North updates#

North updates# social worker

غذر کی نوشین پاکستان انڈر-19 فٹبال ٹیم میں شامل، دبئی میں عالمی ایونٹ میں نمائندگی کریں گی(سنو ایف ایم گلگت بلتستان) — ض...
15/07/2025

غذر کی نوشین پاکستان انڈر-19 فٹبال ٹیم میں شامل، دبئی میں عالمی ایونٹ میں نمائندگی کریں گی

(سنو ایف ایم گلگت بلتستان) — ضلع غذر کے علاقے اشکومن، غوٹولتی سے تعلق رکھنے والی نوجوان فٹبالر نوشین نے پاکستان انڈر-19 فٹبال ٹیم میں جگہ بنا لی ہے۔ نوشین رواں سال دبئی میں منعقد ہونے والے گلوبل انکاؤنٹرز 2025 فیسٹیول میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔

نوشین ایک باصلاحیت اور ابھرتی ہوئی کھلاڑی ہیں، جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور شاندار کارکردگی کے ذریعے قومی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے۔ ان کی اس کامیابی پر غذر بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوامی سطح پر اُن کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

یہ اعزاز نہ صرف غذر بلکہ پورے گلگت بلتستان اور پاکستان کے لیے فخر کا مقام ہے، اور نوجوان لڑکیوں کے لیے ایک مثبت پیغام ہے کہ وہ بھی کھیلوں کے میدان میں کامیابیاں حاصل کر سکتی ہیں۔

گلگت (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ڈپٹی اسپیکر سعدیہ دانش نے سابق سیکرٹری مومن جان ...
14/07/2025

گلگت (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ڈپٹی اسپیکر سعدیہ دانش نے سابق سیکرٹری مومن جان کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مومن جان صاحب ضلع غذر کی ایک قدآور سیاسی شخصیت ہیں، جن کی پیپلز پارٹی میں شمولیت نہ صرف پارٹی کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ اس بات کا واضح ثبوت بھی ہے کہ گلگت بلتستان کی باشعور عوام کا اعتماد اب ایک بار پھر پیپلز پارٹی پر بحال ہو رہا ہے۔

سعدیہ دانش نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حالیہ دنوں میں ہونے والی مسلسل شمولیتیں اس امر کی نوید ہیں کہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی۔ یہ شمولیتیں عوامی حمایت کی گواہی اور پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ گلگت بلتستان کی سیاسی طور پر فعال اور باوقار شخصیات بھٹو ازم کے نظریے سے متاثر ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی کی صف میں شامل ہو رہی ہیں۔ یہ شمولیتیں آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی فیصلہ کن فتح کی بنیاد بنیں گی۔

ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا قیام پیپلز پارٹی کی سیاسی حکمت عملی اور جمہوری قربانیوں کا نتیجہ ہے، اور آئندہ انتخابات میں گلگت بلتستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ پیپلز پارٹی کی وفاقی قیادت کی بصیرت اور مقامی کارکنوں کی انتھک جدوجہد کرے گی۔

غذر:پاکستانی فوج کے خلاف سوشل میڈیا پرمبینہ طور پر پوسٹ لگانے پر غذر پولیس نے اشکومن سے تعلق رکھنے والے نوجوان لیاقت علی...
12/11/2022

غذر:پاکستانی فوج کے خلاف سوشل میڈیا پرمبینہ طور پر پوسٹ لگانے پر غذر پولیس نے اشکومن سے تعلق رکھنے والے نوجوان لیاقت علی خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سماجی کارکن و صحافی انمول الحسینی کے مطابق طالب علم رہنما اور سوشل ورکر لیاقت علی خان کی ماورائے عدالت و قانون گرفتاری کیا گیا ہے اور نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

اہلیان علاقہ و گلگت بلتستان بھر سے تعلق رکھنے والے سماجی و سیاسی کارکنوں، دانشوروں، ایکٹوسٹوں نے لیاقت کی گرفتاری پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس ملک کے قانون کا دائرہ کار ہی گلگت بلتستان نہیں ہے تو پھر کس قانون کے تحت گلگت بلتستان کے درجہ اول کے شہریوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔لیاقت علی کو فلفور رہا کیا جائے وگرنہ ردِ عمل کے لئے ادارے تیار رہے

👇🏾👇🏿👇🏾
05/11/2022

👇🏾👇🏿👇🏾

Adresse

Democratic Republic Of The

Téléphone

+923497901322

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque North updates# publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Partager