرکز الحجاز الاسلامی للدعوۃ والتعلیم شیواجی نگر بنگلور "فضیلۃ الشیخ سید معراج ربانی اثریؔ مدنیؔ حفظہ اللہ کے شکریہ کیساتھ آپ کی خدمت میں پیش کر رہاہوں ،جس میں اس دورے کے اجابیات وسلبیات کے علاوہ لوگوں کے تاثرات واحساسات وخیالات بھی بیان کرنے کی کوشش کروں گا ۔ان شاء اللہ
مذکورہ بالا پروگرام کی شروعات ضلع داونگرے کا تعلقہ ہرپن ہلی سے ہوئی جہاں صوبائی جمعیت اہلحدیث کرناٹکا وگوا کے امیر محترم شیخ عبد الوہاب جامعی صاحب کا عالی شان ادارہ" کلیہ فاطمۃ الزہرہ"قائم ہے" کاروان خیر "کے دعاۃ نے دوعوتی کام امیر محترم کی معرفت وراہنمائی میں شروع کیا ،اورضلع داونگرے کے اکثر اہلحدیث بستیوں اور قریوں کا دورہ ہوا ۔الحمدللہ چند ایک ہر جگہ کے لوگ دعوتی میدان میں کافی دلچسپی دیکھائے، اور اپنے دیگر مصروفیات کے باوجود ہمارا استقبال کیے ،یہاں کے اکثر لوگوں کا گذربسر کھیتی باڑی پر منحصر ہے اور اسی سے اپنی زندگی گذارتے ہیں ،کن میں قابل ذکر اچنگی درگہ ،مادے ہلی ،کٹور ،مادے ہلی اور ہیگری بمن ہلی ہیں ،ان علاقوں میں جماعت اہلحدیث قدیم زمانے سے موجود ہے ۔اچنگی درگہ اکابرعلماء کا مرکز رہاہے وہاں کے لوگوں کے کہنے کے مطابق صحیحیں کے شارح علامہ داؤد راز ح ،شیخ عبد السبحان ح مولانامحمد حنیف جامعی ح اور بھی بڑے بڑے علماءکرام کی بے شمار خدمات اس علاقہ میں رہے ہیں ،اور ان کی بے لوث محبتوں کو آج بھی لوگ یاد کرتےہیں ۔
مادے ہلی :اس گاؤں میں ایک ہی مسجد ہے اور اس کو مٹانے کے لیے اریس یس کے لوگ اس دن ایے تھے جس دن ان لوگوں نے بابری مسجد کو شہید کیا تھا،لیکن یہاں کے مسلمانوں کی اتحاد کا فائدہ یہ ہوا کہ سب ایک صف میں کھڑے ہوکران کے خلاف مقابلہ کیا اور دشمنوں کی بھیانک فنتوں سے محفوظ رہے ۔مذکوراہ بالا معلومات وہاں کے مقامی امام شیخ امجد حمایتی ؔ کی روداد بیانی سے حاصل ہوئی ۔
اس کے بعد ہرپن ہلی ،ہیگری بمن ہلی ،مریمن ہلی ہوتے ہوئے ضلع بلاری ہاسپٹ کمپلی میں کئی دنوں تک پروگرامس کیساتھ ساتھ میدانی دعوت پر خاص زور دیتے ہوئے ضلع کوپال کی اور روانہ ہوا ،اس طرح کے پروگرام سے لوگوں کو کافی فائدہ پہونچا اور اچھے تاثرات تحریری اور تقریری طورپر پیش کیے جو ہمارے پاس موجود ہیں ۔
واضح رہے کہ ان علاقوں کے ایک کثیر تعْداد میں شرک وبدعات کی دبیز چادر میں لپٹے ہوئےہیں ، کاروان خیر کے دعاۃ جس میں راقم السطور کے علاوہ" مولانا عدیل اجمل عالی" ؔ جو اس سفر کے معاوین داعی رہے( اللہ تعالی ٰ مولانا کی صلاحیت میں مزید نکھار بخشے )نے نوجوانوں سے ملاقاتیں کی اور اسلام کی بنیادی تعلیمات کے علاوہ اخلاق وعادات اور اسلامی وضع قطع اپنانے کی تلقین کی ۔ساتھ ہی ان کے ہاتھوں سے دھاگے ،کڑے اور تعوذیں اتاری گئیں ،اور وہاں کے چھوٹے چھوٹے بچوں کو اسلام کی بنیادی تعلیمات جیسے ،ارکان اسلا، ارکان ایمان ،لاالہ الا اللہ کا معنی ،سورہ فاتحہ اور دعائیں سیکھائی گئیں ،اور سب کے ٹسٹ لینے کے بعد ہمت افزائی کے لیے انعامات بھی دیے گیے ۔
یہاں کے بچوں میں عجب سمجھداری ہے ،راقم السطور کے ساتھ ایک ننھا بچہ کا واقعہ پیش آیا جی چاہتا ہے کہ آپ کو سنا دوں ،واقعہ یوں ہے ۔7/نوممبر 2018صبح کا وقت تھا مسجد اہلحدیث کمپلی میں بچوں کو اسلامی کی بنیادی تعلیمات بتا رہا تھا ،جس میں توحید اس کے اقسام شرک وذرائع شرک ایک ایک کرکے سیکھارہاتھا ،بچے خوب مزے لیکر یاد کررہے تھے ،مسجد کےگیٹ سے باہر ایک دس سالہ ننھا سا بچہ کھڑا دیکھ رہا تھا ،دوران درس میں نے کئی دفعہ درس میں شریک ہونے کہا ،لیکن نہیں آیا ، پھر میں پڑھانے میں مشغو ل ہو گیا یہاں تک کہ وہ چھپ کر درس میں شریک ہو گیا اور کھمبے کی آڑ میں بیٹھ ر سننے لگا ، لگاتار سنتا گیا یہاں تک کہ چھٹی ہو گئی، جب سارے بچے اپنے اپنے گھر جانے لگے تو ان میں سے ایک بچی نے ایک تعویذ لا کر میرے ہاتھ میں رکھ دی میں نے پوچھا یہ کس کی تعویذ ہے؟ اس نے بتا یا کہ یہ میرے بھائی کی ہے، میں نے اس بچے کو قریب بلایا تو پتہ چلا کہ یہ وہی بچہ ہے جو مسجد کے مین گیٹ پہ کھڑا تھا اور بارہا اصرار پر بھی درس میں نہیں آیا،درس سننے اور سمجھنے کے بعد اس نے اپنے گلے سے تعویذ نکال پھینکا،میں اس بچے کے قریب جا کر پیشانی پر بوسہ لیا اور اس کے حق میں نیک دعائیں کیں ۔
اسی طرح ان جگہوں کے بڑوں اور بزرگوں کابھی سورہ فاتحہ ، التحیات درست کرایا گیا اور وہاں سے گنگاوتی جو ضلع کپل میں ہے کی طرف روانہ ہو گیا۔
گنگاوتی مجاور کیمپ: اس کی تفصیلات بیان کرنے کے لئے یہ صفحہ ناکافی ہے ، لہذا مختصر طور پر یہ بتانا مناسب سمجھتا ہوں کہ یہاں جماعت اہل حدیث بالکل نئی ہے ، چند سال قبل یہاں کے چند غیور نوجوانوں نے اس کی بنیاد ڈالی اور ایک عالی شان مسجد بھی تعمیر کی دراصل یہ علاقہ مسلمانوں کی خاص تعداد رکھتا ہے لیکن لوگ صرف نام کے مسلمان ہیں ، اس کا اندازہ اس وقت لگا جب ہم وہاں دعوتی کام کے لئے گئے اور دروس و محاضرات کے بعد میدانی دعوت کے لئے لوگوں سے انفرادی و اجتماعی ملاقات کی تو معلوم ہوا کہ لوگ بڑی مشکل سے ہمارے رسول محمد ﷺ کا نام بتا سکتے ہیں، بعض تو اس سے بھی انجان ہیں اللہ کی ذات سے بے خبر ہیں کلمہ طیبہ نہیں معلوم ،سورۃ فاتحہ سے انجان ، ہرایک کے ہاتھ میں کڑا، دھاگااور گردن میں کمر میں تعویذیں لٹکی ہوئی ہیں، یہ تو بڑوں اور بزرگوں کا حال ہے ، کچھ اس طرح کی حالت نوجوانوں کی بھی ہے دین سے بالکل ناآشنا ، اسلام سے بے خبر اپنی مقصد زندگی سے نابلد اور ان کی شکل وصورت بالکل غیروں سے مشابہت رکھتی ہے، آپ کو کیا کیا بتاؤں شرک و بدعت کا را ج ہے ، خرافات و غلط رسومات اور توہمات کا غلام بنا ہوا ہے ، جہالت کا دور دورہ ہے، کیا کیا بتاؤں کیا کیا لکھوں ایسے حالات میں ہمارے اپنے نوجوان زندگی گزار رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان نوجوانوں کی حفاظت فرمائے جنہوں نے اپنی ہمت و جرأ ت سے ایسی جگہ پر جماعت کا قیام عمل میں لایا اور شب و روز دعوتی فکر میں لگے ہوئے ہیں، جب کاروان خیر کا ورود ہوا تو انہوں نے پورے محلے کا دورہ کر وایا ، ہر فرد سے ملاقات کروایا، ان کو ہم نے توحید کی دعوت دی ، شرک و بدعت سے بچنے کی تلقین کی ، غلط رسومات و خرافات سے دور رہنے کی نصیحت کی اور اپنے مقصد زندگی سے واقف کراتے ہوئے دعوت الی اللہ پر ابھارا ۔
ان نوجوانوں نے ایک خصوصی پروگرام رکھا جس میں دعوت الی اللہ کی فضیلت و اہمیت پر گفتگو ہوئی اور جماعت و جمعیت کو دعوتی کام انجام دینے کی تلقین کی اور یہ بھی بتایا کہ ہمیں اپنے فرائض کو ادا کرنے کی سخت ضرورت ہے اور" امر بالمعروف اور نہی عن المنکر " کو محور توجہ و نقطہ ارتکاز بنانا چاہئے،طوالت تحریر سے بچنے کے لئے مزید بیانی سے گریز کرتا ہوں ۔
ضلع رائچور: اس ضلع میں جماعت کی تقریبا چودہ پندرہ مساجد ہیں اس ضلع میں دعوتی پروگرام سندنور تعلقہ سے شروع کیا ، جہاں جماعت اور جمعیت کی حالت درست نہیں ہے جس کی وجہ سے ایک روزہ مختصر سا پروگرام کرکے مانوی تعلقہ کی طرف قصد کیا ، وہاں جماعت کی دو مساجد ہیں دو روزہ اصلاحی و تربیتی پروگرام منعقد ہوا ، جس میں لوگوں کو مختلف موضوع کے تحت نصیحت کی گئی، الحمدللہ لوگوں نے خوب پسند کیا اور آئندہ آنے کی دعوت دی ، اور انہوں نے تحریری طور پر تشکری لیٹر عطا کیا۔
اس کے بعد یکے بعد دیگر جماعت کے لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں اور ہر جگہ کے رہنے والے جماعت کے افراد کو دعوتی میدان میں اترنے کی دعوت دی گئی ، آئیے اس سلسلے میں تعلقہ سروار کے امیر محترم "شیخ محمد اعظم عمری" جو محنتی و محبتی شخص ہیں شیخ کی زبانی تاثرات میں سے ایک جملہ آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں" ہم اور ہماری جماعت اب تک سو رہے تھے ، لیکن فضیلۃ الشیخ سید معراج ربانی اثری مدنی حفظہ اللہ جن کی وجہ سے اہل حدیث کی پہچان ہوئی ان کے دعاۃ نے ہمیں بیدا ر کیا ، ان شاء اللہ ہم اس عمل کو جاری رکھیں گے اور اپنی طاقت و صلاحیت کے مطابق یہ دعوتی کام کرتے رہیں گے ۔
دراصل کوتال اور سروار ان علاقوں میں لوگوں میں جہالت صرف اور صرف ان لوگوں کی وجہ سے ہے جن لوگوں نے آج سے تقریبا سو سال پہلے اپنی جہالت و گندگی پھیلانی شروع کی تھی، یہ انہیں کی مرہون منت ہے جو لوگوں کو حق تک پہونچنے نہیں دیتے اور اپنی جہالت ان کے سر تھوپے رکھتے ہیں ، لیکن شیخ اعظم عمری حفظہ اللہ نے ایک ادارہ "دارالحفاظ " دو سال قبل قائم کیا جس سے کافی امیدیں وابستہ ہیں ، جس سے جہالت و شرک و بدعت کے اس تاریک علاقے میں روشنی کی امید کی جاتی ہے، ان شاء اللہ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ ادارہ جہاں قائم ہے اس کے بالائی حصے میں ایک مزار ہے جہاں لوگ روزانہ بالخصوص جمعرات کے دن اپنی مرادیں لے کر حاضر ہوتے ہیں ،نذونیاز مانتے ہیں اور چڑھاوا چڑھاتے ہیں ۔
اسی طرح ضلع رائچور میں ہٹی، لنگسور ، جال ہلی ان علاقوں میں بھی دعوتی دورے ہوئے یہاں کے لوگوں میں دعوتی جذبہ شہر کے بالمقابل زیادہ پا یا گیا، شہر میں چند ایک کے علاوہ دعوتی کام میں قدم رکھنا ناگوار سمجھتے ہیں وہ سوچتے ہیں کہ بڑے بڑے پروگرام منعقد کروا دیئے جائیں ، بڑی بڑی اسٹیجیں لگا دی جائیں تو ہم فرض منصبی سے دست بردار ہو جاتے ہیں ، حالانکہ اس شہر سے قریب ایک محلہ رام پور ہے جہاں لوگوں کو کسی صحیح معلم کی سخت ضرورت ہے چند بدعتی لوگوں کے پہونچ جانے سے وہاں کا توحیدی ماحول دھندھلا سا ہو گیا ہے ، صرف اتنا ہی نہیں انہوں نے ایک مسجد بھی قائم کی جو قبرستان میں ہے ، اور انہیں لوگوں کی رہنمائی میں وہ اپنی زندگی گزارتے ہیں، غلط رسومات کو دین سمجھ کر اس پر عمل کرتے ہیں ، کاش کہ ہماری جماعت اس طرف توجہ مبذول کرتی اور اپنے فرائض کو انجام دیتی!!
کیا کیا کہوں ، کہاں کہاں کی بات بتاؤں اس ضلع کے اندر علماء کرام سے عوام کا ایک خاص طبقہ بے جابدظن ہے ، اور ہمیشہ علماء کرام کے سلسلے میں زبان درازی سے کام لیتے ہیں ان کی کمی کوتاہی کو اثم عظیم بناکر پیش کرتے ہیں ، اور تو اور لوگ جماعت و جمعیت کو برا بھلا کہنے پر بھی آجاتے ہیں ان کی زبان جب بھی بولتی ہے قوم کے کسی بڑے عالم کے خلاف بولتی ہے، اللہ ان پر رحم کرے۔آمین
بیجا پور ضلع:اس ضلع کے اندر بہت سار ے تعلقات ہیں اور ان کے ماتحت کثیر تعداد میں مسلمان قریوں اور دہی علاقوںمیں بستے ہیں، الحمدللہ کاروان خیر وہاں کے ذمہ داروں کی راہنمائی میں لوگوں سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں، اور ان کو دین اسلام اور مقصد زندگی سے روشناس کروایا جن میں شورا پور،شاہ پور،سگر،وندرگ ، سندگی، دیو ہپرگی، تانبہ ،انڈی، سالوڈگی، وغیرہ شامل ہے، ان علاقوں میں میدانی دعوت کے ساتھ ساتھ اصلاحی و تربیتی پروگرام بھی منعقد ہوا ۔
رہی بیجاپور شہر کی بات تو اکثر وبیشتر یہاں کے مقامی لوگ متعدد پروگرام منعقد کرواتے ہیں، دینی رجحان شہر کے لوگوں میں باقی ہے ، لیکن اخلاق و عادات کے بہت سارے پہلو سے ناواقف و نابلد ہیں اور یہ بہت بڑی کمزوری ہے، علماء کرام کا جم غفیر ہونے کی وجہ سے دینی حمیت و حدت تو باقی ہے لیکن اخلاق پہلو سے بہت کورے ہیں، معاذاللہ ۔ ہمارےعلماء کرام بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہیں الا اینکہ چند اہل خیر حضرات ، اللہ تعالیٰ ہمیں اسلامی بھائی چارہ، اخوت و محبت ، صلہ رحمی ، مہمان نوازی جیسی عظیم صفات سے متصف ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
اس طرح یہ دعوتی سفر جو دو ماہ پر مشتمل تھا شہر بیجا پور میں مکمل ہوا، طوالت قرطاس سے بچنے کے لئے اپنے مشاہدات و تاثرات اور لوگوں کے خیالات مکمل پیش کرنے سے قاصر رہا۔
خلاصہ کلام: یہ ہے کہ اس دورے میں جس چیز کی کمی شدت سے محسوس کی گئی وہ ہے علماء کرام اپنے میدان کو ویران چھوڑ رکھے ہیں ، زمینی سطح پر دعوتی و اصلاحی و تربیتی سرگرمی میں کمی نظر آرہی ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کی رہنمائی کریں ان کو غلط راہ سے بچائیں ، کیونکہ یہی وہ نوجوان ہیں جو قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، اگر یہ مفلوج ہو جائیں تو قوم بھی مفلوج ہو جائے گی۔ اس لئے ان کا خاص خیال رکھا جائے اور وقتا فوقتا انہیں قال اللہ اور قال الرسول کی Anti biotic دیتے رہیں تاکہ ان کے اندر روز مرہ کے شرک و بدعات و غلط رسومات و بے راہ روی کی بیماری جو جراثیم بن کر سرایت کر رہی ہے وہ ختم ہو جائے ، اور ایک بہترین معاشرہ وجود میں آئے اور ہمارا ماحول ہر قسم کی گندگی سے پاک صاف ہو جائے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اے اللہ تو ہمارے مسلمان بھائیوں کی حفاظت فرما ، صحیح اور سیدھی راہ کی طرف راہنمائی فرما۔ آمین

28/12/2018

🔉 _*Live Khutbe Jumah*_ 🎙

By:
👤 *_Shaikh Syed Meraj Rabbani Hafizahullah*_

Topic:
_*Salafi Talaq*_

📱💻 *WATCH Live Video* 👇
Fb.com/MerajRabbani

🗓 Date: 28-12-2018
21-04-1440

Live Streaming Time:
🇸🇦: 🕛 12:00 pm
🇮🇳: 🕝 02:30 pm
🇵🇰: 🕑 02:00 pm
🏴󠁧󠁢󠁥󠁮󠁧󠁿: 🕙 10:00 am
🇺🇸: 🕐 02:00 am

☆▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬☆

👉 *Subscribe Official YouTube Channel*:👇👇
youtube.com/SMR5eries

👉 *For More Videos Subscribe Our YouTube Channel and Click Bell 🔔 Icon & Get Notifications*

👉 *Like page* 👇👇
fb.com/Merajrabbani

👉 *_Share This Information and Get Rewards from ALLAH Subhanahu wa ta'alah_*

*_Jazakallahu Khaira_*💐🌷

کاروان خیر ضلع یادگیر کے تعلقات کے دورے پر جس میں شوپور،رنگم پیٹ، سگر، وندرگ اور شاہپور ان جگہوں میں میدانی دعوت کیساتھ ...
10/12/2018

کاروان خیر ضلع یادگیر کے تعلقات کے دورے پر جس میں شوپور،رنگم پیٹ، سگر، وندرگ اور شاہپور ان جگہوں میں میدانی دعوت کیساتھ ساتھ اصلاحی پروگرامس منعقد ہوئے....

Address

KATIHAR
Katihar
854106

Opening Hours

9am - 5pm

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kaarwane kher posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category