08/08/2026
🤲 دعائے صحت و عافیت کی خصوصی اپیل 🤲
ہمارے لیے نہایت قابلِ احترام دو بزرگ شخصیات ان دنوں ناسازیٔ طبیعت سے دوچار ہیں:
🌿 پیرِ طریقت، عارف باللہ حضرت الحاج ماسٹر محمد قاسم صاحب دامت برکاتہم العالیہ
ناظمِ اعلیٰ، مدرسہ اشرفیہ عربیہ پوہدی بیلا، ضلع دربھنگہ
اور
🌿 حضرت مولانا قاری شبیر صاحب دامت برکاتہم العالیہ
مہتمم، مدرسہ اسلامیہ شکرپور بھروارہ، ضلع دربھنگہ
خصوصاً حضرت قاری شبیر صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی آج طبیعت کی ناسازی کے باعث آپریشن بھی ہوا ہے۔ اس موقع پر ہم تمام متعلقین، محبین، اساتذہ، طلبہ اور احباب سے مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ دونوں بزرگوں کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام فرمائیں۔
🤲 اے اللہ! دونوں بزرگوں کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرما، ہر بیماری و تکلیف کو دور فرما، آپریشن کو کامیاب فرما، تمام پیچیدگیوں سے محفوظ فرما اور انہیں صحت و عافیت کے ساتھ لمبی عمر عطا فرما۔
یا اللہ! ان بزرگوں کی دینی، علمی اور اصلاحی خدمات کو قبول فرما اور انہیں صحت و توانائی کے ساتھ مزید دین کی خدمت کی توفیق عطا فرما۔
تمام احباب سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔
آمین یا رب العالمین 🤲