04/09/2026
آپ میں سے اکثر دوستوں نے پہلے اس طرز پر سرسوں کی کاشت دیکھی ہے ؟
یہ طریقہ کاشت تحصیل جام پور پچادھ کے علاقوں میں کاشت کیا جاتا ہے یہاں جب رودکوہی کا سیلاب آتا ہے تو وہ اپنے ساتھ مٹی بھی لاتا ہے جس کو سرائیکی میں میٹ کہتے ہیں پانی اتر جانے کے بعد جیسی ہی دھوپ اس میٹ پر پڑتی ہے تو زمین میں قدرتی دراڑیں پڑ جاتی ہے جو دیکھنے میں قدرتی آرٹ لگتی ہے پھر پچادھ کے لوگ ان دراڑوں میں سرسوں کا بیج ڈال دیتے ہیں اور اسے یا تو پانی لگا دیتے ہیں یا وہ سیلاب کا پانی جو زمین جذب کر لیتی ہے اس پے اگنا شروع ہو جاتی ہے۔
جب یہ سرسوں کے پتے زمین (دراڑوں )سے باہر نکلتے ہیں تو قدرت کا ایک حسین منظر پیش کرتے ہیں جو دیکھنے والوں کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے ۔۔۔ یہ منظر جب میں نے دیکھا
تو اسکو اپنے موبائل کی آنکھ میں محفوظ کر لیا ۔۔۔
نوٹ ؛ اسکے علاوا پچادھ کا ساگ ذائقے میں سب سے لزیز ہوتا ہے اور ساگ کا اچار اس پورے علاقے بنایا جاتا ہے جس کو سرائیکی میں گندل کا ساگ کہتے ہیں ۔
لوکیشن ۔۔ نزد چوکی ریخ داجل تحصیل جام پور
#پچادھ #داجل