18/10/2026
جب آپ بطور وفاقی وزیر ریلوے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سمجھتے ہوں اور اسکے مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کررکھے ہو تو جتنے بھی مسائل ہوں آپ ان سے باہر نکل آتے ہیں ۔ آپ محدود وسائل اور زیادہ مسائل کی شکایت نہیں کرتے بس رب کریم پر توکل کرکے محبت کرتے ہیں اور موجودہ محدود ترین وسائل سے لامحدود مسائل کا حل تلاش کرکے ریلوے کو واپس ٹریک پر لاتے ہیں ۔ یہ خواجہ سعد رفیق صاحب کا دور تھا یہاں ٹرین کو ٹریک پر لانے سے مراد ریلوے کی بحالی اور مسافروں کا ریلوے پر اعتماد ہے اور پہلے بالکل ختم ہوگیا تھا۔
آج موجودہ حالات میں بھی مسافروں کا اعتماد بالکل اٹھ چکا ہے جس طرح بلور صاحب کے دور میں لوگ ٹرین سے بیزار ہوگۓ تھے۔ اس صورت میں مسافروں کا اعتماد تب بڑھے کا جب آپ انکے محفوظ سفر کو لے کر تحفظات دور کریں گے۔ یہ اس طرح ممکن نہیں آپ ایک بند کمرہ آن لائن میٹنگ کریں جہاں آپ کو رپورٹ دی جاۓ سب اوکے ہے کوئ ٹرین لیٹ نہیں ہے سو فیصد پنکچوئیلٹی ہے، دو ماہ سے لال بیگ ، کھٹمل/مچھروں کی کوئ شکایت موصول نہیں ہوئ، وغیرہ وغیرہ جبکہ ہمارے پیج کے انبکس ان شکایتوں سے بھرۓ ہوۓ ہیں جہاں لوگ گرین لائن کے واش رومز میں کموڈز تک شکایت کرتے ہیں۔ کھٹمل، لال بیگ کی شکایت بزنس کلاس اور لوئر اے سی میں عام ہے حتی کہ سب سے عام شکایت یہ ہے کہ اسٹیشن پر آ کر پتہ چلتا ہے فلاں ریل گاڑی میں دو تین کوچز شارٹ ہیں آپ کو کسی اور کوچ میں ایڈجسٹ کرتے ہیں ۔ پھر جن مسافروں کے ساتھ فیملی ہوتی ہیں انکے چار پانچ برتھ کے بدلے ایک برتھ پر سب کو ایڈجسٹ کیاجاتا ہے۔ انالّلہ واناالیہ راجعون
اس سے زیادہ زوال کیا ہوگا۔
یہ تحریر انتظامیہ کے نام کہ خواجہ صاحب اور انکی ٹیم کے تجربے سے مستفید ہوں۔ آن لائن بند کمرہ مینٹگز کی بجاۓ خود ریل گاڑیوں پر سفر کریں، مسافروں سے ملیں اور خود دیکھیں کیا مسائل ہیں۔ آن لائن آپ کو کوئ نہیں بتاۓ گا کہ کیا مسلہ ہے یہ سب آپ کو خود دیکھنا ہوگا