23/10/2026
🚨 تانگیر میں ایک ہفتے سے SCOM 4G غائب — عوامی مشکلات کا ذمہ دار کون؟
📢 ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی ملک کفایت الرحمٰن صاحب کے نام عوامی تانگیر کا دوٹوک پیغام!
وادیٔ تانگیر کے غیور عوام گزشتہ ایک ہفتے سے SCOM کے 4G نیٹ ورک سے محروم ہیں۔ سوال یہ ہے کہ آخر کب تک تنگیر کے عوام بنیادی سہولیات کے لیے ترستے رہیں گے؟
آج کے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں انٹرنیٹ کوئی عیاشی نہیں، بلکہ تعلیم، روزگار، کاروبار، رابطے اور معلومات تک رسائی کی اہم ضرورت ہے۔ نیٹ ورک کی عدم دستیابی طلبہ کی تعلیم، نوجوانوں کے روزگار اور عام شہریوں کے روزمرہ معاملات کو شدید متاثر کر رہی ہے۔
ملک کفایت الرحمٰن صاحب! آپ عوامی مینڈیٹ کے ذریعے منتخب ہو کر اس منصب تک پہنچے ہیں۔ عوام کو آپ سے صرف بیانات نہیں، بلکہ عملی اقدامات اور مسائل کا حل چاہیے۔ گلگت میں بیٹھ کر ترقی کے دعوے کرنا کافی نہیں؛ تنگیر کے عوام کو بھی بنیادی سہولیات فراہم کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔
❗ اگر تانگیر کو ترقی یافتہ بنانے کے خواب دکھائے جا رہے ہیں تو پہلے وہاں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ایک طرف ترقی کی باتیں اور دوسری طرف ایک ہفتے سے مکمل 4G بندش، آخر یہ کیسا نظام ہے؟
ہم آپ سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ متعلقہ حکام اور SCOM انتظامیہ سے فوری رابطہ کرکے تنگیر میں 4G نیٹ ورک کی بندش کا نوٹس لیں، اصل وجہ معلوم کریں اور اس مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کروائیں۔
یاد رکھیے! عوام نے آپ کو اپنی آواز بننے کے لیے منتخب کیا ہے، ان کے مسائل سے لاتعلق رہنے کے لیے نہیں۔ تانگیر کے عوام کی آواز کو نظرانداز کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ عوام کو وعدے نہیں، عملی اقدامات چاہییں!
✊ عوامی تانگیر اپنے بنیادی حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔
Follow Imtiaz Digital Network for more updates.
© Imtiaz Digital Network