21/08/2026
"ہر شخص خوش رہنے کے لیے پریشان ہے...
مگر ہم بھول جاتے ہیں کہ اصل خوشی مال میں، شہرت میں یا لوگوں کی تعریف میں نہیں ہے۔
اصل خوشی تو اُس ایک لفظ میں ہے جسے ہم روز بھول جاتے ہیں: 'شکر'
زندگی کی سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ ہم دوسروں کی نعمتوں کو دیکھ کر اپنا سکون برباد کر لیتے ہیں۔
جو رزق ملا ہے اُس پر شکر کرو، جو صحت ملی ہے اُس پر شکر کرو، جو سانس چل رہی ہے اُس پر شکر کرو۔
کیونکہ کل کو یہ سب بھی چھن سکتا ہے۔
تکلیف میں شکر، خوشی میں شکر، کمی میں شکر، فراوانی میں شکر۔
جب بندہ ہر حال میں 'الحمدللہ' کہنا سیکھ جاتا ہے، تو اللہ اُس کے ایک 'الحمدللہ' کے بدلے ہزار نعمتیں اور عطا کر دیتا ہے۔
اللہ فرماتا ہے: 'اگر تم شکر کرو گے تو میں تمہیں اور زیادہ دوں گا'
تو پھر رونا کیسا؟ فریاد کیسی؟ شکوہ کرنا چھوڑ دو، سجدہ لمبا کر دو۔
کیونکہ اللہ کسی پر ظلم نہیں کرتا۔ وہ جو کرتا ہے بہترین کرتا ہے۔
بس یقین رکھو... تمہارے لیے جو لکھا گیا ہے وہی تمہارے حق میں بہتر ہے۔
الحمدللہ علی کل حال ❤️
#شکر #یقین #سکون"